عثمان غازی (سیریل)
عثمان غازی (ترک زبان: کورولوش: عثمان) (ترجمہ استحکام: عثمان) ایک ترک تاریخی ڈرامہ ٹیلی ویژن سیریز ہے ، جسے محمد بوزداغ نے تخلیق کیا ہے۔ اس میں سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کی زندگی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ہے۔ یہ ارطغرل غازی کا تسلسل ہے جو ارطغرل ، عثمان کے والد کی زندگی کے بارے میں بنایا گیا تھا۔ اس سیریز میں ، عثمان کا کردار ترک اداکار براق اوزویت نبھا رہے ہیں۔ [2]
عثمان غازی | |
---|---|
معروف بہ | کورولوش عثمان المؤسس عثمان(عربی) |
نوعیت | تاریخی مہم جویانہ (ایڈونچر) اسلامی |
تحریر | محمد بوزداغ اتیلا انگن اصلی زینب پیکر بوزداغ اوزان بدر |
ہدایات | متین گؤنے |
نمایاں اداکار | براق اوزویت اوزگے تورر |
موسیقار | الپے گلتیکن (سیزن 1) زینب آلاسیا |
نشر | ترکی |
زبان | ترک |
تعدادِ دور | 3 |
اقساط | 98 |
تیاری | |
فلم ساز | محمد بوزداغ |
مقام | رِوا, استنبول, ترکی[1] |
عکس نگاری | عمر فاروق کاراجان |
دورانیہ | 120 - 150 منٹ(فی قسط) (جیو انٹرٹینمنٹ 90–95 منٹ) |
پروڈکشن ادارہ | بوزداغ فلم |
نشریات | |
چینل | آ ٹی وی (ATV) |
تصویری قسم | 576i HDTV 1080i |
صوتی قسم | مجسم(سٹیریو) |
20 نومبر 2019ء | – جاری|
اثرات | |
پچھلا | ارطغرل غازی |
بیرونی روابط | |
ویب سائٹ |
اس پروگرام کو ترکی میں بہت پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ دسمبر 2019 میں ، کورولوش: عثمان آ ٹی وی پر ناظرین کو پیش کیا گیا ، نشریات کے چوتھے ہفتے کے آخر میں ، اس سیریز کی چوتھی قسط کی ملک بھر میں درجہ بندی 14.46 ریکارڈ کی گئی۔ [3]
کہانی
ترمیماس ٹی وی شو میں عثمان غازی کی داخلی اور خارجی جدوجہد اور وہ سلطنت عثمانیہ کس طرح قائم اور مستحکم کرتا ہے دکھایا گیا ہے۔ اس میں بازنطین اور منگولوں کے خلاف ان کی جدوجہد کی تصویر کشی کی گئی ہے مزید یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ عثمان کس طرح سلطنت روم سے آزادی حاصل کرکے ایک خود مختار ریاست جو بازنطینی اور منگول سلطنتوں کا مقابلہ کرے گی اور مسلمانوں کی عروج کی ضامن ہو گی قائم کرنے میں کیسے کامیاب ہوا ۔
عثمان کے کردار کو اپنی جدوجہد میں بہت سے دشمنوں اور غداروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس شو سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کس طرح ان رکاوٹوں کو دور کرنے اور اپنے وفادار ساتھیوں ، کنبہ اور دوستوں کی مدد سے اپنے مقصد کو پورا کرنے میں کامیاب رہا۔
سیزن 1
ترمیمسیزن 1 کا آغاز ان امانتوں کے گرد گھومتا ہے جو شیخ ادیبالی، ایک عالم دین، قلعہ کولوجا حصار کی شہزادی صوفیہ سے واپس لیتے ہیں۔ اسی وجہ سے یانیس نے آہیوں پر حملہ کیا۔ عثمان ان امانتوں کو بچانے کے لیے جدوجہد کرتا ہے، لیکن، وہ اپنے بہترین سپاہی کھو دیتا ہے اور اسے اپنے قریبی دوستوں اور کنبہ والوں کی ناراضی مول لینا پڑتی ہے۔ جب کہ عثمان کے سپاہیوں میں سے ایک خاندانی راز سے پردہ اٹھاتا ہے اور ایک مخصوص منگول کو بچانے کی کوشش کرتا ہے، عثمان نے منگولوں سے لڑائی کی، لیکن عثمان کے چچا دوندار بے نے منگولوں کی اطاعت قبول کرلی اور اپنے قبیلے کو منگولوں کے مفادات پر قربان کر دیا جس نے عثمان کے حامیوں کو طیش دلایا۔ جب عثمان، منگولوں کو ایک ایک کرکے شکست دے دیتا ہے، تو صوفیہ عثمان کی شادی کے موقع پر ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بناتی ہے، جس کی وجہ سے اسے ایک لمحہ بھی چین کا نصیب نہیں ہوتا۔ عثمان نے دو منگول کمانداروں، بالگائے اور سبوتائے کو ہلاک کیا، جو ترکوں کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ شہزادی صوفیہ سیزن کے آخر میں مر چکی ہے۔ سیزن 1 کا اختتام عثمان کی کولوجا حصار قلعے کی فتح کے ساتھ ہوتا ہے۔
