مارسیل بریلوئن
لوئس مارسل بریلوئن (فرانسیسی تلفظ: [lwi maʁsɛl bʁijwɛ̃] 19 دسمبر، 1854ء – 16 جون، 1948ء) ایک فرانسیسی طبیعیات دان اور ریاضی دان تھے۔
مارسیل بریلوئن | |
---|---|
(فرانسیسی میں: Marcel Brillouin) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 19 دسمبر 1854ء [1][2][3][4] |
وفات | 16 جون 1948ء (94 سال) پیرس |
شہریت | فرانس |
رکن | فرانسیسی اکادمی برائے سائنس |
عملی زندگی | |
مقام_تدریس | سپرییرے اسکول نارمیلے |
مادر علمی | کوندوغسے ہائی اسکول جامعہ پیرس |
ڈاکٹری طلبہ | پیری ویسس جین کولومب |
پیشہ | ریاضی دان [5]، طبیعیات دان [6]، پروفیسر [7] |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی [8][9] |
شعبۂ عمل | طبیعیات [10]، ریاضی [10] |
درستی - ترمیم |
سینٹ-مارٹن-لیس-میلے، [11] ڈیوکس-سیوریس، فرانس میں پیدا ہوئے، ان کے والد ایک پینٹر تھے جنھوں نے مارسل کے لڑکپن میں پیرس نقل مکانی کرلی تھی۔ وہاں اس نے لائسی کندوغسے ہائی اسکول میں داخلہ لے لیا۔ بریلوئن خاندان 1870ء کی فرانکو-پرشین جنگ کے دوران لڑائی سے بچنے کے لیے سینٹ-مارٹن-لیس-میلے واپس آگیا۔ وہاں اس نے اپنے دادا کی فلسفہ کی کتابوں کے ذریعے علم حاصل کرنے میں وقت گزارا۔ جنگ کے بعد، وہ پیرس واپس آئے اور 1874ء میں پیرس کے علمی ادارے اکول نارمالے سپیرئر École Normale Supérieure میں داخل ہوئے اور سنہ 1878ء میں گریجویشن کیا۔ وہ کالج ڈی فرانس میں الوتھیرے مسکار Éleuthère Mascart (مستقبل کے سسر) کے طبیعیات کے معاون بن گئے، جو اس وقت ریاضی اور طبیعیات میں ڈاکٹریٹ کے لیے کام کر رہے تھے، جو انھوں نے بالترتیب سنہ 1880ء اور 1882ء میں حاصل کی۔ بریلوئن نے پھر سنہ 1888ء میں پیرس میں اکول نارمالے سپیرئر میں میں واپس آنے سے پہلے نینسی، ڈیجون Dijon اور طولوس Toulouse کی یونیورسٹیوں میں فزکس کے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر فائز رہے۔ بعد میں، وہ 1900ء سے 1931 میں ریٹائرمنٹ تک کالج ڈی فرانس میں ریاضیاتی طبیعیات کے پروفیسر رہے۔
1911ء میں وہ ان چھ فرانسیسی طبیعیات دانوں میں سے ایک تھے جنہیں پہلی سولوے کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا۔ انھیں 1912ء کے لیے پرکس لا کیز سے نوازا گیا۔ سنہ 1921ء میں، برلیون Académie des Sciences کے لیے منتخب ہوئے۔ وہ لیجن آف آنر کے افسر تھے۔ [12]
اپنے کیریئر کے دوران وہ مختلف موضوعات پر 200 سے زیادہ تجرباتی اور نظریاتی مقالوں کے مصنف تھے جن میں گیسوں کا حرکیاتی نظریہ، لزوجت (viscosity)، حرحرکیات، بجلی اور پگھلنے والے حالات کی طبیعیات شامل ہیں۔ ان کے خاص :
- Eötvös بیلنس کا ایک نیا ماڈل بنایا،
- ہیلم ہولٹز کے بہاؤ اور ہوائی جہاز کے استحکام پر لکھا،
- جوار کے نظریہ پر کام کیا۔
بریلوئن کا انتقال پیرس میں ہوا (16 جون 1948)۔ اس کے بیٹے لیون بریلوئن کا بھی طبیعیات میں نمایاں کیریئر تھا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12095551s — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12095551s — اخذ شدہ بتاریخ: 22 اگست 2017
- ↑ Léonore ID: http://www.culture.gouv.fr/public/mistral/leonore_fr?ACTION=CHERCHER&FIELD_1=COTE&VALUE_1=19800035/176/22722 — بنام: Louis Marcel Brillouin — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6qf90nr — بنام: Marcel Brillouin — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=mub2011630743 — اخذ شدہ بتاریخ: 28 ستمبر 2023
- ↑ ربط: https://d-nb.info/gnd/116508655 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.college-de-france.fr/media/chaires-et-professeurs/UPL3451746530003663772_LISTE_DES_PROFESSEURS.pdf
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12095551s — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=mub2011630743 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=mub2011630743 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ↑ "Extrait des registres de l'état-civil de la commune de Saint-Martin-lès-Melle"۔ Léonore (بزبان فرانسیسی)۔ Archives nationales
- ↑ "Brillouin, Louis Marcel"۔ Léonore (بزبان فرانسیسی)۔ Archives nationales