محمد افضل گل
محمد افضل گل، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 1997 سے 1999 تک، مئی 2013 سے مئی 2018 تک اور اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔
محمد افضل گل | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 فروری 1964ء (60 سال) حاصل پور |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
مناصب | |
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1] | |
رکن سنہ 15 اگست 2018 |
|
حلقہ انتخاب | پی پی-248 |
پارلیمانی مدت | 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب |
عملی زندگی | |
مادر علمی | اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیممحمد افضل گل یکم فروری 1964 کو حاصل پور میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے 1995 میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے یچلر آف لاز کیا۔[2]
سیاسی کیریئر
ترمیممحمد افضل گل نے 1993 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-224 (بہاولپور-VII) سے (پاکستان مسلم لیگ ن ) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے حصہ لیا۔ انھوں نے 17,984 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ریاض احمد سے نشست ہار گئے۔ وہ 1997 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-224 (بہاولپور-VII) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ انھوں نے 39 ہزار 334 ووٹ حاصل کیے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار ریاض احمد کو شکست دی۔ [3] وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-274 (بہاولپور-VIII) سے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 248 (بہاولپور-IV) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ انھوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار زین بخاری کو شکست دی۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1492
- ↑ "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 20 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018
- ↑ "Punjab Assembly election result 1988-97" (PDF)۔ ECP۔ 30 اگست 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2018
- ↑ "Notification - Results Punjab Assembly 2013 election" (PDF)۔ ECP۔ 20 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2018