سیزن 2
ترمیمدوسری سیزن میں "کورولوش: عثمان" کی کہانی عثمان غازی کی حکومت کی بڑھتی ہوئی قوت پر مرکوز ہوگی۔ اس سیزن میں عثمان کی صلاحیتوں کا اور اُن کی قیادت کی قدرت کا زیادہ توجہ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، سیزن 2 میں عثمان کی مواجہہ کاریوں، دشمنوں کے ساتھ جدوجہد اور عثمانی سلطنت کے توسیع کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔ یہ سیزن عثمان غازی کی حکومت کی ناپسندیدگیوں اور اُن کی دورانیہ کے سیاستی سفر کو بھی شامل کرے گا۔
سیزن 3
ترمیمتیسری سیزن میں "کورولوش: عثمان" عثمان غازی کی مواجہہ کاریوں کو اور اُن کی حکومت کی قوت کو مزید بڑھائے گا۔ اس سیزن میں بڑے تاریخی واقعات، جیسے کہ جنگی معارک، عثمانی سلطنت کی توسیع اور عثمان کے خلاف نئے چیلنجز پر بھی زیادہ توجہ دی جائے گی۔ عثمان کی قوت کی نمایاںیوں اور کمزوریوں کے ساتھ جدوجہد اور اُن کی قیادت کے اثرات پر بھی سیزن 3 میں غور کیا جائے گا۔
سیزن 4
ترمیمچوتھے سیزن میں "کورولوش: عثمان" عثمان غازی کی حکومت کی بنیادوں کی مزید مضبوطی پر توجہ ہوگی۔ اس سیزن میں عثمان کی سلطنت کی توسیع، داخلی اور خارجی دشمنوں کے ساتھ جدوجہد اور عثمان کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ان کے تعلقات کی بھی توجہ دی جائے گی۔ سیزن 4 میں عثمان کی حکومت کی سیاستوں اور اُن کی اقدار پر بھی غور کیا جائے گا، جو اُن کے عثمانی سلطنت کی دورانیہ کے اہم مواقع میں شامل ہوگا۔ اس سیزن میں عثمان غازی کی قیادت اور عدلیہ کی پیشگوئی کو بھی نمایاں کیا جائے گا۔
سیزن 5
ترمیمپانچویں سیزن میں "کورولوش: عثمان" عثمان بے کی ریاست کی مضبوطی کی جدوجہد پر توجہ ہوگی۔ اس سیزن میں عثمان کے خلاف نئی چیلنجز، دشمنوں کی حمایت کا مواجہ اور عثمان کی قوت کے ترقیاتی اقدامات پر زور دیا جائے گا۔ عثمان بے اپنی ریاست کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی قوت، عدلیہ اور تعلیمی اسکولوں کی بھی بنیادیں رکھیں گے۔ اس سیزن میں عثمان بے کی لڑائیاں اور اُن کی جدوجہدیں اُن کے ایمانداروں کی حمایت اور مدد سے زیادہ مضبوط ہوگی۔
پسِ منظر
ترمیمارطغرل غازی کے اختتام پر شائقین بے تابی سے انتظار کر رہے تھے کہ آگے کیا ہے۔ محمد بوزداغ نے اعلان کیا کہ ارطغرل غازی کا تسلسل کورولوش: عثمان کی صورت میں ہو گا۔ سیریز کا پہلا ٹریلر 14 اکتوبر 2019 کو جاری ہوا۔ اس کے بعد ، دوسرا ٹریلر 24 اکتوبر 2019 کو لانچ ہوا اور شائقین اس نئی سیریز کا شدت سے انتظار کر رہے تھے بالآخر 20 نومبر 2019 کو سیریز کی پہلی قسط نشر کی گئی۔
اقساط
ترمیمسیزن | اقساط | اصل میں نشر کیا گیا | |||
---|---|---|---|---|---|
نشریات کی شروعات | نشریات کا اختتام | ||||
1 | 27 | 20 نومبر 2019ء | 24 جون 2020 | ||
2 | 37 | 7 اکتوبر 2020ء | 23 جون 2021 | ||
3 | 34 | 6 اکتوبر 2021ء | 15 جون 2022 | ||
4 | 32 | 5 اکتوبر 2022ء | 14 جون 2023 |
کردار مع اداکار
ترمیماداکار | کردار | معلومات |
---|---|---|
براق اوزچیویت | عثمان بے | ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان کا تیسرا بیٹا۔ گندوز اور ساوچی کا چھوٹا بھائی۔ وہ اردگرد کے حالات سے باخبر رہتا تھا اور اپنے والد کی طرح تلواربازی میں انتہائی طاق تھا۔ عثمان سردارانِ قبیلہ کی کبھی کبھار نافرمانی بھی کرتا تھا , اس یقین کے ساتھ کے وہ سیدھے رستے پر چل رہا ہے۔ وہ نہ صرف میدانِ جنگ میں بلکہ مذاکرات میں بھی دشمن کو شکست فاش دیتا تھا۔ |
