خلیل کوت
خلیل کوت (1881 - 20 اگست 1957) [1] عثمانی نژاد ترک علاقائی گورنر اور فوجی کماندار تھا۔خلیل پاشا انور پاشا کے ماموں تھے جو پہلی جنگ عظیم کے دوران وزیر جنگ تھے۔ وہ کوت کے محاصرے میں برطانوی افواج کے خلاف اپنی فتح کے لیے مشہور ہے۔
خلیل کوت | |
---|---|
عرف | کوت کا ہیرو (ترکی:کوت العمارے قہرمانے) |
پیدائش | 1881 ینی محلہ, استنبول, سلطنت عثمانیہ |
وفات | 20 اگست 1957 استنبول, ترکی | (عمر 75–76 سال)
وفاداری | سلطنت عثمانیہ ترکیہ |
سالہائے فعالیت | 1905-1919 |
درجہ | میجر جنرل |
یونٹ | چھٹی فوج |
اعزازات | تمغہ جنگ (سلطنت عثمانیہ) |
ابتدائی کیریئر
ترمیمانھوں نے1905 میں فوجی اکیڈمی (اسٹاف کالج) قسطنطنیہ سے ایک ممتاز کپتان(ترکی:ممتاز یوزباشی)کے طور پر گریجویشن کی۔ [2] [3]
فارغ التحصیل ہونے کے بعد تین سال تک اس نے مقدونیہ میں تیسری فوج میں خدمات سر انجام دیں۔ جب سن 1908 میں آئینی دور بحال ہوا تو حکومت نے اسے شاہ کے خلاف عدم اعتمادکو منظم کرنے کے لیے ایران بھیجا جسے فارس نے آئینی انقلاب کے دوران منتخب کیا تھا۔ 13 اپریل 1909 کی فوجی بغاوت (1909) کے بعد ، اسے واپس بلالیا گیا اور وہ شاہی محافظوں کا کماندار بن گیا۔
ابتدائی طور پر وہ اس علاقے میں متحرک پیادہ پولیس کی کمان کرنے کے لیے سالونیکا میں تھا اور بلقان جنگ سے قبل باغیوں اور ڈاکوؤں سے لڑنے میں مصروف تھا۔ انھوں نے بلقان جنگ کے دوران ایک دستے کی بھی کمان کی۔ وہ 1911 میں اٹلی - ترکی جنگ کے دوران اطالوی حملے کے خلاف دفاعی انتظام کرنے کے لیے لیبیا (طرابلس) بھیجے گئے نوجوان افسران کے گروپ میں شامل تھا۔ پہلی جنگ عظیم سے پہلے ، وہ وان میں پیادہ پولیس کے دستے کے کماندار کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
جنگ عظیم اول
ترمیمجب سلطنت عثمانیہ عالمی جنگ میں داخل ہوئی ، تب وہ قسطنطنیہ میں ہائی کمان میں کام کر رہا تھا۔ بعد میں انھوں نے روسی سرحد پر تیسری عثمانی فوج میں ڈویژنل کماندار کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ، اس طرح روسیوں سے وابستہ آرمینیائیوں کے خلاف بھی کارروائیوں میں ملوث رہے۔ بعد میں ، وہ پہلی جنگ عظیم کے دوران میسوپوٹیمیا (اب عراق) میں عثمانی افواج کے سینئر کمانداروں میں سے ایک تھا۔
1915 میں ، وہ جنوبی عراق میں کوت پر قبضہ کرنے، جنرل ٹاؤن شینڈ ، 481 افسران اور 13،300 فوجی قیدیوں کوگرفتارکرنے والی افواج کا کماندار تھا۔ اس کامیاب مہم کے بعد ، انھیں ترقی دے کر جنرل بنا دیا گیا۔ وہ بغداد صوبہ (موجودہ عراق اور کویت مشترکہ) کا والی مقرر ہوا تھا اور 19 اپریل 1916 میں جنگ کے خاتمے تک چھٹی فوج کے کماندار بھی رہے تھے۔
- 19 اپریل 1916 کے عراق میں برطانوی آپریشنل کمان کا 143 دن کے محاصرہ کے بعد بالآخر 29 اپریل 1916 کو برطانوی مہم جو افواج کا ہتھیار ڈالنا ان کی حکمت عملی کی سب سے بڑی کامیابی تھی ۔ تاہم ، اس کامیابی کا سہرا اس کے سینئر آفیسر اور پیشرو چھٹی عثمانی فوج کے کماندار ، جرمن فیلڈ مارشل کولمار فریئرر وان ڈیر گولٹز کو بھی دیا جاتا ہے ، جو 10 دن پہلے ہی فوت ہو چکا تھا۔
1917 میں ، خلیل پاشا کو وزیر دفاع انور پاشا نے حکم دیا تھا کہ وہ اپنی کچھ فوجیں فارس مہم کے لیے روانہ کریں [4] یہ وہاں کی برطانوی حمایت یافتہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش تھی۔ اس کی وجہ سے ان کی بغداد کا دفاع کرنے کی صلاحیت محدود ہو گئی اور یہ سقوط بغداد کا باعث بنا۔یعنی عراق کے محاذ پر تازہ دم برطانوی افواج نے قبضہ کر لیا ۔
آخری سال
ترمیمبرطانوی قابض فوج نے انھیں قسطنطنیہ میں جیل بھیج دیا تھا ، لیکن وہ ماسکو فرار ہو گیا۔ انقرہ حکومت اور سوویت قیادت کے مابین طے شدہ معاہدۂ ماسکو (1921) کی شرائط کے مطابق ، وہ روس کی طرف سے ترکی کو باتومی شہر روس کے حوالے کرنے پرمعاوضے کے طور پر لینن کا بھیجا گیا خام سونا لے کر انقرہ پہنچا۔ چونکہ اس وقت انھیں ترکی میں قیام کی اجازت نہیں تھی ، لہذا وہ پہلے ماسکو اور پھر برلن چلے گئے۔
انھیں 1923 میں جمہوریہ کے اعلان کے بعد ترکی واپس آنے کی اجازت ملی ۔ ان کا انتقال 1957 میں استنبول میں ہوا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Kutülamara kahramanı Halil Kut dün vefat etti", Milliyet, 21 August 1957.
- ↑ Simon، Rachel (1987)۔ Libya between Ottomanism and nationalism: the Ottoman involvement in Libya during the War with Italy (1911-1919)۔ K. Schwarz۔ ص 140
- ↑ The Encyclopædia Britannica, Vol.7, Edited by Hugh Chisholm, (1911), 3; "Constantinople, the capital of the Turkish Empire...".
- ↑ M. Taylan Sorgun,"Bitmeyen Savaş",1972, p195.