محمد بوزداغ
ترکی ڈراما نگار
محمد بوزداغ (ترکی تلفظ: [mehˈmet bozˈdaː]; پیدائش: 1 جنوری 1983ء، قیصری) ترکی کے ایک منظر نویس، ڈراما نویس اور ہدایت کار ہیں۔
محمد بوزداغ | |
---|---|
(ترکی میں: Mehmet Bozdağ) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | قیصری، ترکی |
جنوری 1, 1983
قومیت | ترک |
عملی زندگی | |
تعليم | جامعہ سقاریہ |
مادر علمی | جامعہ سقاریہ |
پیشہ | منظر نویس، ڈراما نویس اور ہدایت کار |
پیشہ ورانہ زبان | ترکی |
دور فعالیت | 2009–تاحال |
کارہائے نمایاں | ارطغرل غازی |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیممحمد بوزداغ نے جامعہ سقاریہ، سیردیوان، ترکی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ اس کے بوزداغ نے سینما میں کام کی ابتدا بطور پروڈیوسر اور منظر نگار کے کی اور” اساتذہ علما سلاطین“ (Ustalar Alimler Sultanlar) فلم بنائی، پھر ارطغرل غازی اور عشق کا سفر بنائے، جو دنیا بھر میں مشہور ہوئے ہیں۔
اس کے بعد ٹی وی سیریل کورلوش عثمان لکھا اور تیار کیا ہے، جو نومبر 2019ء سے آ ٹی وی پر نشر ہوا۔
مئی 2020ء میں، بوزداغ نے اعلان کیا کہ وہ مستقبل میں مشترکہ کام کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں۔[1][2]
فلمو گرافی
ترمیمہدایت کاری و پیش کش
ترمیم- سون رویا / آخری خواب(2009)
- کاردش شہرلر / جڑواں شہر(2009)
- اساتذہ علما سلاطین (2010)
- گیونل ہرسیزی (2013) /دل چور
- دیریلش: ارطغرل (2014–2019)
- یونس ایمرے، عَشقن سیسی(عشق کا سفر) (2015–?)
- محمدچک کوت العمارۃ (2018–2019)
- کرولوش عثمان (2019–?)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Turkish TV series' producer wishes to collaborate with Pakistanis"۔ www.aa.com.tr۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2020
- ↑ "'Resurrection: Ertugrul' producer pitches for joint projects with Pakistan"۔ 'Resurrection: Ertugrul' producer pitches for joint projects with Pakistan (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2020