تیمر یغیت | ارطغرل غازی | سلیمان شاہ اور حائمہ خاتون کا تیسرا بیٹا۔ گوندوز ، ساوچی اور عثمان،سلطنت عثمانیہ کے بانی کا باپ۔ |
دیدم بالچین | سلجان (شہناز) خاتون | ارطغرل اور دوندار کی منہ بولی بہن اور بھابی۔ گون طوغدو کی بیوہ۔ سلیمان اور التیکن کی والدہ۔ گندوز، صاوچی، عثمان، بہادر, بدر (باتور)، بے ہوجا اور آئیگل کی تائی۔ قائی قبیلے کی سربراہ خاتون۔ عثمان اور گندوز ان سے اپنی حقیقی والدہ کی طرح پیش آتے تھے۔وہ اپنی تمام بھتیجیوں اور بھتیجوں کے لیے حفاظتی حصار تھیں۔ |
نورالدین سونمز | بامسی (بابر) بیرک | ارطغرل کا منہ بولا بھائی۔عثمان کا قریبی ساتھی۔ جب دوندار سردار بنا, بامسی(بابر) نے اسے ہچکچا کر قبول کیا صرف اس لیے کہ یہ ارطغرل بے کا حکم ہے۔ وہ عثمان اور اس کے ساتھیوں کے بہت قریب تھا اور ہمیشہ ان کی حمایت کرتا تھا۔[4] |
راغب سواش | دوندار بے | ارطغرل کا چھوٹا بھائی۔ گندوز، عثمان، سلیمان اور التیکن کا چچا۔ قابل تعریف ہے لیکن دوسروں سے بہت جلدی متاثر ہوجاتا تھا۔ ارطغرل ایک مشن کے لیے جب قونیہ میں تھا تو دوندار کو اس نے اپنا قائم مقام سردار بنایا۔ جب منگولوں نے حملہ کیا تو اس نے ان سے لڑنے کی بجائے ان کی اطاعت کرنے کو ترجیح دیکر بامسی (بابر)بے، عثمان اور گندوز کو طیش دلایا۔بالگائے سے سردارِ اعلیٰ کا عہدہ حاصل کرکے عثمان کے خلاف اس کی مدد کی۔ اپنی بیویوں زہرہ اور غزل کے ہاتھوں استعمال ہوا۔نکولا اور پوپ کے ساتھ اشتراک ، قبیلے کے ساتھ مسلسل غداریوں اور بے ہوجا سمیت کئی سپاہیوں کے قتل کے جرم میں عثمان نے اسے سزائے موت دے دی۔ |
سیدا یلدز | شیخ ادہ بالی | صوفی شیخ، عثمان کے مربی اور سسر۔ بالا خاتون کے والد۔ آہیوں کے بااثر ترک سنی شیخ، جس نے ترقی پزیر عثمانی ریاست کی پالیسیاں بنانے اور تیار کرنے میں مدد کی۔ آغاز میں عثمان کو اپنی بیٹی سے شادی کرنے کی اجازت نہیں دی، لیکن بعد میں راضی ہو گئے۔ دوندار بے اور انکا خاندان انھیں ناپسند کرتا تھا۔وہ ارطغرل غازی کے سیزن 2 میں بچے کے طور پر دِکھائے گئے تھے۔ |
اوزگے تورر | رابعہ بالا خاتون | شیخ ادیبالی کی بیٹی اور عثمان کی بیوی۔ ایک حسین مصور اور غنچہ کی بہترین سہیلی۔انتہائی صابر اور پُر سکون۔ایک حادثہ کے بعد وہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتی ہے۔لیکن تارگون خاتون جب اسے زہر دیتی ہے تو وہ اس کے لیے شفا بن جاتا ہے۔ |
یلدز چاغری عتیق سوئے | مالخون خاتون | مالخون خاتون ،عمر بے کی بیٹی اور بایندر قبیلےکی خانم ۔ عمر بے نے انھیں ریاست کی مغربی سرحدوں کا معائنہ کرنے بھیجا ہے۔ |
امرہ باسالک | گوندوز بے | ارطغرل اور حلیمہ کا بڑا بیٹا، عثمان اور ساوچی کا بڑا بھائی۔اپنے چھوٹے بھائی کو اس کے راستے پر چلنے سے باز رکھ کر اسے بچانے کی کوشس کرتا ہے اور اس کے مقدمے کے بعد اسے فرار کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ عثمان کے لیے انتہائی مضبوط محافظ ہوتا ہے اور اس سے نہایت محبت کرتا ہے۔ بعد میں جب دوندار اپنی ساکھ کھو دیتا ہے اور سرداری سے معزول کر دیا جاتا ہے تو یہ ارطغرل کا قائم مقام سردار بن جاتاہے۔سیزن 2 میں ارطغرل کے آجانے کے بعد قائم مقام سردار کا عہدہ ختم ہوجاتا ہے اور ارطغرل اپنا منصب خود سنبھال لیتا ہے۔ارطغرل کی وفات کے بعد اس کی وصیت اور جرگے کے فیصلے کے مطابق عثمان سردار بن جاتا ہے تو گوندوز نہ صرف اس کے حق میں دستبردار ہوجاتا ہے بلکہ اس کی سرداری بھی قبول کرلیتا ہے۔ |
اچیلا اوزکان | عائشہ خاتون | گندوز کی بیوی، عثمان کی بھابی۔اپنے شوہر کو پُرسکون کرنا جانتی تھی اور سیلجان(شہناز) خاتون کی نہایت وفادار تھی۔ |
