محمد حنیف ملک اعوان ، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 1997 سے 1999 تک اور جون 2013 سے مئی 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ وہ دسمبر 2012 سے مارچ 2013 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہے۔

محمد حنیف ملک
معلومات شخصیت
پیدائش 5 مئی 1952ء (72 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گجرات   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

محمد حنیف ملک 5 مئی 1952 کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے میٹرک تک کی تعلیم حاصل کی ۔ [1]

سیاسی کیریئر

ترمیم

محمد حنیف ملک نے 1993 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-95 (گجرات-کم-جہلم) سے آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑا لیکن وہ ناکام رہے۔ انھوں نے 20,726 ووٹ حاصل کیے اور وہ نشست پاکستان مسلم لیگ (جے) کے امیدوار سے ہار گئے۔ وہ 1997 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-95 (گجرات-کم-جہلم) سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ انھوں نے 29,854 ووٹ حاصل کیے اور مسلم لیگ جے کے امیدوار کو شکست دی۔ [2] گریجویشن ڈگری کی شرط کی وجہ سے وہ 2002 کے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے۔ وہ 2012 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر حلقہ NA-107 (گجرات-IV) سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے انھوں نے 70,434 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار رحمان نصیر کو شکست دی۔ وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 114 (گجرات-VII) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ انھوں نے 40,428 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجا محمد نعیم نواز کو شکست دی۔ [3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2018 
  2. "Punjab Assembly election result 1988-97" (PDF)۔ ECP۔ 30 اگست 2017 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2018 
  3. "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 01 فروری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2018