محمد امین قادری
مفتی محمد امین عطاری قادری (1971ء تا 2005ء) کتیانہ میمن جماعت سے تھے۔ آپ کی وجہ شہرت بیس جلدوں پر مشتمل عقیدہ ختم نبوت، دائرۃ المعارف مرتب کرنا ہے۔ آپ بانی، دعوت اسلامی محمد الیاس عطار قادری سے مرید تھے۔ دارالعلوم امجدیہ کراچی سے شیخ الحدیث افتخار احمد قادری سے دورہ حدیث کیا۔ محمد بن علوی مالکی نے آپ کو خلافت عطا کی۔ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے سربراہ علامہ محمد عمران قادری اور علامہ الیاس عطار قادری کے بیٹے، عبید رضا آپ کے تلامذہ سے ہیں۔
ابتدائی حالات و تعلیم
ترمیمآپ 7 نومبر 1971ء کو کراچی کے علاقے کھارادر میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد میمن گھرانے سے تھے، جن کا نام محمد حسین تھا۔ گھر کا ماحول مذہبی تھا کم سنی ہی میں انجمن اشاعت اسلام اور پھر دعوت اسلامی سے وابستہ ہو گئے۔ 1992ء میں بی اے کرنے کے بعد درس نظامی میں داخلہ لے لیا، درجہ خامسہ تک نور مسجد، کاغذی بازار میں قائم مدرسے سے پڑھا اور درجہ سادسہ سے دورہ حدیث تک، دارلعلوم امجدیہ، کراچی پڑھا۔
اساتذہ
ترمیم- مولانا محمد جاوید میمن مینگرانی
- مولانا محمد عثمان برکاتی
- مولانا افتخار احمد قادری (دورہ حدیث)[1]
تلامذہ
ترمیم- علامہ محمد عمران عطاری، دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
- مولانا عبید رضا، بانی دعوت اسلامی کے بیٹے
- مولانا محمد انیس برکاتی، مدرس مدرسہ تعلیم الاسلام
- مفتی سہیل رضا امجدی، مدرس و مقرر، کیو ٹی وی و دیگر چینل
- حاجی محمد بشیر میمن، بانی سیلانی ویلفئير ٹرسٹ انٹرنیشنل
- حافظ محمد حنیف میمین قادری، خطیب و امام جامع مسجد کنزالایمان، و رئیس دارالافتاء اہلسنت، کراچی[2]
وعظ افتا
ترمیمعقیدہ ختم نبوت
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ مفتی محمد امین قادری۔ کراچی: محمد شہزاد قادری ترابی۔ فروری 2006ء۔ 26 فروری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2021
- ↑ سید زین العابدین داشدی (2006ء)۔ انوار علمائے اہلسنت سندھ۔ لاہور: زاویہ پبلشرز۔ صفحہ: 118 الوسيط
|pages=
و|page=
تكرر أكثر من مرة (معاونت);