کنبولات گورکم ارسلان | صاوچی بے | ارطغرل اور حلیمہ کا دوسرا بیٹا، شہناز(سلجان) خاتون کا دوسرا منہ بولا بیٹا، گوندوز کا چھوٹا بھائی اور عثمان کا بڑا بھائی۔علینہ خاتون کا خاوند۔بے ہوجا اور ایک بیٹی کا باپ۔سیزن 1 میں وہ کریمیا گیا ہوا تھا جبکہ سیزن 2 میں واپس آگیا ہے۔ |
سیرے قایا | علینہ خاتون | صاوچی کی بیوی۔ایک بیٹے اور بیٹی کی ماں۔غزل کی باتوں میں آسانی سے آجاتی ہے۔ |
یاغیزکان دکمن | بای خواجہ | صاوچی بے اور علینہ خاتون کا بیٹا۔ گوندوز اور عثمان کا بھتیجا۔ عثمان کا حامی۔ |
عالمہ تیرزچ | شہزادی صوفیہ | کولوجا حصار کی شہزادی۔ یانیس کی بد بیٹی سروع میں وہ ایک اچھی شہزادی کے طور پر سامنے آتی ہے لیکن بعد میں اپنا اصل روپ یعنی بے رحم اور عیارومکار بے نقاب کرتی ہے۔ اس کا واحد مقصد ادیبالی سے مقدس امانتیں واپس لینا ہوتا ہے۔ عثمان اسے تلوار سے مارتا ہے اور ایسے دیکھایا جاتا ہے جیسے وہ مرگئی ہو، لیکن اسے بچانے کے لیے ہیلن اس کا جسم قلعے سے باہر لے جاتی ہے۔ |
طغرل چیتینر | یانیس | ”مارگریٹ راہب“ نامی ایک خفیہ صلیبی تنظیم کا سربراہ اور شہزادی صوفیہ کا باپ۔ جسے بعد میں بازنطینی شہنشاہ آیا صوفیہ میں پھانسی پر لٹکا دیتا ہے۔ |
جلال | عبد الرحمٰن غازی | قائی قبیلے کا غازی سپاہی۔ سلیمان شاہ کا ذاتی محافظ اور ارطغرل کا قریبی سپاہی۔ عثمان کا قریبی دوست۔ اپنا ایک بازو جنگ میں قربان کردیتا ہے۔عثمان اور اس کے والد کا انتہائی وفادار لیکن وہ دوندار کو سردار کے طور پر قبول کرلیتا ہے۔. جنگ کا مشتاق ہے اور ہر کوئی اس کا احترام کرتا ہے۔ |
ایرن ووردم | قونور سپاہی(الپ) | عثمان بے کے با اعتماد ساتھیوں میں سے ایک۔جنگ میں مبازرت(عام حملے سے پہلے ایک سپاہی کی ایک سپاہی سے لڑائی) میں نہایت مہارت رکھتا تھا۔ اس کے قبیلے پر منگولوں نے شب خون مارا تھا جس میں اس کے والدین مارے گئے اور وہ اور اس کا بھائی گوکتوگ علاحدہ ہو گئے۔ وہ اپنے بھائی گوکتوگ کے ہاتھوں شہید ہو گیا تھا جسے بالگائے نے مختلف طریقے اختیار کرکے اس کی اصلیت بُھلوا دی تھی اور اسے اپنا سپاہی بنا لیا تھا۔ |
اسماعیل حقی اورون | صمصہ چاوش | بے رحم غازی سپاہی جو قائی قبیلے کے ایک حصے کا انتظام و انصرام کرتا تھا۔ عثمان کا قریبی دوست۔ وہ جنگ کرنا پسند کرتا تھا اور ان پر غصہ ہوتا تھا جو اس کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے تھے۔ |
براق چیلک | کونگار/گوکتوگ | بالگائے کا معاون جو کونور سپاہی(الپ) کا گمشدہ بھائی تھا۔جب اس کے قبیلے پر منگولوں نے حملہ کیا تھا تو اسے انھوں نے ”مانکورت“(ایسا بچہ جسے اپنا ماضی نہ یاد ہو) بنالیا تھا۔ وہ دوبارہ اسلام کی طرف پلٹ آیا تھا جب اس کے بھائی کونور نے اسے شہنشاہ کا خط دِکھایا جس میں اس بات کی تصدیق تھی کہ بالگائے نے اے ایک تاجر سے خریدا تھا، لیکن بالگائے نے دوبارہ اسے قید کر لیا اور اپنے شامان(منگول جادوگر) کی مدد سے اس کے اندر سے مسلم روح نکال لی تاکہ وہ اس کا آدمی بن جائے لیکن اپنے بھائی کو زخمی کرنے کے بعد اسے اپنی اصل حقیقت پھر سے یاد آگئی اور وہ دوبارہ مسلمان ہو گیا۔ |
جاگری سینسوئے | جیرکوتائے | بالگائے کا آدمی۔ وہ ایک دلچسپ کردار تھا جو بات بات پر ہنستا تھا۔سیزن 1 کے آخر میں وہ گوکتوگ کے ہاتھوں بظاہر مارا گیا تھا۔لیکن سیزن 2 میں وہ صیح سلامت واپس آجاتا ہے اور قائی قبیلہ کو کچھ دولت کے بدلے اپنی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کرتا ہے لیکن اس کی پیشکش قبول نہیں کی جاتی جس کے بعد وہ یاولک ارسلان کے ساتھ اپنے اپ کو نتھی کرلیتا ہے۔لیکن عثمان کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد عثمان کا سپاہی بن جاتا ہے۔ |
اخبار خوجا رسولوو | صوبوتائے | گیہاتو کی طرف سے فتنہ پیدا کرنے کے لیے بھیجا گیا منگول کماندار۔عثمان نے اس کا سر اڑایا تھا۔ |
