لندن اولمپکس

ویکیپیڈیا:ضد ابہام

لندن 1908ء، 1948ء اور 2012ء میں اولمپکس کا میزبان رہا۔ 2012ء کے گرمائی اولمپکس نے لندن کو پہلا شہر بنایا جس نے تین اولمپکس کے جدید کھیلوں کی میزبانی کی۔ لندن مملکت متحدہ کا واحد شہر ہے جس نے کھیلوں کی میزبانی کی۔ ریاستہائے متحدہ وہ واحد ملک ہے جس نے مملکت متحدہ سے زیادہ مواقعوں پر گرمائی اولمپکس کا انعقاد کیا۔

1908ء گرمائی اولمپکس ترمیم

1908ء گرمائی اولمپکس (1908 Summer Olympics) ایک بین الاقوامی کثیر کھیل تھے جو 1908ء میں لندن، انگلستان، مملکت متحدہ میں منعقد ہوئے۔ یہ کھیل دراصل روم میں منعقد ہونا تھے لیکن 1906ء میں کوہ ویسوویوس کی آتش فشاںی کے باعث ہونے والی مالی مشکلات کی وجہ سے انھیں لندن منتقل کر دیا گیا۔

1948ء گرمائی اولمپکس ترمیم

1948 گرمائی اولمپکس دور جدید کے چودہویں اولمپکس تھے، جو برطانیہ کے شہر لندن میں 1948ء میں 29 جولائی تا 14 اگست کے دوران منعقد ہوئے۔

2012ء گرمائی اولمپکس ترمیم

2012ء گرمائی اولمپکس (2012 Summer Olympics) رسمی طور پر تیسویں اولمپیاڈ کی کھیلیں یا تیسویں اولمپیاڈ کھیل (Games of the XXX Olympiad) [1] جنہیں عام طور پر لندن 2012ء (London 2012) کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، ایک اہم بین الاقوامی کثیر کھیل مقابلے تھے جو اولمپک کھیلوں کی روایت میں منعقد کیے گئے تھے۔

بیرونی روابط ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. The IOC numbers the Olympiads using رومن اعداد.