ماسٹر (2020ء فلم)
ماسٹر مستقبل میں جاری کی جانے والی بھارتی تمل زبان کی ایکشن تھرلر فلم ہے۔[1][2][3] اس فلم کے ہدایت کار اور مصنف لوکیش کنگراج ہیں۔ زاویئر بریٹو اپنی پروڈکشن کمپنی ایکس بی فلم کریٹرز کے بینر تلے اس فلم کو پروڈیوس کر رہے ہیں۔ فلم کے مرکزی ستارے وجے اور وجے سیتوپتی ہیں۔[4][5] فلم کی موسیقی انی رودھ روی چندر ترتیب دیں گے۔ فلم کی سنیما گرافی ستین سورین جب کہ ایڈیٹنگ پھلومِن راج سنبھالیں گے۔ یہ فلم 9 اپریل، 2020ء کو جاری کی جائے گی۔
ماسٹر | |
---|---|
ہدایت کار | لوکیش کنگراج |
پروڈیوسر | زاویئر بریٹو |
منظر نویس | لوکیش کنگراج رتنا کمار |
کہانی | لوکیش کنگراج |
صنف | |
ستارے | وجے وجے سیتوپتی |
موسیقی | انی رودھ روی چندر |
سنیماگرافی | ستین سورین |
ایڈیٹر | پھلومِن راج |
پروڈکشن کمپنی | ایکس بی فلم کریٹرز |
تاریخ نمائش |
|
ملک | بھارت |
زبان | تمل |
کاسٹ
ترمیمتیاری
ترمیماگست 2019ء میں، ہدایت کار لوکیش کنگراج نے ٹویٹ کیا کہ وہ وجے کے ساتھ ایک فلم میں کام کریں گے اور فلم کو زاویئر بریٹو پروڈیوس کریں گے۔ اس کے ساتھ انی رودھ روی چندر کو بطور موسیقی ہدایت کار اور سلوا کو ہنگامہ خیر مناظر کی کیورو گرافی کے لیے چنا گیا۔ لوکیش کی پچھلی فلم قیدی سے ستین سورن کو فلم کے سنیما گرافر اور پھلومِن راج کو فلم ایڈیٹر کے طور پر چنا گیا۔[19] کچھ ہفتوں بعد فلم کی باقی کاسٹ اعلان کر دی گئی۔ مالاویکا موہانن، وجے سیتوپتی،[20] شانتنو بھاگیراج، اینڈریا جرمیاہ[21] اور انٹونی ورگھیس کو فلم میں شامل کیا گیا۔[22]
فلم کی شوٹنگ 3 اکتوبر، 2019ء کو پوجا کے ساتھ شروع کی گئی۔[23] انٹونی ورگھیس نے شوٹنگ تاریخوں کی وجہ سے اس پروجیکٹ کو چھوڑ دیا۔ ان کی جگہ ارجن داس کو فلم شامل کیا گیا، ارجن اس سے پہلے لوکیش کی پچھلی فلم قیدی (2019ء) میں منفی کردار میں نظر آئے تھے۔[9]
فلم کا عنوان ماسٹر 31 دسمبر، 2019ء کو پہلے پوسٹر کے ساتھ جاری کیا گیا۔ اس سے پہلے فلم کا عنوان کار (working title) تھلپتھی 64 تھا، کیونکہ وجے کو ان کے شائقین تھلپتھی (کمانڈر) کے خطاب سے پکارتے ہیں اور یہ وجے کی 64ویں فلم ہے۔
4 اکتوبر 2019ء، کو میادھا مان (2017ء) اور آڈئی (2019ء) کے ہدایت کار رتنا کمار نے ٹویٹ کیا کہ وہ لوکیش کے ساتھ اس فلم کا اسکرین پلے لکھیں گے۔[24]
اشاعت
ترمیمفلم 9 اپریل، 2020ء کو جاری کی جائے گی۔[25] فلم کو تیلگو زبان میں بھی ڈب کیا جائے گا۔[26]
مارکیٹنگ
ترمیمفلم کا پہلا پوسٹر نئے سال کی شام کے موقع پر 31 دسمبر، 2019ء کو فلم کے عنوان ماسٹر کے ساتھ جاری کیا گیا۔ پہلے پوسٹر میں وجے کو کچھ سوچتے ہوئے دکھایا گیا۔[27]
فلم کا دوسرا پوسٹر 15 جنوری، 2020ء کو پونگل کے تہوار کے موقع پر جاری کیا گیا۔[28]
فلم کا تیسرا پوسٹر بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری، 2020ء کو جاری کیا گیا۔ اس پوسٹر میں وجے اور وجے سیتوپتی کو ایک ساتھ دکھایا گیا۔[29]
فلم کے ٹی وی سیٹیلائٹ حقوق سن ٹی وی نے خریدے۔[30] فلم کی موسیقی کے حقوق سونی میوزک بھارت نے خریدے۔[31]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Team Thalapathy 64 arrives in Delhi; second schedule begins"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ November 2019
- ^ ا ب "Vijay's 'Master' adds Andrea Jeremiah, Gouri G Kishan to cast"۔ دی ہندو۔ 31 October 2019
- ↑ "Vijay's Thalapathy 64 launched with a puja ceremony, see pic"۔ Hindustan Times (بزبان انگریزی)۔ 3 October 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 نومبر 2019
- ↑ "Why is Vijay's Master poster blurry? Designer Gopi Prasanna reveals details"
- ↑ https://www.indiaglitz.com/vijay-sethupathi-tughlak-Arjun-Das-durbar-shooting-started-aditi-rao-hydari-manjima-mohan-master-thalapathy-vijay-tamil-news-250705
- ^ ا ب پ ت ٹ ث "Thalapathy 64 first look poster: Vijay's next is titled 'Master' - Times of India"۔ The Times of India
