ویکیپیڈیا:آداب
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔ |
یہ منصوبہ ابھی نامکمل ہے جس کی تعمیر جاری ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
یہ منصوبہ ویکیپیڈیا آداب کے کچھ رہنما اصول پیش کرتا ہے، جنہیں یہاں وکی آداب کے حوالہ سے ذکر کیا جاتا ہے کہ کیسے ویکیپیڈیا پر دوسروں کے ساتھ کام کیا جائے۔
ویکیپیڈیا کے مضمون نگار مختلف ممالک اور ثقافتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہم مختلف خیالات، نقاط نظر، آراء اور پس منظر رکھتے ہیں اور بعض اوقات بڑے پیمانے پر ایک دوسرے سے اختلاف بھی کرتے ہیں۔ دوسروں کے ساتھ احترام سے پیش آنا ایک بین الاقوامی آن لائن دائرۃ المعارف کی تعمیر میں موثر تعاون کے لیے کلید کی حیثیت رکھتا ہے۔