سیزگین اردمیر | سنقورتیکن (صارم) بے/ہریستو | عثمان، گندوز ،بدر(باتور)، بہادر اور آئیگل کا تایا اور ارطغرل اور دوندار کا بڑا بھائی۔ شہنشاہ کے محل میں سلجوق جاسوس کے طور پر کام کرتا ہے۔ بہت مختصر مدت کے لیے نمودار ہوا۔ |
براق سارے مولا | اندریاس | ایک کماندار جو یانیس کے لیے کام کرتا تھا۔قید خانے سے فرار ہوتے ہوئے مارا گیا، موت دکھائی نہیں گئی لیکن سلوادور(ابوبکر صدیق) نے ذکر کیا تھا۔ |
عبدالسسلر | قلانوز | کولوجا حصار کا کماندار۔ عثمان کے ہاتھوں قتل ہوا اور اس کا سر واپس کولوجا حصار بھیج دیا گیا۔عاشقِ صوفیہ۔ |
سرجان سرت | تھیوکلز | شہزادی صوفیہ کا بہادر کماندار۔سامسا بے کے ہاتھوں مرا۔ |
شوکت چپکن اوغلو | میگلالا | تھیوکلز کے لیے کام کرتا تھا. عثمان نے اسے قتل کیا۔ |
لطیف کورو | شہزادہ سلوادور/ابوبکر صدیق | کاتالانی شہزادہ، یانیس کا سابقہ نوکر۔ بعد میں آئیبرس(عباس) کو مارنے پر ندامت محسوس کرتے ہوئے اسلام قبول کرلیتا ہے۔پھر عثمان کا وفادار سپاہی اور اچھا دوست بن جاتا ہے۔ کولوجا حصار میں عثمان کے خفیہ جاسوس کے طور پر کام کرتا ہے۔ جب یانیس کو معلوم ہوتا ہے کہ یہ جھوٹ بول رہا ہے تو صوفیہ زہریلے خنجر سے اس کی گردن پر ہلکی سی خراش لگا دیتی ہے اور اسی وجہ سے وہ شہید ہوجاتا ہے۔ |
عائشن گرلر | ہیلن | شہزادی صوفیہ کی نائب اور اس کی انتہائی وفادار۔سیزن 1 کے اختتام پر, وہ عسکریوں کی مدد سے شہزادی صوفیہ کے جسم کو قلعہ سے باہر لیجاتی ہے۔ |
علی سنان دمیر | طورسون درویش | کولوجا حصار میں ادیبالی کا جاسوس۔شیخ ادیبالی کی امانتیں صوفیہ سے واپس لینے میں غنچہ خاتون اور بالا حاتون کی مدد کرتا ہے۔ یانیس اور میگالا اسے اور بالا خاتون کو اذیتیں دیتے ہیں لیکن وہ جلد ہی صحت یاب ہو جاتا ہے۔ |
سلین دیوجی | آئے بوکے خاتون | سیلجان(شہناز) خاتون کی ملازمہ |
سرحان اونات | آئبرس(عباس) | بامسی(بابر) بے اور حفصہ خاتون کا اکلوتا بیٹا۔ عثمان کا ”چچا زاد بھائی“ اور قریبی دوست۔اپنی شادی والے دن سلوادور کے ہاتھوں شہید ہوجاتا ہے۔ |
عابدین یرے باکان | آقچہ درویش | شیخ ادہ بالی کا قریبی ساتھی اور ان کا ایک درویش۔ نظام الدین نے انھیں زخمی کر دیا تھا لیکن آپ بہتر ہو گئے۔ |
ایغور اسلان | نظام الدین | عالیشار کا نائب۔عالیشار کی حویلی میں یانیس کا خفیہ جاسوس بھی تھا۔جسے بعد میں ارکوت نے قتل کر دیا۔ |
وولکان باساران | زوربا | عالیشار کا نائب اور اس کا وفادار ساتھی۔ بہادر کے ہاتھوں قتل ہو گیا۔ |
ژوردایر اکور | بالگائے | ایک منگول کماندار جس نے قائی قبیلے پر حملہ کیا اور پھر بعد میں دوندار اور عثمان میں تباہ کن اختلاف پیدا کرنے کا خواہش مند تھا۔عثمان سے چنگیز خان کے گمشدہ قانون حاصل کرلینے کے بعد وہ منگولوں کا سربراہ بننے کے خواب دیکھنے لگا۔ آخر میں عثمان کے ہاتھوں مارا گیا۔ |
ساروحان حونل | عالیشار بے | منگولوں کا سنجاق بے، عثمان کا دشمن اور قاتلِ بدر(باتور)۔بالا اور آئیگل کے عشق میں مبتلا،لیکن صرف آئیگل سے شادی کی۔ عثمان نے قبیلے کے اندر اس کا سر تن سے جدا کیا۔ |
بوسے ارسلان آق دنیز | آئیگل خاتون | دوندار اور زہرہ کی بیٹی۔ وہ عثمان کے عشق میں مبتلا تھی لیکن جب عثمان پر اس کے بھائی بدر(باتور) کے قتل کا الزام لگا تو اس نے اس عشق کو چھوڑ دیا۔ عالیشار بے کی بیوہ۔ آخر میں وہ ذہنی مریض بن گئی۔سیزن 2 میں سلجان(شہناز) خاتون کے مشفقانہ ردیے کی بدولت صیح ہوجاتی ہے۔ ایک نومولود بیٹا،قائی سپاہی ہے۔عثمان کی سپاہی ہے، عثمان نے اسے باجیانِ روم(تنظیم برائے خواتین سپاہی) کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ |
