محمد باقر (مصنف)
ڈاکٹر محمد باقر (پیدائش: 4 اپریل، 1910ء- وفات: 25 اپریل، 1993ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو، فارسی اور پنجابی کے نامور اسکالر، محقق، افسانہ نگار، نقاد اور ماہرِ تعلیم اور جامعہ پنجاب کے شعبۂ فارسی کے صدر تھے۔
محمد باقر (مصنف) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 اپریل 1910ء فیصل آباد ، برطانوی پنجاب |
وفات | 25 اپریل 1993ء (83 سال) لاہور ، پنجاب ، پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمڈاکٹر محمد باقر 4 اپریل، 1910ء کو لاہور بنگلہ، لائل پور (موجودہ فیصل آباد)، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2]۔1939ء میں انھوں نے لندن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ 1950ء سے 1970ء تک وہ جامعہ پنجاب کے شعبۂ فارسی کے صدر رہے اور 1965ء میں جامعہ پنجاب کے اورینٹل کالج لاہور کے پرنسپل مقرر ہوئے۔ ان کی تصانیف میں اُردوئے قدیم - دکن اور پنجاب میں، تہذیب عمل، شعرائے پنجاب، لندن سے خطوط، لندن سے لاہور تک، احوال و آثار اقبال، احوال و تعلیمات شیخ ابو الحسن ہجویری داتا گنج بخش اور Lahore Past and Present کے نام سرفہرست ہیں۔[1]
تصانیف
ترمیم- اُردوئے قدیم - دکن اور پنجاب میں
- احوال و تعلیمات شیخ ابو الحسن ہجویری داتا گنج بخش
- لندن سے لاہور تک
- لندنی دوست کے نام خطوط
- لندن سے خطوط
- خدا کی لاٹھی
- سیاہ کار اور دوسرے افسانے
- شعرائے پنجاب
- تہذیب عمل
- شرح بانگ درا
- احوال و آثار اقبال
وفات
ترمیمڈاکٹر محمد باقر 25 اپریل، 1993ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور کے ماڈل ٹاؤن قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔[1][2]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 721
- ^ ا ب ڈاکٹر محمد باقر ، بائیو ببلوگرافی ڈاٹ کام، پاکستان