مزید استعمالات کے لیے دیکھیے: سیارچہ یا سیارہ (ضد ابہام)

ایک مصنوعی سیارہ

خلائی پرواز کے مفہوم میں، سیارچہ (artificial) ایک ایسا جسم ہے جسے انسانی کوششوں سے کسی مدار میں ڈالا جاتا ہے۔ ایسے اجسام کو بعض اوقات مصنوعی سیارچے یا مصنوعی سیارے بھی کہاجاتا ہے تاکہ اِن اور قدرتی سیارچوں، جیسے چاند، میں فرق کیا جاسکے۔

آسان الفاظ میں اِس کی تعریف یوں کی جا سکتی ہے کہ ایک ایسا سیارہ جسے انسان نے خود بنایا ہو اور پھر اسے کسی دوسرے قدرتی سیارے یا ستارے کی مدار میں چھوڑا ہو۔

یہ مصنوعی سیارچہ بالکل اُسی طرح گردش کرتا ہے جیسے کوئی قدرتی سیارہ کسی ستارے کی مدار میں گردش کرتا ہے مثلاً ہمارا سیارہ زمین سورج کے گرد ایک مخصوص مدار میں گردش کرتا ہے، تاہم مصنوعی سیارچے کی جسامت نسبتاً چھوٹی ہوتی ہے۔ زمین کے مدار میں بھیجے گئے مصنوعی سیارچوں کے بنیادی مقاصد میں زمین کا مختلف کاموں مثلاً نقشے بنانے کے لیے جائزہ لینا، موسمیاتی تغیّرات کا اندازہ لگانا، جاسوسی کرنا، سائنسی تحقیق، ذرائع رسل و رسائل اور نشر و اشاعت مثلاً ٹیلی فون کے نظام کو چلانا، ورلڈ وائڈ ویب (world wide web) کا آپس میں رابطہ وغیرہ شامل ہیں۔ سب سے پہلے 1957ء میں روس نے سپتنک اول (Sputnik 1) نامی مصنوعی سیارچہ خلاء میں چھوڑا تھا۔

مختلف ممالک کے پہلے مصنوعی سیارے

ترمیم
 
پاکستان خلائی و بالا فضائی تحقیقی ماموریہ کا خلاء میں بھیجا ہوا مصنوعی سیارچہ PAKSAT-1
ملک سال پہلا مصنوعی سیارچہ
  روس 1957 سپتنک۔ اول (Sputnik 1)
  ریاستہائے متحدہ 1958 ایکسپلورر۔ اول (Explorer 1)
  فرانس 1965 ایستیغیکس (Astérix)
  جاپان 1970 اوہسومی(Ohsumi)
  چین 1970 ماؤ۔ اول(Ma1I)
  مملکت متحدہ 1971 سیاہ سورما۔ اول(Black Knight 1)
  بھارت 1981 روہینی (Rohini)
  اسرائیل 1988 افق اول (Ofeq1)
  پاکستان 1990 بدر اول(Badr-A)
  ایران 2005 سِنا۔ اول (Senah1)

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم