روبہ مختلف زبانوں میں تحریر کیا جاتا ہے؛ سی شارپ، روبی آن ریلز اور پائیتھون وغیرہ۔
اس وقت تمام ویکیپیڈیاؤں میں روبہ کی سب سے زیادہ مستعمل زبان پائیتھون ہے، اس زبان میں اب تک سیکڑوں روبہ جات تعمیر کیے جاچکے ہیں۔ اس کی اسی مقبولیت کی وجہ سے اس کا حصول اور استعمال آسان تر بنا دیا گیا ہے اور ایک ابتدائی معلومات کا حامل صارف بھی اسے بآسانی استعمال کرسکتا ہے۔ اس لیے ہم یہاں پائیتھون میں لکھے گئے روبہ جات کے استعمال کا طریقہ کار ہی درج کریں گے۔
فی الحال ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں نصب کرنے کا طریقہ کار درج کیا گیا ہے۔

مبادیات

ترمیم
  • اگر آپ کے پاس کمپیوٹر میں پائیتھون نصب نہ ہو تو اسے یہاں سے ڈاؤنلوڈ (download) کرکے اپنے کمپیوٹر کی C drive میں نصب کر لیں۔
  • روبہ جات کے کوڈ میں تبدیلی اور اردو ویکیپیڈیا کے لیے قابل استعمال بنانے کے لیے ++notepad کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ یہ ایک مفید تحریری پروگرام ہے جس کے ذریعہ Encoding) utf-8) میں آسانی ہوتی ہے۔
  • اس کے بعد ابتدائی طور پر مہیا روبہ جات (یعنی مختلف کاموں کے لیے تحریر شدہ پائیتھون اسکرپٹس) اس ربط سے حاصل کر لیں، یہ ایک zip فائل (file) ہوگی۔
  • ڈاؤنلوڈ (download) ہوجانے کے بعد فائل پر right click کرکے extract to pywikipedia nightly کو منتخب کریں؛ کچھ ہی ثانیے میں pywikipedia nightly کے نام سے اسی جگہ ایک folder بن جائے گا، اس کا نام تبدیل کرکے pywikipedia کر دیں۔ اور اس کے بعد اس folder کو بھی اپنے کمپیوٹر کی C drive میں منتقل کر دیں۔

پہلا قدم

ترمیم
CMD مختصر راہ
CMD مختصر راہ

اب روبہ کی تعمیر کے جانب ہم پہلا قدم بڑھاتے ہیں۔
pywikipedia نامی فولڈر پر right click کرکے Create shortcut کو منتخب کریں۔ اب جو نیا shorcut کا علامتیہ (icon) بنے گا اس پر right click کریں اور properties میں جائیں، وہاں target خانہ کے سامنے cmd.exe تحریر کریں اور start in کے خانہ کے سامنے اس pywikipedia فولڈر کا پورا path دے دیں جو غالباً اس طرح ہوگا:

C:\pywikipedia

اس کے بعد OK پر کلک کر دیں، سیاہ رنگ میں ایک نیا علامتیہ Pywikipediabot نامی وجود میں آجائے گا، آسانی کے لیے تصویر ملاحظہ فرمائیں۔

دوسرا قدم

ترمیم

اب دوسرا قدم آگے بڑھائیں، اردو ویکیپیڈیا پر یہاں کلک کرکے روبہ کھاتہ تخلیق کریں۔ زیادہ بہتر ہوگا کہ روبہ کا نام انگریزی میں ہی ہو، تاہم اردو نام بھی رکھا جاسکتا ہے۔ اس بات کا خیال رہے کہ لازمی طور پر روبہ کھاتہ کے نام میں bot یا روبہ کا لفظ موجود ہو جیسے Shuaib-bot یا شعیب روبہ، ورنہ آئندہ مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ روبہ کھاتہ کے صارف صفحہ پر یہ ترمیز {{روبہ|آپ کا صارف نام}} داخل کریں، مثال کے لیے یہ کھاتہ دیکھ سکتے ہیں۔

