محمد قاسم قادری
مفتی محمد قاسم قادری (ولادت: 6 جون 1977ء) ایک پاکستانی سنی مفسر قرآن و مفتی ہیں۔
محمد قاسم قادری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6 جون 1977ء (47 سال) فیصل آباد |
شہریت | پاکستان |
مذہب | اسلام |
فقہی مسلک | حنفی |
تعداد اولاد | 4 بیٹی |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور |
استاذ | عبدالقیوم ہزاروی ، الیاس قادری |
پیشہ | مفتی ، مصنف |
درستی - ترمیم |
دنیاوی تعلیم
ترمیمگریجویشن۔آپ نے ایم اے پارٹ ون کے امتحانات دیے اور فرسٹ ڈویژن حاصل کی جبکہ دینی مصروفیات کے سبب پارٹ ٹو کے امتحانات دینے کا آج تک ٹائم نہیں ملا۔
دینی تعلیم
ترمیم1992-93ء میں فیصل آباد فیضان مدینہ سے پونے دو سال کی مدت میں قرآنِ پا ک حفظ کیا۔
درسِ نظامی(عالم کورس) 1994ء میں درس نظامی میں داخلہ لے لیا، ابتدا میں ’’جامعہ رضویہ‘‘ فیصل آباد، پھر’’جامعہ قادریہ‘‘ فیصل آباد اور بعد ازیں’’جامعہ نظامیہ رضویہ‘‘ لاہورمیں تعلیم حاصل کی اور آخر میں دورۂ حدیث’’ جامعہ رضویہ‘‘ فیصل آباد میں کیا۔ان تمام جامعات میں پاکستان کے صف ِ اول کے معروف، جید، فاضل علمائے کرام سے علمی اکتساب کیا۔ دورانِ تعلیم سب سے بڑی مصروفیت نصابی اور غیر نصابی کتب کا مطالعہ رہا۔
آپپ کی مادری زبان پنجابی ہے اور ا س کے علاوہ چار زبانوں میں مختلف نوعیت کی مہارت رکھتے ہیں (1)اردو۔ لکھنے، بولنے، پڑھنے اور سمجھنے میں اچھی مہارت ہے۔(2)عربی۔پڑھنے میں عمدہ مہارت ہے۔(3) فارسی۔ بآسانی پڑھ لیتے ہیں۔(4)انگلش۔ میں اچھی مہارت ہے۔ مدنی چینل پر ایک سو کے قریب انگلش پروگرام کرچکے ہیں۔
2007ء میں آپ کی شادی آبائی شہر فیصل آباد میں ہوئی۔ آپ کی چاربیٹیوں سے نوازا ہے جن کے نام یہ ہیں (1)زینب(2)مریم (3)فاطمہ (4) انیسہ۔
اساتذہ و تدیرس
ترمیمآپ نے اپنے وقت کے جید علما جیسے عبد القیوم ہزاروی، شیخ الحدیث غلام نبی، عبد الستار سعیدی، مفتی گل احمد عتیقی، مفتی نذیر احمد سیالوی، علامہ صدیق ہزاروی اور دیگر اساتذہ سے علم حاصل کیا۔ تقریباً آٹھ سال سے دعوت اسلامی کے مختلف جامعات میں تدریس فرمائی۔ دار الافتاء اہلسنت میں فتوی نویسی کا آغاز کیا اور اب رئیس دار الافتاء اہلسنت اور مجلس تحقیقات شرعیہ کے نگران کے منصب پر فائز ہیں۔
تلامذہ
ترمیمآپ سے سینکڑوں طلبہ نے تعلیم حاصل کی اور بہت سے طلبہ اہم ترین دینی خدمات میں مصروف ہیں، ان میں سے مفتی علی اصغر مدنی، مفتی ہاشم خان مدنی، نائب مفتی سجاد مدنی، نائب مفتی حسان مدنی، نائب مفتی نوید رضا عطاری، سینئیر متخصص مولانا ماجد علی مدنی، سینئیر متخصص مولانا جمیل مدنی، سینئیر متخصص مولانا ساجد مدنی اورسینئیر متخصص مولانا شفیق مدنی سر فہرست ہیں۔[1]
تصنیفات
ترمیمآپ نے متعدد کتب بھی تصنیف فرمائی ہیں جن میں سے کچھ زیور طبع سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ چکی ہیں جیسے
- کَنْزُ الْعِرْفَانْ فِیْ تَرْجَمَۃِ الْقُرْآنْ، مَعْرِفَۃُ الْقُرْآنْ عَلٰی کَنْزِ الْعِرْفَانْ (6 جلدیں)
- صِرَاطُ الْجِنَانْ فِیْ تَفْسِیْرِ الْقُرْآنْ (10 جلدیں)
- ایمان کی حفاظت
- فیضان دعا
- دکھ درد اور بیماریوں کا علاج
- وقف کے شرعی احکام
- علم اور علما کی اہمیت
- رحمتوں کی برسات
- عشق رسول مع امتی پر حقوق مصطفٰی
- رسائل قادریہ
- سیرت الانبیاء