لوہارا، اکولہ
لوہارا : بھارت کی ریاست مہاراشٹر، اکولہ ضلع، بالاپور تحصیل کا ایک گاؤں ہے۔ مہاراشٹر میں ودربھا خطہ کے امراوتی ڈیویژن میں واقع ہے۔ 40 سال سے یہ گاؤں آغا فنکارا لوہارا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ .
سلطان | |
---|---|
گاؤں | |
عرفیت: سلطان | |
ملک | بھارت |
ریاست | مہاراشٹر |
ضلع | اکولہ ضلع |
مراٹھی، ہندی، اردو | |
• دفتری | مراٹھی اور اردو |
منطقۂ وقت | IST (UTC+5:30) |
گاڑی کی نمبر پلیٹ | MH-30 |
ویب سائٹ | Wikimapia location |
تاریخ
ترمیملوہارا گاؤں سلطان نامی جاگیردار کی جاگیر تھی، جو 12 وین صدی عیسوی سے یہ جاگیرداری چلی آ رہی ہے۔ یہ گاؤں دو خاندانوں پر مشتمل ہے، ایک سلطان تو دوسرے مورے۔ سلطان کے تین بیٹے ہیں جن میں پہلے دو فرزند مشرف بہ اسلام ہوئے، ایک ویسے ہی ہیں۔ دونوں بھائیں کو دیشمکھ لقب ملا تو تیسرے کو پٹلیکی۔ اس گاؤں میں سر نام (خاندانی نام) دیشمکھ، مورے، باکل اور واورے ہیں۔ اس گاؤں میں چند ہی مسلم خاندان ہیں مگر دیگر مذاہب والوں اور خاندانوں سے بڑی ہم آہنگی کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں۔
محل وقوع
ترمیمیہ گاؤں اکولہ سے 30 کلومیٹر اور شیگاؤں سے 9 کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے۔ اس کا پن کوڈ 444311 ہے۔
ویکی میپیا پر وقوع۔[1]
آبادیات
ترمیماس گاؤں کی اہم زبانیں مراٹھی، ہندی اور اردو ہیں۔ آبادی 7504 ہے۔ دیشمکھ خاندان مشہور خاندان ہے۔ یہاں کے سبھی افراد کاشتکار ہیں۔
حمل و نقل
ترمیمروڈ
ترمیمشیگاؤں سے آکوٹ راہ پر 9 کلومیٹر دوری پر واقع ہے۔ لوہارا کے قریب تیرن ٹاؤن شیگاؤں ہے، جہاں ریلوے اسٹیشن ہے۔
ریل
ترمیملوہارا کے قریب بڑا ریلوے اسٹیشن اکولہ جنکشن ہے، جو 30 کلومیٹر فاصلہ پر ہے۔ شیگاؤں ریلوے اسٹیشن قریب ہے جہاں ریل گاڑیاں کافی چلتی ہیں۔
اسکولز
ترمیم- ضلع پریشد مراٹھی میڈیم اسکول
- ضلع پریشد اردو مڈل اسکول
- شریمتی رادھابائی باکل ودیالیہ
- مستانیہ اردو ہائے اسکول
- مدرسہ بناۃ الصالحات (عربی تعلیم)
- حوابائی گرلس اردو اسکول اور جونیر کالج