ریتخانہ برائے مشق سانچہ : خانہ معلومات ڈرامہ

محمدچک کوت العمارہ
نوعیتتاریخی
تحریر ازمحمد بوزداغ
میزبانکمال ایودین
بنیادی زبانترکی زبان
تعدادِ دور2
اقساط33
مقامترکی
نشریات
چینلTRT1
[1]

محمدچِک کوت العمارہ(ترکی: Mehmetçik Kutulamare)،[1] یہ پہلی جنگ عظیم کے دوران جزیرۃ العرب میں لڑی گئی ترک عثمانی اور برطانیہ کی فوج کی جنگ سے متعلق ڈراما سیریز ہے۔

اس جنگ سے متعلق ترکش ٹی وی چینل ٹی آر ٹی 1 نے ایک ڈراما سیریل بنائی ہے جس کا نام محمدچک کوت العمارہ ہے اس ڈراما سیریل میں عثمانی ترکوں کے جذبۂ جہاد کو دیکھ کر ہربندہ ورطہ حیرت میں مبتلا ہو جاتا ہے اور بے اختیار عثمانی ترکوں کی جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتا ہے ، جو اپنے ہی ہم مذہب لوگوں کی غداریوں اور کئی ممالک کی افواج سے اس وقت لڑے جب عثمانی حکومت سلطنت عثمانیہ انتہائی کمزور تھی۔

کوت العمارہ
کمانڈر خلیل پاشا، کوت العمارہ

کوت کی لڑائی

ترمیم

اگر عثمانی فوج کی جگہ پر کوئی اور فوج ہوتی تو جنگ عظیم اول میں لڑنے سے صاف انکار کر دیتی لیکن یہاں عرب کے تپتے ہوئے صحراؤں سے لے کر برف کے ٹھنڈے میدانوں اور بلند پہاڑوں تک عثمانی فوج ہمیشہ اسلام اور اپنے وطن کی خاطر ہر مورچے پر ڈٹی رہی۔

اس ڈراما سیریل کو دیکھتے ہوئے صاف محسوس ہوتا ہے کہ اس ڈرامے کی شوٹنگ کو عرب کے تپتے ہوئے صحراؤں میں انتہائی مشکل سے انجام دیا گیا ہے ۔ ڈراما سیریل دیکھتے ہوئے یہ احساس ہوتا ہے کہ ٹھنڈے علاقوں کے رہنے والے عثمانی فوجی کس جگرے سے عرب کے صحراؤں میں لڑے ہوں گے اور کن مشکلات کا سامنا کیا ہوگا تو آنکھیں بند کر کے چشم تصور سے ان عظیم ترک عثمانیوں کو دیکھتا ہوں، جنھوں نے اپنے دین، ملک کی روایات کی خاطر جذبۂ جہاد اور شہادت کے جذبے سے لبریز ہو کر ایسی جنگ لڑی کہ آخر شکست[2] ہونے کے باوجود یورپین اقوام عثمانی ترکوں کے دیے ہوئے زخموں کی تکلیف آج بھی محسوس کرتی ہیں۔

یہ ڈراما سیریل ،کوت العمارہ [3] کے مقام پر برطانوی اور عثمانی حکومت کے درمیان لڑی گئی جنگ پر ہے ، لیکن اس میں اس وقت عرب غداروں، برطانیہ کے جاسوسوں اور ان کی عثمانی فوجیوں سے جھڑپیں اور جنگیں بھی دکھائی گئی ہیں۔

یہ ڈراما ترکش ٹی وی ٹی آر ٹی 1 نے بنایا ہے اور پاکستان میں اس کو مکی ٹی وی نے اردو سبٹائٹل کے ساتھ شائع کیا ہے جو ان کی ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ makkitv.co (Error: unknown archive URL) پر موجود ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Wikipedia Reference" 
  2. "الجزیرہ" 
  3. "Imdb Refence"