عائشہ گل گؤنے دمیر | زہرہ خاتون | دوندار کی بیوی۔ آئیگل اور بدر(باتور) کی والدہ۔اور بہادر کی سوتیلی ماں۔ گوندوز اور عثمان کی چچی۔عثمان سے انتقام لینا چاہتی تھی۔ اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے اس نے گندوز کا راز بالگائے کے حوالے کر دیا۔عثمان کی بالا کے ساتھ شادی کے موقع پر کھانے میں زہر ملانے کی وجہ سے غزل نے اسے چاقو سے قتل کر دیا۔ |
ایرن حاجی صالح اوغلو | باتور(بدر) سپاہی(الپ) | دوندار اور زہرہ کا بیٹا۔ گوندوز اور عثمان کا چچازاد بھائی۔ عثمان کیساتھ غداری کی تھی۔عالیشار نے اسے مار دیا |
چاغکان چلہا | بہادر | دوندار بے اور غزل خاتون کا بیٹا۔ آئیگل خاتون اور بدر(باتور) کا سوتیلا بھائی۔اسے ایک غیر بیان شدہ جرم کی سزا کے طور پر اپنی ماں کے ساتھ جلا وطن کر دیا گیا تھا۔اسے دوندار نے قبیلے میں دوبارہ بلا لیا تھا۔سیزن 2 میں وہ نہیں دکھایا گیا۔ |
یشیم جرن بوز اوغلو | غزل خاتون | بہادر کی ماں اور دوندار کی پہلی بیوی۔ قبیلہ چوبان کی خاتون۔ قبیلہ چوبان کے سردار مظفرالدین یاولک ارسلان ،جوسلجوق سلطان قلیج ارسلان کی منگولوں کے خلاف بغاوت میں شرکت کی وجہ سے مشہور تھا،کی بہن۔ جب اس کے بیٹے کو جلاوطن کیا گیا تو اس نے بیٹے کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی لیکن بعد میں ایک نئے منصوبے کے ساتھ واپس آگئی۔ |
امت کاراداغ | مظفرالدین یاولک ارسلان | قبیلہ چوبان کا سردار ،جوسلجوق سلطان قلیج ارسلان کی منگولوں کے خلاف بغاوت میں شرکت کی وجہ سے مشہور تھا۔غزل خاتون کا بھائی۔ |
اصلاحان کارالار | برچن خاتون | آیئبرس(عباس) کی منگیتر۔آئیگل کی بہترین سہیلی۔وہ عثمان کو ناپسند کرتی تھی اور زہرہ کی وفادار تھی، یہاں تک کہ اس نے اپنے سسر(بامسی[بابر]بے) کو بھی تیر ماردیا تھا، لیکن بعد میں معافی مانگ لی۔سیزن 1 کے اختتام پر وہ آئیگل خاتون کے تیر کی زد میں آگئی جو اس نے غزل خاتون کو مارنا تھا۔ |
آتیلگان گومش | کماندار بوکے | منگول کماندار گیخاتو کا ایک ذیلی کماندار۔ اسے مارگریٹ راہب نامی تنظیم کے ساتھ اتحاد قائم کرنے اور صوفیہ کو شہنشاہِ بازنطین بنانے، یعنی دوبارہ سے آرتھوڈوکس بانطین کا کیتھولک سربراہ بنانا جو تب سے وقوع پزیر نہیں ہوا تھا جب سے سلطنت نیقیا نے صلیبی جانبازوں کو قسطنطنیہ سے نکالا تھا،بھیجا تھا۔عثمان کے ہاتھوں مارا گیا۔ |
یاشار ایدینلی اوغلو | تکفور یورغوپولوس | کولوجا حصار قلعے کا تیکفور(گورنر)۔ وہ عثمان کی مدد سے اپنے قلعے کو غداروں سے پاک کرنے کا خواہش مند تھا۔ کالانوس اور شہزادی صوفیہ کے ہاتھوں مارا گیا جبکہ قتل کا الزام عثمان پر ڈال دیا گیا کیونکہ وہ اس دن تیکفور کی قاتلوں کی تلاش میں مدد کرنے کے لیے خفیہ طور پر قلعے آیا ہوا تھا۔ |
امل دیدے | غنچہ خاتون | بالا کی بہترین سہیلی۔ بوران سپاہی(الپ) سے محبت کا اظہار کرتی ہے۔ |
یغیت اجان | بوران سپاہی(الپ) | عثمان کا وفادار اور قریبی دوست۔غنچہ خاتون کا خاوند |
عمر آغان | صالتق سپاہی(الپ) | قائی قبیلے کا سپاہی۔ دوندار بے کا وفادار۔ غزل خاتون کی سفارش پر اسے دوندار نے اسے اپنا ذاتی محافظ بنایا تھا۔ |
معمر چاغاتائے قیصر | قلیج سپاہی(الپ) | عثمان کا بہادر اور وفادار سپاہی۔دوندار بے نے اسے قتل کیا۔ |
کانی کتکجی | ارکوت سپاہی(الپ) | عثمان کا سپاہی۔ جسے عالیشار نے شہید کر دیا تھا |
تولغا آقائے | دُمرل سپاہی(الپ) | عثمان بے کا سپاہی اور وفادار ساتھی۔واضح رہے یہ ارطغرل غازی والا دُمرل سپاہی نہیں ہے۔ |
آتیلا غزیل | ایاز سپاہی(الپ) | عثمان کا سپاہی۔ |
متے دیران | چیتن سپاہی(الپ) | سامسا چاؤش کا سپاہی۔عثمان کا وفادار۔ |
