محمد حنیف شاہد

پاکستانی ماہر اقبالیات، محقق

محمد حنیف شاہد (پیدائش: یکم جنوری 1939ء - وفات: 11 فروری 2018ء ) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ماہرِ اقبالیات، محقق اور ماہر لائبریری سائنس تھے۔ محمد حنیف شاہد یکم جنوری 1939ء کو لاہور، صوبہ پنجاب میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام میاں عزیز الدین تھا۔ میٹرک کا امتحان 1956ء میں اور بی اے 1962ء میں کیا۔ 1963ء میں لائبریری سائنس میں ڈپلوما حاصل کیا۔ 1970ء کو جامعہ پنجاب سے لائبریری سائنس میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ شیخ سر عبد القادر کی حات و خدمات پر پی ایچ ڈی کے تحقیقی کام کیا لیکن نا مکمل رہ گیا۔ جامعہ پنجاب کی سینٹرل لائبریری سے 1963ء تا 1966ء تک وابستہ رہے۔ پھرشاہ سعود یونیورسٹی، ریاض سعودی عرب میں لائبریرین کی حیثیت سے 1980ء تا 1999ء تک وابستہ رہے۔ پاکستان واپسی بزم اقبال لاہور کے ناظم مقرر ہوئے۔ پاکستان، شہدائے پاکستان، قائد اعظم، تحریک پاکستان، اقبال، سوانحی مطالعہ ان کی تحقیق کے پسندیدہ موضوعات تھے۔ انھوں نے لاتعداد کتب تصنیف و تالیف کیں جن میں میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر، کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر، نشان حیدر، اقبال چودھری محمد حسین کی نظر میں، مشرقی پاکستان سے بنگلہ دیش، پنجاب کی کہان قائد اعظم کی زبانی، قائد اعظم پر قاتلانہ حملہ، قائد اعظم کے درستِ راست: سردار عبد الرب نشتر، علامہ اقبال اور قائد اعظم کے سیاسی نظریات، اقبال اور انجمن حمایت اسلام، اقبال اور پنجاب کونسل، اقبال کی کہانی اقبال کی زبانی، مفکرِ پاکستان، سعودی عرب میں اردو، مقالات عبد القادر، سر عبد القادر اور اردو، سر عبد القادر: کتابیات، قائد اعظم کا پیغام طلبہ کے نام، Sir Abdul Qadir on Urdu Literature, Tributes to Iqbal, Iqbal: The Great Poet of Islam, Tributes to Quaid-e-Azam, Quaid-e-Azam: Speeches, Statements and Writings, Quaid-e-Azam on Important Issues, The Role of Islamia College Lahore in the Pakistan Movement, Writings of Muhammad Marmaduke William Pickthall, Writings of Allama Abdullah Yusuf Ali, Why Islam is Our Only Choice? شامل ہیں۔ محمد حنیف شاہد 11 فروری 2018ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پا گئے۔ وہ علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔[1][2]

محمد حنیف شاہد

معلومات شخصیت
پیدائش 1 جنوری 1939ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور ،  برطانوی پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 11 فروری 2018ء (79 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ محقق ،  سوانح نگار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حوالہ جات ترمیم

  1. ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، نوادراتِ فیض، قلم فاؤنڈیشن انترنیشنل لاہور، 2019ء، ص 105
  2. "ممتاز ادیب، دانشور اور محقق پروفیسر حنیف شاہد انتقال کر گئے"۔ روزنامہ پاکستان۔ 12 فروری 2018ء