• مسیح سے مراد اردو میں عام طور پر حضرت عیسیفائل:ALAYHE.PNG کی لی جاتی ہے اور چونکہ تاریخی دستاویزات میں درج، عیسیفائل:ALAYHE.PNG کے معجزات میں مردوں کو زندہ کردینا اور نابیناؤں کو بینائی عطا کرنا بھی شامل ہیں اسی بچانے یا نئی زندگی عطا کرنے کے تصور سے اردو میں یہ لفظ مسیح (مسیحا) بطور نجات دہندہ کے بھی متبادل استعمال میں دیکھا جاتا ہے۔
  • اسی بچانے والے کے تصور سے بڑھ کر یہ لفظ مسیحا، طبیب کے لیے بھی ادا کیا جا سکتا ہے اور کسی اور نجات دہندہ کے لیے بھی اور ایسا کرنے کے دوران عام طور پر کسی قسم کا مذہبی پس منظر یا نظریہ شامل نہیں ہوتا۔
  • مسیح بطورنجات دہندہ، انگریزی میں اس کا متبادل لفظ messiah آتا ہے جو مذکورہ بالا وجوہات ہی کی بنیاد پر savior کے طور پر بھی ادا کیا جاتا ہے۔ اس لیے ہر مذہب میں جس آنے والے کا انتطار کیا جاتا ہے اسے مسیح کہا جاتا ہے۔

اشتقاقیات

ترمیم

اپنی اصل الکلمہ میں مسیح کا لفظ عربی ہی کے ایک لفظ، سیح (سَی + یَح) سے ماخوذ ہے جو بذات خود سح سے بنا ہوا لفظ ہے۔ سح کے بنیادی معنی ؛ (کچھ) لگانے، پھیرنے، ڈالنے (smear) اور بہاؤ، سیلان (flow) وغیرہ کے ہوتے ہیں۔[1] سح کے اول الذکر معنوں یعنی پھیرنے سے عربی اور اردو میں لفظ مسح (anointing)بھی بنایا جاتا ہے۔[2] جبکہ اس کے بعد الذکر معنی یعنی بہاؤ کا مفہوم اختیار کرتے ہوئے اسی سے سیح بنایا جاتا ہے جس کے معنی، چلانے والے کے ہوتے ہیں اور چونکہ حضرت عیسیفائل:ALAYHE.PNG کے بارے میں بائبل میں مسح کرنے کا ذکر آتا ہے اور وہ مردوں کو زندہ بھی کر دیا کرتے تھے یعنی ان کو چلا دیا کرتے تھے اسی وجہ سے مسیح کے بنیادی معنوں میں (کسی مذہبی شے، تیل، پانی وغیرہ سے ) مسح کیا ہوا اور مردوں کو چلانے والا دونوں مفاھیم شامل ہیں[3] اتمامِ حجت کے لیے یہ تذکرہ بھی ضروری محسوس ہوتا ہے کہ اسی سح سے ماخوذ سیح (یعنی چلانے والا) سے اردو کے الفاظ سیاح (یعنی بہت سفر کرنے والا) اور سیاحت (یعنی طویل سفر) بھی اخذ کیے جاتے ہیں، اول الذکر کے لیے انگریزی میں tourist اور بعد الذکر کے لیے tourism کے الفاظ آتے ہیں۔

متعلقہ صفحات

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ایک آن لائن عربی لغت میں لفظ سح کا اندراج۔
  2. مسیح کی طرح سح سے بنے لفظ، مسح کے معنی۔
  3. ایک اردو لغت میں لفظ مسیح کا مفہوم۔

  یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