واضح رشید حسنی ندوی
محمد واضح رشید حسنی ندوی بن سید رشید حسنی ندوی جدید عربی زبان و ادب کے ماہر، ناقد، صحافی اور دار العلوم ندوۃ العلماء کے معتمد تعلیم، محمد رابع حسنی ندوی کے چھوٹے بھائی اور مجاز بیعت و ارشاد تھے۔ دار العلوم ندوۃ العلماء سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے انگریزی میں بی اے کیا۔ اس کے بعد آل انڈیا ریڈیو میں بحیثیت مترجم و اناؤنسر 1953ء سے 1973ء تک کام کرنے کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء واپس آ گئے اور متعدد دینی و علمی اداروں کے سرپرستی کرتے رہے۔[1]
واضح رشید حسنی | |
---|---|
محمد واضح رشید حسنی | |
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1933 |
تاریخ وفات | 16 جنوری 2019 (85–86 سال) |
قومیت | ![]() |
مذہب | اسلام |
فرقہ | سنی حنفی |
خاندان | حسنی خاندان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دار العلوم ندوۃ العلماء |
پیشہ | مصنف |
شعبۂ عمل | تدریس و صحافت |
وجۂ شہرت | عربی زبان و ادب |
مؤثر | ابو الحسن علی ندوی |
متاثر | محمد اکرم ندوی |
درستی - ترمیم ![]() |
ولادت و تعلیمترميم
واضح رشید حسنی ندوی کی ولادت لکھنؤ کے قریب واقع تکیہ کلاں ضلع رائے بریلی میں سنہ1933ء میں ہوئی۔ دار العلوم ندوۃ العلماء سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے انگریزی میں بی اے اور پھر وہیں سے ایم اے بھی کیا۔
تدریس و دیگر ذمہ داریاںترميم
بی۔ اے۔ کرنے کے بعد آل انڈیا ریڈیو میں بحیثیت مترجم و اناؤنسر 1953ء سے 1973ء تک کام کیا، اس کے بعد دار العلوم ندوۃ العلماء واپس آ گئے اور بحیثیت استاد ادب عربی ان کا تقرر ہوا۔ دار العلوم ندوۃ العلماء کے کلیۃ اللغۃ العربیۃ و آدابہا کے عمید رہے پھر عبد اللہ عباس ندوی کے بعد ندوہ کے معتمد تعلیمات مقرر ہوئے۔ اس کے علاوہ مدرسہ فلاح المسلمین، رائے بریلی کے ناظم اور دار عرفات کے نائب صدر تھے۔[1] نیز دار العلوم ندوۃ العلماء کے عربی نصف ماہی رسالہ "الرائد" کے تاحیات مدیر رہے۔
تصوف و سلوکترميم
تصوف سلوک میں محمد واضح رشید حسنی ندوی اپنے بڑے بھائی محمد رابع حسنی ندوی کے خلیفہ مجاز تھے۔
تصانیفترميم
واضح رشید حسنی کی اردو اور عربی زبانوں میں متعدد تصانیف ہیں، جن میں سے چند حسب ذیل ہیں:
اردو میںترميم
- محسن انسانیت ﷺ
- سلطان ٹیپو شہید ایک تاریخ ساز قائد شخصیت
- مسئلۂ فلسطین
- ندوۃ العلماء ایک رہنما تعلیمی مرکز اور تحریک اصلاح و دعوت
- نظام تعلیم و تربیت اندیشے، تقاضے اور حل
اسلام مکمل نظام زندگی حدیث نبوی کی روشنی میں[2]
عربی میںترميم
- أدب الصحوة الإسلامية
- الدعوة الإسلامية و مناهجها في الهند
- حركة التعليم الإسلامي في الهند و تطور المنهج
- تاريخ الأدب العربي، العصر الجاهلي
- من صناعة الموت إلى صناعة القرارات۔
- نحو نظام عالمي جديد
- حركة رسالة الإنسانية
- الإمام أحمد بن عرفان الشهيد
- مصادر الأدب العربي
- أدب أهل القلوب
- المسحة الأدبية في كتابات الشيخ أبي الحسن على الحسني الندوي
- الشيخ أبو الحسن قائدا حكيما
- مختصر الشمائل النبوية
- أعلام الأدب العربي الحديث[3]
اردو سے عربی ترجمہترميم
- فضائل القرآن الكريم للشيخ محمد زكريا الكاندهلوي
- فضائل الصلاة على النبي الكريم صلى الله عليه وسلم للشيخ محمد زكريا الكاندهلوي
- الدين و العلوم العقلية للشيخ عبد الباري الندوي[1]
اعزازترميم
عربی زبان و ادب کے میدان میں واضح رشید حسنی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدر جمہوریہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔[1]
وفاتترميم
16 جنوری 2019ء بمطابق 9 جمادی الاول 1440ھ بروز بدھ واضح رشید حسنی کا انتقال ہوا۔
حوالہ جاتترميم
- ^ ا ب پ ت السيد محمد واضح رشيد الندوي حياتـــه و أعمـــاله الأدبية
- ↑ "Islamic Books in English, Hindi Arabic Islamic Books, Islamic Books". 21 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2016.
- ↑ "Islamic Books in English, Hindi Arabic Islamic Books, Islamic Books". 21 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2016.
بیرونی روابطترميم
- محمد واضح رشید حسنی ندوی کی اردو تصانیفآرکائیو شدہ [Date missing] بذریعہ abulhasanalinadwi.org [Error: unknown archive URL]
- محمد واضح رشید حسنی ندوی کی عربی تصانیفآرکائیو شدہ [Date missing] بذریعہ abulhasanalinadwi.org [Error: unknown archive URL]