محمد صادق گنگوہی
محمد صادق گنگوہی (987–1058ھ بہ مطابق 1579–1648ء) ایک ہندوستانی عالم دین سلسلہ چشتیہ صابریہ کے مشہور روحانی پیشوا، مصلح ، مصنف اور مبلغ تھے۔
محمد صادق گنگوہی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 مئی 1579ء گنگوہ |
وفات | سنہ 1648ء (68–69 سال) گنگوہ |
شہریت | مغلیہ سلطنت |
عملی زندگی | |
پیشہ | صوفی ، عالم ، مصنف ، مبلغ |
پیشہ ورانہ زبان | عربی ، فارسی |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیممحمد صادق گنگوہی کی پیدائش 17 ربیع الاول 987ھ (بہ مطابق 1579ء) کو قصبہ گنگوہ میں ہوئی۔[1] یہ ابو سعید گنگوہی کے حقیقی بھتیجے اور عبد القدوس گنگوہی کے پڑپوتے تھے۔[2]
کم عمری ہی سے تعلیمی سلسلہ شروع ہو گیا تھا، ان پر ابو سعید گنگوہی کی خصوصی نظر تھی، ان سے ہی اجازت و خلافت عطا ہوئی اور ابو سعید گنگوہی کے بعد ان کے جانشین ہوئے۔[2][3]
ان کے خلفاء میں ان کے دونوں لڑکوں داؤد گنگوہی اور محمد گنگوہی کے علاوہ ابراہیم مرادآبادی، عبد السبحان سہارنپوری، جلیل الہ آبادی اور یوسف کابلی شامل ہیں۔[3][4]
ان کی وفات 1058ھ (بہ مطابق 1648ء) کو گنگوہ میں ہوئی۔[3] قصبہ گنگوہ، اتر پردیش بھارت میں ان کا مزار عبد القدوس گنگوہی کے مزار کے شمال میں ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیممآخذ
ترمیمکتابیات
ترمیم- آزاد، مسرت حسین، المحرر (اگست 1970)۔ "شیخ محمد صادق گنگوہی از ڈاکٹر حامد علی خاں، لیکچرار مسلم یونیورسٹی"۔ الفاروق۔ رام پور، اتر پردیش: دفتر ماہنامہ الفاروق بنگلہ آزاد خاں۔ ج 3 ش 21
- حسنی، عبد الحئی (1999)۔ نزهة الخواطر و بهجة المسامع والنواظر (جلد اول) (بعربی) (ط. پہلا)۔ بیروت، لبنان: دار ابن حزم