غزل آدیامان | شہزادی ادلفا | بارنطینی شہنشاہ میخائیل ہشتم کی بھتیجی۔ سلطنت بازنطین اور منگولوں کے درمیان پائیدار اتحاد کے قیام کے لیے اس کی شادی منگول کماندار گیہاتو سے ہونی تھی۔ وہ گیہاتو سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن اسے مجبور کیا گیا۔ اسے عثمان نے بچالیا اور قبیلے میں خفیہ طور پر رکھ لیا لیکن زہرہ نے اسے اغوا کر لیا تاکہ اسے عالیشار کے پاس لیجاسکیں۔عثمان نے اسے دوبارہ بچالیا اور کسی خفیہ مقام پر بھیج دیا اور اس کے بعد وہ نمودار نہیں ہوئی۔ |
معروف اوتجونوف | گیخاتو خان | سلطنت ایل خانی کا پانچواں سربراہ۔ہلاکو خان کا پوتا اور چنگیز خان کا پڑپوتا۔ اس نے بدھ مت مذہب قبول کرکے بالگائے کو اشتعال دلایا جس کی وجہ سے بالگائے ایل خانی سلطنت کا خان بننا چاہتا تھا تاکہ منگول چنگیز خان کے مذہب ٹینگری مت پر چل سکیں۔ سیزن 1 میں اس کا ذکر متعدد بار آیا ہے جبکے سیزن 2 میں وہ آگیا ہے۔ |
ارجان کابا دائی | بوغاچ سپاہی(الپ) | عثمان کا وفادار سپاہی۔ منگولوں کے قائی قبیلے پر شب خون کے دوران کونگار کے ہاتھوں مارا گیا۔ |
حاذم کورمکچو | تکفور الیکسز | سابق گورنر اناگول۔عثمان نے اسے جنگ میں شکست دی۔آیا نکولا نے اسے قائی قبیلے سے شکست کھانے پر قتل کر دیا۔ |
اکرم اسپر | مانکے | گیخاتو کا بیٹا۔ اسے گیخاتو نے بغاوت کے الزام میں پھانسی دے دی۔ |
امین گٗر سؤئے | قومرال ابدال | ارطغرل غازی کا علمبردار، شیخ ادیبالی کا مرید۔عثمان بے کا خفیہ مددگار اور ناصح۔ |
بختیار اینگن | کمھار ادریس/ ڈیوڈ | قائی قبیلہ کا کمھار اور پطرس کا جاسوس۔ جرگہ میں دوندار بے کی سرداری کے حق میں رائے دیتا ہے۔ |
احمد ینیلمز | لوہار داؤد | قائی قبیلہ کا لوہار۔ عثمان غازی کا حامی۔ |
اوغوز کارا | احمد الپ(سپاہی) | حسن الپ(شہید) کا بیٹا۔ لوہار داؤد کا شاگرد۔ |
ارکان آوجی | تکفور آیا نیقولا | اناگول قلعہ کا گورنر۔ |
سچکن اوزدمیر | فلاطیوس | آیا نکولا کا سپہ سالار۔ ارطغرل کے خلاف شدید کینہ و بغض رکھتا ہے کیونکہ ارطغرل نے کاراجا حصار کو فتح کرتے ہوئے اس کے باپ،جو قلعے کا گورنر تھا، کو قتل کیا تھا۔ساوچی اسے گرفتار کرکے قبیلے لے آتا ہے لیکن قبیلے کا غدار(کمھار ادریس) اسے فرار کرادیتا ہے۔ساوچی اور اس کی بیوی کے یاتھوں قتل ہوا۔ |
زینب توغچے بیات | تارگون خاتون | قومان بے کی بیٹی اور آیا نکولا کی جاسوس۔عثمان سے شادی کرنا چاہتی ہے اسی لیے اسلام قبول کر لیتی ہے۔ بالا خاتون کو زہر دے دیتی ہے لیکن پھر خود ہی تریاق بھی دے دیتی ہے،عثمان کو حقیقت کا پتہ چل جاتا ہے جس کے بعد وہ اسے اپنے باپ کے ساتھ قبیلہ بدر کردیتا ہے۔ |
قہرمان سیوری | استاد اریتو | اناگول قلعہ میں باورچی اور عثمان کا جاسوس۔نکولا شہید کردیتا ہے۔ |
سزانور سوزر | افطالیہ | استاد اریتو کی بیٹی۔نکولا شہید کردیتا ہے۔ |
ضابط سامیدوف | گنجا بے | عثمان بے کا ساتھی۔ |
مرد توراک | پطرس(پیتروس) | پاپائے اعظم(پوپ) نے اس شخص کو عثمان بے کو مارنے کے لیے بھیجا تھا۔ یہ بامسی(بابر)بے کی خفیہ غار میں موجود پراسرار صندوق کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔ |
پزیرائی
ترمیمسیریز کی چوتھی قسط بہت مشہور ہوئی ، نشریات کے صرف چوتھے ہفتے میں ، 14.46[5] فیصد درجہ بندی ریکارڈ کی گئی تھی۔ [حوالہ درکار]
بین الاقوامی نشریات
ترمیمملک | نیٹ ورک | سیریز نشریات | وقت | معلومات |
---|---|---|---|---|
افغانستان | طلوع ٹی وی | 24 اپریل 2020 | پشتو متن (سب ٹائٹلز) | |
البانیا | ٹی وی کلاں | 10 مارچ 2020 | البانوی متن (سب ٹائٹلز) | |
صومالیہ | ایم سی ٹی وی | 21 دسمبر 2019 | - | |
ترکیہ | آ ٹی وی | 20 نومبر 2019 | 20:00 | اصل(ترک زبان) |
