مظہر آصف
مظہر آصف (پیدائش: 2 جنوری 1971ء) ایک بھارتی تعلیمی منتظم اور اسکالر ہیں، جن کا خصوصی میدان بھارت کی قرون وسطی کی تاریخ اور تصوف ہے۔ وہ 24 اکتوبر 2024ء سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انھوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور وہ اس سے قبل اسی مادر علمی میں پروفیسر رہے ہیں، نیز انھوں نے قومی تعلیمی پالیسی 2020ء کی مسودہ ساز کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
مظہر آصف | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 16ویں وائس چانسلر | |||||||
آغاز منصب 24 اکتوبر 2024 | |||||||
چانسلر | مفضل سیف الدین | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 2 جنوری 1971ء (54 سال)[1] | ||||||
شہریت | بھارت | ||||||
رکن | اکھل بھارتیہ ودھارتی پریشد ، قومی مجلس برائے تشخیص و اعتماد | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جواہر لعل نہرو یونیورسٹی | ||||||
پیشہ | پروفیسر | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | آسامی زبان ، فارسی ، انگریزی | ||||||
درستی - ترمیم |
ابتدائی و تعلیمی زندگی
ترمیممظہر آصف کی پیدائش 2 جنوری 1971ء کو ہوئی۔[2] انھوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) سے اپنی پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کیں۔ جے این یو میں طالب علمی کے دوران وہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (ABVP) کے رکن تھے، جو آر ایس ایس سے وابستہ تنظیم ہے۔ ان کی تعلیم کا محور بھارتی قرون وسطی کی تاریخ اور تصوف رہا ہے۔[3]
عملی زندگی
ترمیممظہر آصف نے 1996ء سے 2017 تک گوہاٹی یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض سر انجام دیے، جس کے بعد انہوں نے جے این یو میں سنٹر آف پرشین اینڈ سینٹرل ایشین اسٹڈیز (CPCA) میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 2021ء سے 2023ء تک لسانی، ادبی و ثقافتی مطالعات کے اسکول (اسکول آف لینگویج، لٹریچر اینڈ کلچر اسٹڈیز) کے ڈین کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔[4] 2017ء میں جے این یو ٹیچرز ایسوسی ایشن (JNUTA) نے دہلی ہائی کورٹ میں ان کی جے این یو میں تقرری کو چیلنج کیا۔ بعد میں وہ 2019ء میں قائم ہونے والے جے این یو ٹیچرز فیڈریشن کے رکن بن گئے۔ جے این یو میں، انھوں نے 2018ء میں اسکول آف آرٹس اینڈ ایستھیٹکس (فنی و جمالیاتی اسکول) میں بطور قائم مقام ڈین خدمات انجام دیں اور 2020ء میں سی پی سی اے کے ڈین کے طور پر خدمات انجام دیں۔[3] 2020 میں، جے این یو اسٹوڈنٹس یونین (JNUSU) نے ان پر اور دیگر چند فیکلٹی ارکان پر یونیورسٹی کیمپس میں تشدد کو ہوا دینے کا الزام لگایا، جس سے 30 سے زیادہ طلبا زخمی ہوئے۔[3]
مظہر آصف قومی مجلس برائے تشخیص و اعتماد کی جائزہ کمیٹی کے رکن ہیں اور قومی مانیٹرنگ کمیٹی برائے تعلیم کے ساتھ منسلک ہیں۔[5] انھوں نے قومی تعلیمی پالیسی 2020ء کی مسودہ ساز کمیٹی کے رکن اور نفاذ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔[6][4]
24 اکتوبر 2024ء کو صدر بھارت نے انھیں پانچ سالہ مدت کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا وائس چانسلر مقرر کیا۔[3] جامعہ میں تقرری کے وقت وہ جے این یو میں سنٹر فار پرشین اینڈ سینٹرل ایشین اسٹڈیز کے پروفیسر کی حیثیت سے خدمت انجام دے رہے تھے۔[4] انھوں نے اپنے مادر علمی جے این یو اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن کے طور پر خدمات انجام دی ہیں، اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں قیادت کی مختلف ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔[7]
تصانیف
ترمیممظہر آصف نے فارسی، آسامی اور انگریزی زبانوں میں ایک جامع ڈکشنری ترتیب دی ہے۔ ان کی آسامی، انگریزی اور فارسی تصانیف میں درج ذیل کتابیں شامل ہیں:[7][5]
- ایتہاسک پتابھومیت آسامور آیتجیامندیتا اسلامدھارمی سکل (ترجمہ اسلامی روایات کے حامل تاریخی پس منظر میں آسام)
- تاریخِ آسام
- Literature, culture, and language education : with special reference to North-East India (ترجمہ ادب، ثقافت اور زبان کی تعلیم: شمال-مشرق بھارت کے حوالے سے)[8]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Who is Prof. Mazhar Asif, JNU professor appointed 16th Vice-Chancellor of Jamia Millia Islamia? — اخذ شدہ بتاریخ: 25 اکتوبر 2024
- ↑ غازی عباس شاہد (24 اکتوبر 2024)۔ "Who is Prof. Mazhar Asif, JNU professor appointed 16th Vice-Chancellor of Jamia Millia Islamia?"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-10-25
- ^ ا ب پ ت فریحہ افتخار (24 اکتوبر 2024)۔ "JNU prof Mazhar Asif, specialist in Sufism & mediaeval Indian history, named Jamia Millia Islamia V-C"۔ ThePrint
- ^ ا ب پ "Mazhar Asif appointed as new Jamia V-C"۔ Hindustan Times۔ 25 اکتوبر 2024
- ^ ا ب افراح مفتی (25 اکتوبر 2024)۔ "Mazhar Asif appointed Jamia Millia varsity's vice-chancellor"۔ New Indian Express
- ↑ "Jamia Millia Islamia appoints JNU professor Mazhar Asif as new Vice-Chancellor"۔ The Hindu۔ 24 اکتوبر 2024
- ^ ا ب "Jamia Millia Islamia gets new VC, President Murmu appoints JNU professor Mazhar Asif after year's gap"۔ Live Mint۔ 24 اکتوبر 2024
- ↑ "Asif, Mazhar"۔ VIAF