محمد تقی مجلسی
علامہ محمد تقی مجلسی جن کا نام محمد تقی بن مقصود علی اصفہانی ہے اور شہرت مجلسی اول ہے۔ گیارہویں صدی ہجری کے معروف شیعہ عالم اور فقیہ تھے اور معروف عالم ومحدث علامہ محمد باقر مجلسی کے والد تھے۔
محمد تقی مجلسی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1594ء اصفہان |
تاریخ وفات | 22 اپریل 1660ء (65–66 سال) |
شہریت | سلطنت صفویہ |
مذہب | اسلام |
فرقہ | اہل تشیع: اثنا عشریہ |
فقہی مسلک | جعفریہ |
اولاد | محمد باقر مجلسی ، عزیز اللہ مجلسی |
عملی زندگی | |
استاذ | ملا عبد اللہ شوشتری ، شیخ بہاء الدین عاملی ، میر داماد ، امیر اسحاق استرآبادی |
تلمیذ خاص | محمد باقر مجلسی ، ملا صالح مازندرانی ، نعمت اللہ الجزائری ، آقا حسین خوانساری |
پیشہ | عالم |
درستی - ترمیم |
ولادت اور ذاتی سیرت
ترمیمان کی ولادت 1003 ہجری میں صفوی سلطنت کے دار الحکومت اصفہان میں پیدا ہوئی[1] اور ان کی وفات 11 شعبان، 1070 ہجری میں اصفہان میں ہوئی۔ ان کے والد ملا علی مجلسی کا شمار بھی برجستہ شیعہ علما میں ہوتا ہے۔ مجلسی اول نے ابتدائی تعلیم اصفہان میں حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کی خاطر نجف اشرف کا رخ کیا۔ نجف اشرف سے واپس لوٹ کر اصفہان میں درس وتدریس کی خدمات انجام دیں۔ ان کا حلقہ تدریس جامع مسجد اصفہان میں ہوا کرتا تھا۔ شیخ بہائی اور میر داماد کے بعد انھوں نے جامع مسجد میں امام جمعہ کے فرائض بھی انجام دیے۔[2]
اولاد
ترمیممجلسی اول کے تین بیٹے اور چار بیٹیاں تھیں جن میں سب سے مشہور علامہ محمد باقر مجلسی ہیں جو مشہور کتاب بحار الانوار کے مولف ہیں۔ دیگر فرزندان میں عبد اللہ اور عزیز اللہ ہیں اور بیٹیوں میں سے آمنہ بیگم کا نام تاریخ ذکر کیا۔ آمنہ بیگم مشہور عالم اور محدث ملا صالح مازندرانی کی زوجہ تھیں۔[3]
علمی آثار
ترمیمان کی تالیفات میں روضۃ المتقین، لوامع صاحبقرانی، صحیفہ سجادیہ کی شرح ریاض المومنین، چہل حدیث، زیارت جامعہ کی شرح، شرح خطبہ ھمام اور فقہ میں حلیۃ المتقین، قابل ذکر ہیں۔[4]