سید محمد ذوالکفل بخاری ایک پاکستانی ادیب،صحافی،مدیر،نقاد،کالم نگار،مبصر،مترجم،مصنف اورشاعر تھے۔ آپ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے نواسے اور سیدمحمد کفیل شاہ بخاری کے بھائی تھے۔ آپ کا تخلص نبیل تھا۔ آپ کا انتقال سعودی عرب میں ایک ٹریفک حادثے میں ہوا۔

محمد ذوالکفل بخاری
معلومات شخصیت
پیدائشی نام محمد ذوالکفل
پیدائش 10 دسمبر 1970
بمقام ضلع ملتان
وفات 15 نومبر 2009ء
بمقام مکہ مکرمہ سعودی عرب
قومیت پاکستانی
عرفیت سید محمد ذوالکفل بخاری
مذہب اسلام
رشتے دار سید محمد وکیل شاہ(والد)،سید محمد کفیل شاہ بخاری (بھائی)،سید عطاء اللہ شاہ بخاری (نانا)
عملی زندگی
مادر علمی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان
پیشہ مقرر،مصنف،مترجم،ادیب،شاعر،مبصر،صحافی،کالم نگار،معلم،لیکچرار
کارہائے نمایاں ادبی نگارشات
باب ادب

پیدائش

ترمیم

آپ کی ولادت 10 دسمبر 1970ء کو پروفیسر سید محمد وکیل شاہ کے ہاں ملتان میں ہوئی۔

تعلیم

ترمیم

آپ نے ناظرہ قرآن کریم جامعہ خیرالمدارس ملتان سے 1978ء میں مکمل کیا۔1986ء میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول عام خاص باغ ملتان سے میٹرک کیا۔1989ء میں گورنمنٹ کالج ملتان سے ایف ایس سی کی۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے1991ء میں گریجویشن، 1994ء میں ایم اے انگریزی،1995ء میں بی ایڈ،1996ء میں ایل ایل بی اور 1999ء میں ایم اے اردو کیا۔1998ء میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے نیفل (Teaching of English as forign language) کی تعلیم حاصل کی۔ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد سے 2000ء میں انگلش لینگویج ڈپلوما کورس مکمل کیا۔

تدریس

ترمیم

ذوالکفل بخاری نے لگ بھگ بارہ سال تدریسی خدمات سر انجام دیں۔

  • بطور لیکچرر انگریزی۔گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج لیہ/ گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج ملتان(1996ء-2002ء)
  • بطور استاد اردو اعزازی...پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ملتان (2001ء-2002ء)
  • بطور استاد انگریزی (ڈیپوٹیشن پر سعودی عرب میں)

(2002-ء2009ء)

  • مدرسہ نور الدین زنگی، مدرسه ابی سعید الخدری املج ( تبوک)
  • بطور استاد انگریزی (اعزازی) را ئز کالج ملتان (2009ء)
  • بطور استاد انگریزی جامعہ ام القری مکہ مکرمہ (2009ء)[1]

نگارشات

ترمیم
  • شریک مرتب اردو انگریزی لغت ( چودھری غلام رسول پر شہر لاہور2009ء)
  • ادبی و سیاسی کالم: حرف بے آمیز روزنامہ خبریں ملتان 2008ء
  • یک سالہ جلد صفحہ ادب روزنامہ خبریں ملتان (انچارج ادبی صفحہ)
  • حسن انتقاد(تبصرہ کتب کا کالم)ماہنامہ نقیب ختم نبوت ملتان 1987ء-1999ء
  • ادبی کالم مناسبات روزنامہ خبریں ملتان 1998ء
  • ادبی کالم رپورتاژ روزنامہ نوائے وقت ملتان 1992ء-1998ء
  • سٹاف ایڈیٹر مجلہ صناع گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان 1996ء-1997ء
  • آپریشن خلافت ( تراجم تدوین و ترتیب) 1996ء
  • رکن ادارت ورلڈ نیوز(سلسلہ اشاعت)1996ء-1997ء
  • سیاسی و ادبی تبصرے،مکتوبات ہفت روزہ چٹان لاہور
  • شریک مدیر پندرہ روزہ الاحرار لاہور1983-1988
  • غزلیں نظمیں ( مختلف ادبی جرائد ، بشمول ماه نو (لاہور) اشارت (ملتان)

متفرق مضامین و مقالات ماہنامہ نقیب ختم نبوت ملتان، ہفت روزه زندگی لاہور،سہ ناہی شبیہ خوشاب / لاہور: سہ ماہی الزبیر بہاول پور، ماہنامہ الحمراء لاهور ششماہی مخزن لاہور،نخلستان (گورنمنٹ کالج ملتان) مجلہ دلیل سحر ( گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان)

اس کے علاوہ پاکستان کی مختلف جامعات کے تحقیقی جرائد میں مقالات شائع ہوئے۔[2]

نمونہ کلام

ترمیم

اب تویوں ہے کہ مجھے صلح کا یارا بھی نہیں

جانتا ہوں کہ بغیر اس کے گزارا بھی نہیں

جس قدر تجھ سے تعلق ہے حریفانہ ہے

جز ترے اور مجھے کوئی پیارا بھی نہیں

جو ہوا، ٹھیک ہوا، ایسا تو ہونا ہی تھا

دوش میرا بھی نہیں، جرم تمھارا بھی نہیں

میں کہ ہر گام گرا، ڈھیر ہوا پر نہ ہوا

کیوں سنبھل جاتاکہ جب تونے سہارا بھی نہیں

تونے برباد کیا مجھ کو مری مرضی سے

زندہ رہنے نہ دیا تو نے تو مارا بھی نہیں

ہاں فقط میں نے یہی سوچ کے چاہا تھا تجھے

فائدہ اس میں نہ ہوگا تو خسارا بھی نہیں

سفرآخرت

ترمیم

انتقال

ترمیم

سعودی عرب مدرسہ ام القری میں بطور معلم خدمات سر انجام دے رہے تھے کہ 15نومبر2009ء بروز اتوار سعودی عرب میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے۔[3][4]

نمازِ جنازہ

ترمیم

16 نومبر 2009ء بروز سوموار بعداز فجر حرم کعبہ میں آپ کی نماز جنازہ پڑھائی گئی۔

تدفین

ترمیم

جنت المعلیٰ،احاطۂ بنی ہاشم میں آپ کو دفن کیا گیا۔[5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ماہنامہ نقیب ختم نبوت ،جنوری ،فروری ،مارچ 2010،صفحہ 14۔ مجلس احرار اسلام پاکستان 
  2. ماہنامہ نقیب ختم نبوت ،جنوری ،فروری ،مارچ 2010،صفحہ 15۔ مجلس احرار اسلام پاکستان۔ 2010 
  3. "انتقال پُرملال" 
  4. "سید محمد ذوالکفل بخاری کی یاد میں" 
  5. ماہنامہ نقیب ختم نبوت ،جنوری ،فروری ،مارچ 2010،صفحہ 14۔ مجلسِ احرار اسلام پاکستان