صفحہ حالیہ تبدیلیاں کا ربط دائیں جانب موجود ہوتا ہے۔ اس صفحہ میں ویکیپیڈیا میں ہونے والی ماضی قریب کی تمام ترامیم کی فہرست موجود ہوتی ہے۔ یہ صفحہ میڈیاویکی سے تقویت شدہ تمام مواقع پر ہوتا ہے۔

مقاصد ترمیم

  • نامعلوم اور نئے صارفین کی موجودگی کا پتہ لگایا جاسکے۔
  • نئے صارفین کی ترامیم کی دیکھ بھال اور جانچ پڑتال کی جاسکے۔
  • تخریب کاری کی روک تھام ہوسکے۔

طریقہ استعمال ترمیم

جب آپ ویکیپیڈیا پر اپنا کھاتہ بنالیتے ہیں تو آپ کی ابتدائی ترجیحات کے مطابق حالیہ تبدیلیوں میں محض 50 ترامیم کی فہرست ابتدائی طور نظر آئے گی، جسے آپ بڑھا کر 500 تک کرسکتے ہیں۔ اگر ہمیشہ ہی 500 یا کوئی متعین ترامیم کی تعداد دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنی ترجیحات میں جاکر دکھائی جانے والی ترامیم کی تعداد: کے سامنے مطلوبہ تعداد درج کردیں اور محفوظ کرلیں۔

حالیہ تبدیلیوں کے صفحہ پر فہرست ترامیم اس طرح نظر آئے گی:

اس میں چند نکات قابل غور ہیں:

  1. نامعلوم صارفین کے جانب سے کی جانے والی ترامیم کا دستور شبکی پتہ (IP) درج ہوتا ہے۔
  2. معمولی ترامیم کو م کے ذریعہ ظاہر کیا جاتا ہے۔
  3. جو نئے صفحات تخلیق ہوتے ہیں ان کے نام سے پہلے نیا تحریر ہوتا ہے۔
  4. صفحہ کے نام کے بعد بین القوسین جو اعداد نظر آتے ہیں وہ دراصل ترمیم کا خلاصہ ہوتا ہے۔ وضع (-) کی علامت کے ذریعہ یہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ اتنے الفاظ حذف کیے گئے مثلاً (-8) کا مطلب 8 الفاظ حذف کیے گئے، جبکہ جمع (+) کی علامت الفاظ کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ حذف کا اشارہ سرخ رنگ میں اور اضافہ کا اشارہ سبز رنگ میں ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم