محمد مصطفی جوہر
محمد مصطفی جوہر (10 مئی 1891ء - 24 اکتوبر 1985ء) ایک پاکستانی عالم، مذہبی پیشوا، مقرر، شاعر اور فلسفی تھے۔ انھوں نے مختلف علوم پر متعدد کتابیں لکھی ہیں۔ 24 اکتوبر 1985ء کو ان کی وفات ہوئی۔[1]
محمد مصطفی جوہر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 10 مئی 1890ء بہار، برطانوی ہند |
تاریخ وفات | 24 اکتوبر 1985ء (95 سال) |
قومیت | پاکستان |
مذہب | شیعہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلسفی ، شاعر |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمجوہر کی ولادت ہندوستان کے صوبہ بہار میں ہوئی۔ وہ حکیم محمد مسلم، جن کا بھاگلپور میں مطب تھا، کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔ وہیں جوہر نے انگریزی اسکول میں داخلہ لیا۔ بعد ازاں انھیں سلطان المدارس، لکھنؤ میں داخلہ مل گیا۔ وہیں سے انھوں نے 1923ء میں فراغت حاصل کی۔[2]
مدرسہ عباسیہ
ترمیمسنہ 1923ء میں میر باقر نے پٹنہ میں مدرسہ عباسیہ کی بنیاد رکھی۔ اگست 1925ء میں جوہر کو پہلا نائب مدرس اعلی منتخب کیا گیا۔ جنوری 1926ء میں وہ مدرس اعلی بن گئے۔ انھوں نے ابو الحسن کو پٹنہ بلایا اور مدرسہ کا نائب مدرس اعلی بنادیا۔
انگریزی
ترمیمجوہر کو انگریزی زبان پر خاصی دسترس حاصل تھی۔ ایک مرتبہ جب انھیں جلدی خارش کی بیماری ہو گئی تو انھوں نے اس بیماری میں اپنا کچھ وقت قرآن اور دیگر مذہبی کتب سے فارغ کرکے الف لیلہ کے انگریزی ترجمہ کو پڑھنے میں صرف کیا۔ چنانچہ صحتیاب ہونے تک وہ ترجمہ مکمل کرچکے تھے اور اس اثنا میں اپنی انگریزی بھی کافی مضبوط کرلی تھی۔[2]
ادبی کام
ترمیممطالعہ کتب حیات جوہر کا جوہر تھا۔ خیال ہے کہ جوہر کو علوم منطق و فلسفہ اور خصوصاً فلسفہ وحدۃ الوجود پر عبور حاصل تھا۔ ان کی تصنیفات بہت ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔
- توحید و عدل نہج البلاغہ کی روشنی میں
- عقیدہ جعفریہ
- اصول جعفریہ
- ثبوت خدا
- جناب کے تاریخی خطبہ فدک کا ترجمہ جس کو سیرت فاطمہ زہرہ میں آغا سلطان احمد مرزا نے شامل کر دیا ہے۔
- الغدیر جلد اول کا ترجمہ
بیرونی روابط
ترمیم- Khursheed-e-Khawar by Hujjat-ul-Islam Maulana Saeed Akhtar from India... A biography of notable Ulema of India and Pakistanآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ferozsons.com.pk (Error: unknown archive URL) سانچہ:Deadlink
- Allama Talib Jauhari Page on Facebook
- Unity and justice of God Book by Maulana Muhammad Mustafa Jauhar
- 'Truth Wisdom and Justice behind Oneness of Allah' by Maulana Jauharآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ezsoftech.com (Error: unknown archive URL)
- Maulana Muhammad Mustafa Jauhar Majalisآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ zuljana.com (Error: unknown archive URL)
- Maulana Mushammad Mustafa Jauhar Lecturesآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hussainyahussain.com (Error: unknown archive URL)
- Ahsan-al-hadees by Allama Talib Jauhari
- Fehm-ul-Quran series by Allama Talib Jauhari on PTVآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lectures.hussainiat.com (Error: unknown archive URL)
- Allama Talib Jauhari 496 Lectures/Majalisآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lectures.hussainiat.com (Error: unknown archive URL)
- Allama Talib Jauhari Majalis
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://bio-bibliography.com/authors/view/9092
- ^ ا ب Khursheed-e-Khawar by Hujjat-ul-Islam Maulana Saeed Akhtar from India... A biography of Ulema of India and Pakistan آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ferozsons.com.pk (Error: unknown archive URL) سانچہ:Deadlink