معاونت:ٹول سرور میں کام کا آغاز
براہ کرم اس مضمون کو پڑھنے سے قبل آغاز پائیتھون روبہ پڑھ لیں۔
ویکیمیڈیا ٹول سرور (انگریزی: wikimedia toolserver) بہت سے ویب سرور کا مجموعہ ہے جسے ویکیمیڈیا منصوبوں کے لیے لکھے گئے آلات تک مشترکہ رسائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اندراج
ترمیمٹول سرور پر روبہ چلانے کے لیے وہاں کھاتہ ہونا شرط ہے، لیکن اس پر کھاتہ بذات خود نہیں بنایا جاسکتا بلکہ اس کے لیے درخواست دینی ہوتی ہے۔ درخواست دینے سے قبل آپ اپنے ان کاموں کا تعین کر لیں جو ٹول سرور کے ذریعہ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ روبہ چلانا چاہتے ہیں تو دو باتوں کا تعین ضروری ہے:
- آپ کا روبہ کس زبان میں لکھا گیا ہے۔
- آپ روبہ سے کیا کام لینا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ بین الویکی روابط کے لیے ٹول سرور پر نیا کھاتہ دینا بند کر دیا گیا ہے۔
اس کے بعد کھاتہ بنانے کے لیے یہاں درخواست دیں، اس سے قبل وہاں موجود ہدایات کا بغور مطالعہ بھی فرمالیں تاکہ آئندہ کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اور اپنی درخواست میں وضاحت کے ساتھ اپنے روبہ کی پروگرامنگ زبان اور مقصد تحریر کریں۔ درخواست دینے کے بعد اپنا عدد درخواست محفوظ کر لیں اور وقتاً فوقتا اپنی درخواست کا جائزہ لیتے رہیں۔ بقیہ معلومات درج بالا ربط میں تفصیلاً موجود ہیں۔
کلید بنانا
ترمیمکھاتہ بنانے سے قبل ٹول سرور کے عہدیداران ایک قسم کی کلید (key) طلب کریں گے جسے آپ کو مطلوبہ معلومات کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا۔ اس کلید کو بنانے کے لیے آپ ایک پروگرام putty generator یہاں سے حاصل کر لیں۔
- پروگرام کو اپنے کمپیوٹر میں کھولیں۔
- Generate نامی بٹن پر کلک کریں اور اپنے ماؤز (mouse) کو حرکت دیتے رہیں، کچھ ہی دیر میں چند لاطینی حروف پر مشتمل ایک عبارت نظر آجائے گی۔
- اب یہاں پر نیچے کے جانب Key passphrase اور Confirm passphrase کے سامنے خانے موجود ہوں گے، ان دونوں خانوں میں اپنا پاس ورڈ تحریر کریں، خیال رہے کہ آپ کو یہاں ٹول سرور پر اپنے کھاتہ میں داخل ہونے کے لیے استعمال ہونے والا پاس ورڈ لکھنا ہوگا۔ اسی پاس ورڈ کے ذریعہ آپ ٹول سرور میں داخل ہو سکیں گے، اس لیے اسے یاد رکھیں۔
- اب generate پر کلک کر دیں نیز public key اور private key کو محفوظ (save) کر لیں۔
کلید بننے کے بعد
ترمیماب ٹول سرور کے عہدیداران آپ سے جو کلید طلب کر رہے ہیں اس کے لیے آپ انہیں public key ارسال کر دیں اور private key کو اپنے پاس خصوصی طور پر محفوظ رکھیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ کلید صرف آپ کی دسترس میں ہو۔
ٹول سرور میں داخل نوشتگی
ترمیمونڈوز میں ٹول سرور پر روبہ متحرک کرنے کرنے کے لیے برنامج پوٹی ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
- ٹول سرور پر کھاتہ تخلیق ہونے کے بعد putty کو کھولیں اور host name کے ذیل میں
tools-login.wmflabs.org
تحریر کریں اور Connection->SSH->Auth میں جاکر کمپیوٹر میں SSH key private جہاں آپ نے محفوظ کی تھی، اس کی راہ (path) کا تعین کر دیں۔
- اب Window>Translation میں جائیں UTF-8 کو منتخب کر لیں۔
- اس کے بعد Conection>Data میں جائیں اور Autologin-username کے سامنے اپنا صارف نام جو آپ نے ٹول سرور پر منتخب کیا ہے یا آپ کو بذریعہ برقی ڈاک دیا گیا ہے تحریر کریں۔
- ان سب کے بعد Session میں جائیں اور ان تبدیلیوں کو محفوظ (save) کر لیں، واضح رہے کہ آپ نے تبدیلیوں کو محفوظ نہیں کیا تو ہر مرتبہ آپ کو ان تمام مراحل سے گزرنا ہوگا۔
- اب open پر کلک کریں اور اپنا پاس ورڈ جو آپ نے کلید بناتے وقت منتخب کیا تھا تحریر کریں، واضح رہے کہ آپ کو یہاں پاس ورڈ درج ہوتا ہوا نظر نہیں آئے گا۔
- جیسے ہی آپ ٹول سرور میں داخل ہوں گے، تصویرِ ذیل آپ کے سامنے ہوگی۔
login as: example Authenticating with public key "NAMEOFMYKEY" Passphrase for key "NAMEOFMYKEY": This is the Wikimedia Toolserver. Rules: https://wiki.toolserver.org/view/Rules Documentation: https://wiki.toolserver.org/view/Getting_started Users are now encouraged to use job scheduling (SGE) for *all* tools! For more information, see: <https://wiki.toolserver.org/view/Job_scheduling> Last login: بدھ دسمبر 27 11:47:21 2023 from 1-2-3-4.example.com Your account will expire on پير, 2 جون 2025. You are already logged in from the following host(s): 1-2-3-4.example.com (pts/85) The following screen sessions are active under this account: 16186.pts-62.willow example@willow:~$ _
ٹول سرور پر فائلوں کو اپلوڈ کرنا
ترمیمٹول سرور پر اپنے کھاتہ میں موجود فائلوں کو دیکھنے یا اپلوڈ کرنے کے لیے ون ایس سی پی کو استعمال کریں۔
ون ایس سی پی (winscp) میں بھی داخل ہونے کا طریقہ کار بالکل پوٹی کے مشابہ ہے، یعنی اپنا اسم صارف اور private key رکھیں اور ون ایس سی پی کو استعمال کریں۔
ون ایس سی پی
ترمیمون ایس سی پی میں داخل نوشتہ ہونے کے بعد دائیں جانب ذاتی کمپیوٹر پر موجود فائلیں نظر آئیں گی، جبکہ بائیں جانب ٹول سرور پر آپ کے کھاتہ میں جو فائلیں ہونگی وہ نظر آئیں گی۔ اپنے کمپیوٹر سے جس فائل کو ٹول سرور پر رکھنا چاہتے ہیں دائیں جانب سے اس کو ماؤز (mouse) سے پکڑ کر بائیں جانب لائیے اور چھوڑ دیجیے۔ اب فائل کی توسیع طلب کی جائے گی؛ اگر پائیتھون روبہ کی کوئی فائل ہو تو نقطہ (.) کے بعد محض py لکھ دیں، اسی طرح فائل کی توسیعات درج کی جاتی ہیں۔ اگر کوئی folder ہو تو توسیع درج کرنے کی ضرورت نہیں ویسے ہی ok کردیں۔