الجزائر | الفجر ٹی وی | 21 نومبر 2019 | 23:00 | عربی متن (سب ٹائٹلز) |
اردن | الیرموک ٹی وی | 21 نومبر 2019 | - | |
تونس | حنبعل ٹی وی | - | عربی ڈبنگ | |
ازبکستان | ایم وائی فائیو (MY5) | 30 نومبر 2020 | 20:30 | ازبک ڈبنگ |
بنگلادیش | ٹافی[6][7] | یکم دسمبر 2020 | 19:00 | بنگالی ڈبنگ |
بوسنیا و ہرزیگووینا | - | - | بوسنیائی متن (سب ٹائٹلز) | |
مملکت متحدہ | عثمان آن لائن | 21 دسمبر 2019 | انگریزی متن (سب ٹائٹلز) | |
ریاستہائے متحدہ | 21 دسمبر 2019 | انگریزی متن (سب ٹائٹلز) | ||
انڈیا | مکی ٹی وی ہندی | 01 جنوری 2022 | ہندی متن ( سب ٹائٹلز) | |
پاکستان | وڈٹاور | 20 نومبر 2019 | 6:00 | اردو متن (سب ٹائٹلز) |
ہسٹورک سیریزآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ historicseries.net (Error: unknown archive URL) | 20 نومبر 2019 | 6:00 | اردو متن (سب ٹائٹلز) | |
ہر پل جیو | یکم رمضان2021 | 16:30 | اردو ڈبنگ | |
ہدف پلے،مکی ٹی وی | 20 نومبر 2019 | 05:30 | اردو متن (سبٹائٹل) | |
غازی امپائر[مردہ ربط] | 26 جولائی2022 | اردو اور انگریزیمتن (سبٹائٹل) |
جدید میڈیا میں
ترمیمارطغرل غازی ، ارطغرل کی زندگی پر بنائی گئی ، 10 دسمبر 2014 میں شروع ہوئی اور 10 مئی، 2019 کو ختم ہو گئی۔ ترکی کے مشہور ٹیلی ویژن اسٹیشن، آ ٹی وی کی جانب سے اس تسلسل کو برقرار رکھا گیا اور اس تسلسل کو عثمان غازی کے نام سے شروع کیا جو 7 سیزن پر محیط ہے سیریز کا پہلا سیزن 27 اقساط پر مشتمل تھا جو 20 نومبر 2019 کو نشر ہوا جبکہ اس کا اختتام 24 جون 2020 کو ہوا اور اس کا دوسرا سیزن جو 37 اقساط پر مشتمل تھا 7 اکتوبر 2020 کو نشر ہوا جبکہ اس کا اختتام 23 جون 2021 کو ہوا ،اسی سیریز کا تیسرا سیزن جو 34 اقساط پر مشتمل تھا 6 اکتوبر 2021 کو نشر ہوا اور اس کا اختتام 15 جون 2021 کو ہوا اور یہ تسلسل ابھی ختم نہیں ہوا اس سیریز کے چوتھے سیزن کا پہلاا علان26 ستمبر 2022 کو نشر کیا گیا۔ سیزن چار کی پہلی قسط 05 اکتوبر 2022 کو نشر کی گئی۔ قیادت پلے اپنی ویب گاہ اور موبائل ایپ پر 1080p رزلٹ میں معیاری اُردو ترجمے کے ساتھ اقساط نشر کر رہا ہے ، مزید وڈٹاور اور مکی ٹی وی چینل کی ویب گاہ پر اس ترکی ٹی وی سیریز کو اردو متن (سبٹائٹل ) کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Kuruluş: Osman Filming And Production IMDb"۔ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اگست 2020
- ↑ "Kuruluş Osman TV Show FAQs: Episodes Guide, Seasons, Synopsis, & Release Date Details"۔ TV Show FAQs (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2024[مردہ ربط]
- ↑ "Kuruluş Osman: Seasons, Episodes, Release Date & Streaming Platforms"۔ TV Show FAQs (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2024[مردہ ربط]
- ↑ Abdur Rehman Qadeer (10 November 2019)۔ "Kurulus Osman First Episode Trailer Is Here With A Surprise"۔ PenChalk۔ 17 مئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 ستمبر 2020
- ↑ "ایک نیا ریکارڈ"۔ Turkish Celebrity News۔ 15 دسمبر 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 نومبر 2020
- ↑ "ওটিটি প্ল্যাটফর্মে 'কুরুলুস ওসমান'"۔ সমকাল (بزبان البنغالية)۔ 26 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2020
- ↑ "Toffee - More than TV! - Apps on Google Play"۔ play.google.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2020
مزید دیکھیے
ترمیم- اسلام سے متعلقہ فلموں کی فہرست
بیرونی روابط
ترمیم- کورولوش عثمان آئی ایم ڈی بی پر
- کرولوش عثمان: آ ٹی وی پ