محمد عزیز
محمد عزیز (2 جولائی 1958ء - 27 نومبر 2018ء) بھارت کے ایک پس پردہ گلوکار تھے جنھوں نے بالی وڈ، بنگالی اور اوڑیہ فلمی صنعتوں میں گلوکاری کی۔
محمد عزیز | |
---|---|
(بنگالی میں: মোহাম্মদ আজিজ) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (بنگالی میں: সৈয়দ মোহাম্মাদ আজিজ-উন-নবী) |
پیدائش | 2 جولائی 1954ء کولکاتا |
وفات | 27 نومبر 2018ء (64 سال)[1] ممبئی |
شہریت | بھارت |
فنکارانہ زندگی | |
پیشہ | پس پردہ گلوکار |
پیشہ ورانہ زبان | بنگلہ ، ہندی |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکار (برائے:Dayavan ) (1989) |
|
ویب سائٹ | |
IMDB پر صفحہ[2] | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمان کا اصل نام سید عزیز النبی اور مختصر نام مُنا تھا۔ وہ اشوک نگر، مغربی بنگال، بھارت میں پیدا ہوئے۔ موسیقی سے والہانہ لگاؤ اور گلوکار محمد رفیع سے عقیدت کی وجہ سے انھوں نے بچپن سے ہی گانا شروع کر دیا تھا۔
فنی زندگی
ترمیمعزیز، ایک بنگالی زبان کی فلم “جیوتی“ میں گلوکاری کر کے فلمی گلوکاری کی زندگی میں داخل ہوئے۔ وہ 1984ء میں ایک پروڈیوسر کے رشتہ دار کی وساطت سے ممبئی آ گئے۔ ان کی پہلی ہندی فلم “امبر“ تھی جو 1984ء میں پردہ سیمیں پر آئی تھی۔[3]
عزیز نے ایک گلوکار کی حیثیت سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کلکتہ کے ایک ریستوران “ غالب “ سے کیا تھا۔ اس دوران میوزک ڈائریکٹر انو ملک نے انھیں بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلم مرد میں ایک نغمہ ’مرد تانگے والا‘ گانے کا موقع دیا۔ اس فلم کے ہیرو بالی وڈ کے اداکار امیتابھ بچن اور ہیروئن امریتا سنگھ تھیں۔ 1985ء میں ’مرد تانگے والا‘ نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ اس کے بعد محمد ایک مقبول گلوکار کی فہرست میں آگئے اور کئی معروف میوزک ڈائریکٹر مثلاً کلیان جی آنند جی، لکشمی کانت پیارے لال، راہول دیو برمن، نوشاد، او پی نیر، بپی لہری، راجیش روشن، رام لکشمن، رویندر جین، اُوشا کھنہ، آنند ملند، ندیم شرون، جتن للت، انو ملک، دامودر راؤ، آنند راج آنند اور آدیش شری واستود جیسے موسیقاروں کے ترتیب دیے ہوئے گیت گائے۔ 80 کی دہائی میں محمد عزیز کی آواز میں گائے فلمی گیت سپر اسٹار امیتابھ بچن، متھن چکرورتی اور پھر گووندا پر فلمائے گئے۔
محمد عزیز نے ’مائی نیم از لکھن‘، ’تیری بے وفائی کا شکوہ کروں تو‘، ’لال دوپٹہ ململ کا‘، ’پت جھڑ ساون بسنت بہار‘، ’پیار ہمارا امر رہے گا‘ سمیت درجنوں مقبول ترین گیت گائے۔محمد عزیز کا نغمہ ’’آپ کے آجانے سے ‘‘ فلموں کے چاہنے والوں میں خوب مقبول ہوا ۔
انھوں نے مرد کے علاوہ بنجارن، آدمی کھلونا ہے، لو 86، پاپی دیوتا، ظلم کو جلا دوں گا، پتھر کے انسان، بیوی ہو تو ایسی، برسات کی رات جیسی کئی فلموں میں گانے گائے۔ محمد عزیز نے ہندی فلموں کے علاوہ بنگالی، اڑیااور دیگر علاقائی زبان کی فلموں میں بھی بطور پلے بیک گانے گائے۔ وہ محمد رفیع کے بہت بڑے پرستار تھے۔
گلوکار محمد عزیز ہندی فلمی صنعت میں فلموں کے لیے 1980ء اور 1990ء کے عشروں میں بہترین نغمے پیش کیے۔
وفات
ترمیم27 نومبر 2018ء گلوکار محمد عزیز کا ایک ناناوتی اسپتال، ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے 64 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔[4][5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://historygreatest.com/mohammed-aziz
- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/662b6883-b5e5-42ea-9461-16f77103c26d — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2021
- ↑ "Mohammed Aziz"۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-27
- ↑ "مشہور گلوکار محمد عزیز کا انتقال"۔ دی وائر اردو۔ 27 نومبر 2018۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-27
- ↑ "محمد عزیز کا انتقال: محمد رفیع کے بڑے پرستار کی آواز خاموش"۔ قومی آواز۔ 27 نومبر 2018۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-27