ماہین رضوی
ماہین خالد رضوی ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ اور ماڈل ہیں۔وہ 2013 میں پیش کیے جانے والے ایک ڈرامے بشر مومن میں ساحرہ کے جاندار کردار کی وجہ سے مشہور ہیں۔ وہ بلقیس کور (2011) ، ادھوری عورت (2013) ، زندگی گلزار ہے (2013) ، ڈائجسٹ رائٹر اور اقرار (2015) میں بھی اداکاری کر چکی ہیں۔ ڈائجسٹ رائٹر میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے تیسرے ہم ایوارڈز میں بہترین معاون اداکارہ کی کیٹگری کے لیے نامزد ہوئیں۔ [1] [2]
ماہین خالد رضوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | کراچی |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | کاسٹیوم ڈیزائنر |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
کیریئر
ترمیم2011 میں مہین نے مقبول ڈراما سیریل 'مات' میں اداکاری کے ساتھ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ اس کا کردار بہت ہی جامع تھا لیکن وہ فورا ہی نقادوں اور دانشوروں کی نظروں میں آ گئی اور اس کی کارکردگی نے ناظرین پر فوری اثر ڈالا۔ اسی سال کے دوران انھوں نے 'زرد موسم ' اور بہت زیادہ سراہے جانے والے ڈرامے 'بلقیس کور' میں معاون اداکارہ کا کردار ادا کیا، اس ڈرامے میں انھوں نے ایک کالج کی طالبہ کا کردار ادا کیا۔ اس کے پنجابی لباس ، چال ڈھال اور ڈائیلاگ کی ادائیگی نے ناظرین کو متاثر کیا۔ انھوں نے نہ صرف 'بلقیس کور' میں اداکاری کی بلکہ "نیویارک سپیل " کے دوران ہدایت کار کی مدد بھی کی۔ 2012 میں انھیں ڈراما سیریل "ادھوری عورت" کی پیش کش کی گئی تھی جو 2013 میں جیوٹی وی پر نشر ہوا تھا۔ اس ڈرامے میں ماہین نے منفی کردار ادا کیا جو بہت مقبول ہوا۔ اسی کردار کی وجہ سے انھیں 2014 میں ایوارڈ بھی ملا۔ اس خاص سیریل کے بعد ہی لوگوں نے اس کے کام کو بہت سنجیدگی سے لینا شروع کیا۔ 2013 میں ، ماہین نے 'پیمپرز' کے لیے ایک 'ٹی وی سی 'کیا تھا جس کی شوٹنگ جنوبی افریقہ کے علاقے کیپ ٹاؤن میں ہوئی تھی۔ واپسی پر انھیں پاکستانی ڈراما سیریل 'بشر مومن' میں سے معاندانہ (حریفانہ) کردار کی پیش کش ہوئی۔یہ ڈراما عالمی سطح پر ایک کامیابی بن گیا اور اس کیے کردار "ساحرہ" کو پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں ایک بہترین منفی کردار کے طور پر سراہا گیا اور بہت سے لوگوں نے اس کے انداز کو نقل کیا۔
تعلیم
ترمیمماہین رضوی نے ابتدائی تعلیم سینٹ جوزف کانونٹ ہائی اسکول سے حاصل کی اور پھر ڈی سی ڈبلیو میں کالج مکمل کرنے کے بعد امریکہ روانہ ہو گئی۔ اس نے ٹیلی ویژن پروڈکشن اور فلم سازی میں بیچلر ڈگری "ڈینور ، کولوراڈو "سے حاصل کی۔
ذاتی زندگی
ترمیمماہین نے 22 دسمبر 2014 کو رحمان سید سے شادی کی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ ان کا تعلق 2014 کے آغاز سے ہی تھا۔ ماہین اب اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ بالٹیمور میں رہتی ہیں۔
فلمو گرافی
ترمیم- بلقیس کور (2011)
- مات (2011)
- زرد موسم (2012)
- کوک کہانی (2012)
- پہلی آندھی موسم کی (2012)
- سلوٹیں (2012)
- ادھوری عورت (2012)
- کس دن میرا ویاہ سیزن 3 (2013)
- کلموہی (2013)
- بشر مومن (2013)
- زندگی گلزار ہے (2013)
- ڈائجسٹ رائٹر (2014)
- نزدیکیاں (2014)
- کوئی نہیں اپنا (2014)
- اقرار (2015)
- زندہ درگور (2015)
ٹیلی فلمیں
ایکسپریس ٹیلی فلم۔ ڈر
آشا کی آشا - ٹی وی ون
ایوارڈز اور نامزدگی
ترمیم- چوتھا پاکستان میڈیا ایوارڈ : بہترین ایمرجنگ ٹیلنٹ خاتون - فاتح
- تیسرا ہم ایوارڈ : بہترین معاون اداکارہ - نامزد
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Categories and winners at servise 3rd hum awards"۔ ہم نیٹورک۔ 10 اپریل 2015۔ 2015-12-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-13
- ↑ "2013 Hum Awards winners"۔ Correspondent۔ ڈان نیوز۔ 10 اپریل 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-13
بیرونی روابط
ترمیم- ماہین رضوی فیس بک پر