- ↑ Anupama Subramanian (30 October 2019)۔ "Andrea joins Thalapathy Yogi Babu 64"۔ Deccan Chronicle
- ↑ "Thalapathy 64 actress Malavika Mohanan jets off on a vacation after wrapping up fight scenes with co-star Vijay Sethupathi - Times of India"۔ The Times of India
- ^ ا ب "Master (2020 film): Antony Varghese out, Kaithi star Arjun Das hops on board"۔ India Today
- ↑ "Nassar to play the role of a senior professor in 'Thalapathy 64'? - Times of India"۔ The Times of India
- ↑ https://timesofindia.indiatimes.com/entertainment/tamil/movies/news/comedian-dheena-to-join-vijays-thalapathy64/articleshow/72488992.cms
- ↑ "Thalapathy 64 first-look out: Vijay's next called 'Master' ridden with mystery"۔ The New Indian Express
- ↑ https://www.indiatoday.in/movies/regional-cinema/story/thalapathy-64-will-lokesh-kanagaraj-wrap-up-vijay-s-film-by-mid-february-1619743-2019-11-17
- ^ ا ب Republic World۔ "Vijay starrer 'Thalapathy 64' first look release date announced"۔ Republic World
- ↑ India Today Web Desk ChennaiNovember 17، 2019UPDATED November 17، 2019 17:42 Ist۔ "Playback singer Soundarya Nandakumar joins Thalapathy 64: Working with Vijay sir is vera level"۔ India Today
- ↑ The Hindu Net Desk (31 December 2019)۔ "Vijay's 'Thalapathy 64' now titled 'Master'"۔ The Hindu – www.thehindu.com سے
- ↑ "Malayalam actor Lintu Rony joins Lokesh Kanakaraj's 'Thalapathy 64'"۔ 12 November 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2019
- ↑ https:/www.indiaglitz.com/the-new-addition-to-thalapathy-64-is-this-heros-brother-tamil-_amp-news-248118
- ↑ "Maanagaram fame Lokesh Kanagaraj officially announces Thalapathy 64"۔ www.thenewsminute.com۔ 24 August 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اکتوبر 2019
- ↑ "Malavika Mohanan joins Thalapathy 64"۔ www.thenewsminute.com۔ 2 October 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اکتوبر 2019
- ↑ "Shanthnu Bhagyaraj to join Thalapathy 64? - Times of India"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اکتوبر 2019
- ↑ "Malayalam actor Antony Varghese roped in for Thalapathy 64"۔ www.thenewsminute.com۔ October 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اکتوبر 2019
- ↑ The Hindu Net Desk (3 October 2019)۔ "Vijay's 'Thalapathy 64' goes on floors"۔ The Hindu (بزبان انگریزی)۔ ISSN 0971-751X۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اکتوبر 2019
- ↑ "Thalapathy 64: Aadai director Rathna Kumar comes on board as an additional screenplay writer"۔ PINKVILLA (بزبان انگریزی)۔ 05 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2019
- ↑ "Good news for all Vijay's fans, Thalapathy 64 to release in summer 2020"۔ Asianet News Network Pvt Ltd۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اکتوبر 2019
- ↑ "Thalapathy 64: All you need to know about Vijay's next with Kaithi director Lokesh Kanagaraj"
- ↑
- ↑ "Thalapathy 64 first-look out: Vijay's next called 'Master' ridden with mystery"۔ The New Indian Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جنوری 2020
- ↑ https://www.thehansindia.com/cinema/kollywood/master-third-look-is-so-terrific-600119
- ↑ "Vijay's 'Master' distribution rights sold at lightning speed"۔ The News Minute۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2020
- ↑ "Sony Music South acquires Thalapathy 64 audio rights for record price!!"۔ OnLookers Media۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2019