مرزا طاہر احمد

خلیفة المسیح رابع

مرزا طاہر احمد قادیانی جماعت کے چوتھے خلیفہ تھے۔

مرزا طاہر احمد
 

معلومات شخصیت
پیدائش 18 دسمبر 1928(1928-12-18)
قادیان، برطانوی ہند کے صوبے اور علاقے
وفات اپریل 19، 2003(2003-40-19) (عمر  74 سال)
لندن، انگلستان
مدفن اسلام آباد   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب احمدیہ
زوجہ سیدہ آصفہ بیگم (ش- 1957–1992)
والد مرزا بشیر الدین محمود
والدہ سیدہ مریم بیگم
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور
پیشہ مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  پنجابی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹ The Tahir Foundation
The Tahir Archive

خاندانی پس منظر

مرزا طاہر احمد جماعت احمدیہ کے بانی مرزا غلام احمد کے بیٹے مرزا بشیر محمود احمد کے ہاں قادیان میں پیدا ہوئے۔ والدہ کا نام سیدہ مریم بیگم تھا جو ان کی نسبت سے ام طاہر کی کنیت سے مشہور ہوئیں۔

تعلیم

ابتدائی تعلیم قادیان ہی میں حاصل کی۔ گریجویشن کے بعد انہوں نے ن میں قائم قادیانی جماعت کی نظریاتی درسگاہ جامعہ احمدیہ سے ’شاہد‘ کی سند حاصل کی۔ ازاں بعد انہوں نے ڈھائی برس تک لندن، میں انگریزی زبان کی تعلیم حاصل کی۔

خدمات

اکتوبر انیس سو اٹھاون میں وہ اپنی جماعت کے ادارے ’وقف جدید‘ کے سربراہ بنے اور اینس سو ساٹھ سے انیس سو انہتر تک وہ پہلے مجلس خدام الاحمدیہ کے نائب صدر اور پھر صدر رہے۔انیس سو اناسی سے انیسو سو بیاسی تک وہ ’مجلس انصاراللہ‘ کے صدر رہے اور انہوں نے جماعت کے ایک اور ادارے فضل عمر فاونڈیشن کے سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔

خلافت

مرزا ناصر احمد کے انتقال کے اگلے روز یعنی 9 جون، 1982ء کو آپ کو احمدیہ جماعت کے چوتھے خلیفہ کے طور پر منتخب کیا گیا۔

وفات

19 اپریل2003ء کو لندن میں وفات ہوئی۔

تصانیف

  1. خطبات طاہر
  2. الہام، عقل، علم اور سچائی
  3. سوانح فضل عمر
  4. مذہب کے نام پر خون

حوالہ جات