محمد امیر خان (نواب ٹونک)
نواب محمد امیر خان آف ٹونک (پیدائش: [1769ء]] – وفات: 1834ء) مراٹھا سلطنت مہاراجا یشونت راؤ ہولکر کا ایک فوجی جنرل اور ہندوستان کی نوابی ریاست ٹونک (موجودہ راجستھان) کا بانی اور پہلا حکمران تھا۔ محمد امیر خان نسلاً پٹھان تھے۔[3] سنبھل میں پیدا ہوئے۔[4] محمد امیر خان اتر پردیش کے ایک زمیندار محمد حیات خان کا بیٹا تھا، جب کہ اس کے دادا طلحہ خان موجودہ پاکستان کے ضلع بونیر کے سلارزئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک پشتون تھے جنھوں نے روہیل کھنڈ میں ہجرت کی تھی۔[5][6][7]
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | سنہ 1768ء [1][2] سنبھل |
|||
تاریخ وفات | سنہ 1834ء (65–66 سال)[1][2] | |||
دیگر معلومات | ||||
پیشہ | عسکری قائد ، نواب | |||
درستی - ترمیم |
محمد امیر خان 1798ء میں مراٹھا سلطنت کے حکمران یشونت راؤ ہولکر کی فوج میں کمانڈر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ 1806ء میں محمد امیر خان نے مراٹھا سلطنت کے یشونت راؤ ہولکر سے ریاست ٹونک حاصل کی۔[8] محمد امیر خان کی فوجیں اترپردیش کے ہندوستانی پٹھانوں، اودھ میں ملیح آباد کے آفریدیوں اور جنوبی ہند کے ہندوؤں پر مشتمل تھیں۔[7][8] انگریزوں کے خلاف 1774ء-1775ء کی روہیلا جنگ میں روہیلوں کے خلاف لڑا۔ اس نے 1806ء میں ٹونک پرگنہ اور یشونت راؤ ہولکر سے نواب کا خطاب حاصل کیا اور کچھ دوسرے پرگنوں کے ساتھ ملا کر رام پورہ (علی گڑھ) کے پرگنہ کے ساتھ ملا کر ایک نئی نوابی ریاست قائم کی جسے ریاست ٹونک کہا جاتا ہے۔[9] تیسری اینگلو مرہٹہ جنگ 1817ء - 1818ء کے بعد محمد امیر خان نے برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکمرانی کو تسلیم کیا۔ وہ انگریزوں کا وفادار دوست بن گیا۔ امیر خان کا انتقال 1834ء میں ہوا۔ اس کا جانشین ان کا بیٹا محمد وزیر خان 1834ء میں ریاست ٹونک کا نواب بنا۔
ماقبل بنیاد
|
نواب آف ریاست ٹونک 1798ء - 1834ء |
مابعد |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w69c8q04 — بنام: Amir Khan (Nawab of Tonk) — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/468017 — بنام: Nawab of Tonk Amīr K̲h̲ān̲ — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Edwin [Felix] Thomas Atkinson (1879)۔ Statistical Descriptive and Historical Account of the North-Western Provinces of India · Volume 5, Issue 1۔ the Bavarian State Library (4 H.as. 1026 h-5,1)۔ ص 357
- ↑ Uttar Pradesh District Gazetteers: Bijnor۔ Government of Uttar Pradesh۔ 1981۔ ص 46
- ↑ Ashutosh Kumar, Kaushik Roy (2022)۔ Warfare and Society in British India, 1757–1947۔ ISBN:9781000800555
- ↑ Journal of the Rajasthan Institute of Historical Research :Volumes 7-8۔ Rajasthan Institute of Historical Research۔ 1971۔ ص 31
- ↑ Rima Hooja (2006)۔ A History of Rajasthan۔ ص 776۔ ISBN:9788129108906۔
Taleh Khan of the Buner tribe
- ↑ Lethbridge، Sir Roper (2005)۔ The Golden Book of India: A Genealogical and Biographical Dictionary of the Ruling Princes, Chiefs, Nobles, and Other Personages, Titled or Decorated of the Indian Empire۔ ISBN:9788187879541
- ↑ Anil Chandra Banerjee The Rajput States and British Paramountcy 1980 - Page 71 "During the years 1807-10 Amir Khan gradually made himself the most powerful man in Central India"