مضطر خیرآبادی
اردو شاعر (1865 - 1927)
افتخار حسین : مضطر خیر آبادی، پیدائش 1862ء اور وفات 1927۔ ایک مشہور و معروف شاعر و ادیب تھے۔[1][2][3]
مضطر خیر آبادی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | افتخار حسین |
پیدائش | 1865 خیرآباد |
وفات | 1927 گوالیار |
قومیت | بھارتی |
عملی زندگی | |
استاذ | امیر مینائی |
پیشہ | شاعر ، مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیموالد صاحب احمد حسن رسوا اور والدہ محترمہ بی بی حرمن خیرآبادی۔ آپ کے دادا فضلِ حق خیرآبادی، غدر کے دور میں انگریزوں کے خلاف لڑنے والے مجاہد آزادی تھے۔[3] انھوں نے اپنی زندگی کے مختلف ادوار شہر خیرآباد، ٹونک، گوالیار، اندور، بھوپال اور رام پور میں گزارے۔ اپنی زندگی کے آخری ایام اندور میں گزارے۔ شہزاد رضوی آپ کے پوتے ہیں۔
اعزازات
ترمیمآپ کو کئی خطابات، القاب اور اعزازات سے نوازا گیا تھا۔
- خان بہادر
- اعتبارالملک
- افتخارالشعراء [3]
ان کی وفات 1927ء شہر گوالیار میں ہوئی اور وہیں پر دفنایا گیا۔[3]
ادبی سفر اور تصانیف
ترمیمان کی کئی تصانیف ہیں جن کو ادبی دنیا میں کافی سراہا گیا۔ انھوں نے کرشمئہ دلبر نامی ایک رسالہ شائع کیا تھا۔ اور ان کے تقریباً تصانیف ضائع ہو چکے ہیں۔[3]
تصانیف
ترمیمان کی تصانیف :[3]
- نذر خدا - حمدیہ مجموعہ
- میلاد مصطفے ۔ نعتیہ مجموعہ
- بحر طویل - ایک نظم
- مرگِ غلط کی فریاد - ایک غزل
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Incorrect verses"۔ The Tribune India.com۔ 2005-01-02۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولائی 2012
- ↑ "A vein of grief"۔ The Hindu.com۔ 2002-06-23۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جولائی 2012
- ^ ا ب پ ت ٹ ث "Muztar Khairabadi: Grand father of noted lyricist Jawed Akhtar"۔ rekhta.org۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2014
حواشی
ترمیم- Khalil Ullah Khan, Muztar Khairabadi: Hayat aur shairi (Urdu Publishers, Nazir Abad, Lucknow, 1979)۔
- Mohammed Adbul Shahid Khan Sherwani, Baghi Hindustan (Almajma al-Islami, Mubarakpur, 1947)۔
- Nashtar Khairabadi, ed.، Ilhaamaat (1934)۔