محمد یوسف لدھیانویؒ (1932ء تا 2000ء) ایک عالم، احراری رہنما، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر اور ایک عظیم مذہبی اسکالر تھے- آپ عیسیٰ پور، لدھیانہ مشرقی پنجاب ، ہندوستان میں1932 میں پیدا ہوئے اور تقسیم کے بعد آپ پاکستان منتقل ہو گئے۔ آپ کو 18 مئی سنہ2000 میں کراچی میں اپنے دفتر جاتے ہوئے شہید کر دیا گیا۔ آپ نے اپنی زندگی دین اسلام کی سربلندی کے لیے وقف کر رکھی تھی- شہید اسلام نے بہت سے باطل فرقوں کا تعاقب کیا اور ان کی سرکوبی کے لیے اپنی زبان اور قلم کا استعمال کیا-آپ 100 سے زائد کتب کے مصنف بھی تھے-

محمد یوسف لدھیانوی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1932ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لدھیانہ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 18 مئی 2000ء (67–68 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات قتل  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
صدر (2 )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
در اقرأ روضۃ الاطفال ٹرسٹ 
ولی حسن ٹونکی 
نفیس الحسینی نفیس رقم 
عملی زندگی
تلمیذ خاص منیر احمد اخون،  مفتی عبدالوہاب  ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ عالم،  مصنف،  محدث  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریک عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت  ویکی ڈیٹا پر (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

آپ مولانا یوسف بنوریؒ کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے، آپ ایک انتہائی قابل احترام عالم اور شفیق استاد کا درجہ رکھتے تھے اور آپ ایک عرصے تک دار العلوم بنوری ٹاؤن کراچی میں دینی تعلیم و تدریس سے وابستہ رہے، آپ ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک روزنامہ جنگ سے بھی وابستہ رہے جہاں آپ کا مشہور سوال و جواب کا مضمون "آپ کے مسائل اور اُنکا حل"روزنامہ جنگ میں شائع ہوتا رہا، ان مضامین کے مجموعے بھی کتابی شکل میں شائع ہو چکے ہیں۔

تصانیف ترمیم

  • اختلاف امت اور صراط مستقیم
  • شیعہ سنی اختلافات اور صراط مستقیم
  • تحفہ قادیانیت
  • قادیانیت علامہ اقبال کی نظر میں،
  • قادیانیوں کو دعوت اسلام،
  • ربوہ سے تل ابیب تک ،
  • مرزا کا اقرار،
  • مراقی نبی،
  • مرزائی تعمیر مسجد ،
  • سر ظفراللہ خان کو دعوت اسلام،
  • قادیانی جنازہ
  • قادیانی مردہ
  • قادیانی کلمہ
  • قادیانی ذبیحہ
  • مرزا قادیانی اپنی تحریروں کے آئینہ میں
  • غدار پاکستان ڈاکٹر عبد السلام قادیانی ،
  • آپ کے مسائل اور ان کا حل (9۔جلدیں)
  • رجم کی شرعی حیثیت
  • اصلاحی مواعظ،
  • حسنِ یوسف (3۔ جلدیں)
  • رسائل یوسفی
  • آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات

حوالہ جات ترمیم