تیسرا قدم

ترمیم

پہلا طریقہ کار

ترمیم
روبہ کی داخل نوشتگی
روبہ کی داخل نوشتگی

جو سیاہ علامتیہ shortcut کے ذریعہ بنایا گیا تھا، اس پر کلک کریں، جب سیاہ دریچہ کھل جائے تو اس میں تحریر کریں:

chdir C:\

اس کے بعد enter دبائیں، فارہ جب نیچے کی سطر میں آجائے تو

chdir \"pywikipedia"

تحریر کرکے enter دبائیں، اب تحریر کریں

login.py

مزید سہولت کے لیے تصویر دیکھیں۔ اس کے بعد select family of sites we are working on: نظر آنے پر enter دبادیں، پھر site language code کی بابت پوچھا جائے گا، وہاں ur تحریر کر دیں اگر اردو ویکیپیڈیا پر روبہ متحرک کرنا چاہتے ہیں۔ enter دبانے کے بعد روبہ کا صارف نام تحریر کریں، اس طرح مزید معلومات کو پر کر دیں جو زیادہ مشکل نہیں ہوتی ہیں۔ اب آپ کا روبہ چلنے کے لیے تیار ہے۔

دوسرا اور آسان طریقہ کار

ترمیم

اس قطعہ میں مذکور طریقہ کار اور ترمیز کا نمونہ یہاں ملاحظہ کریں۔

notepad میں درج ذیل رمز تحریر کریں:

# -*- coding: utf-8  -*-
console_encoding = 'utf-8'
textfile_encoding = 'unicode_escape'
family = 'wikipedia'
mylang = 'ur'
usernames['wikipedia']['ur'] = u'your bot name'

اگر اردو ویکیپیڈیا کے ساتھ دیگر ویکیپیڈیاؤں پر بھی آپ اپنا روبہ متحرک کرنا چاہتے ہیں تو ان کی زبانوں کے نام بھی درج ذیل شکل میں تحریر کریں:

# -*- coding: utf-8  -*-
console_encoding = 'utf-8'
textfile_encoding = 'unicode_escape'
family = 'wikipedia'
mylang = 'ur'
usernames['wikipedia']['ur'] = u'your bot name'
usernames['wikipedia']['en'] = u'your bot name'

اس رمز میں your bot name کی جگہ اپنے روبہ کا نام تحریر کریں، مثلاً:Shuaib-bot

روبہ کی داخل نوشتگی
روبہ کی داخل نوشتگی

اس کے بعد اس کو user-config.py کے نام سے save کریں۔ پھر اس فائل کو pywikipedia کے folder میں رکھ دیں۔
جو سیاہ علامتیہ shortcut کے ذریعہ بنایا گیا تھا، اس پر کلک کریں، جب سیاہ دریچہ کھل جائے تو اس میں تحریر کریں:

chdir C:\

اس کے بعد enter دبائیں، فارہ جب نیچے کی سطر میں آجائے تو

chdir \"pywikipedia"

تحریر کرکے enter دبائیں، اب تحریر کریں

login.py

کچھ دیر میں پیغام آجائے گا کہ اپنا روبہ کھاتہ کا پاس ورڈ (password) تحریر کریں، لیکن جب آپ پاس ورڈ تحریر کریں گے تو نظر نہیں آئے گا۔ پاس ورڈ تحریر کرنے کے بعد enter دبائیں، اب آپ کا روبہ ہدف ویکیپیڈیا میں داخل نوشتہ ہوچکا ہے۔

آغاز روبہ

ترمیم
آغاز روبہ
آغاز روبہ

اب روبہ شروع کرتے ہیں؛ اس کے لیے داخل نوشتہ ہونے کے بعد آپ روبہ سے مطلوب کام کی تعیین کریں۔ اگر بین الویکی روابط داخل کرنا ہو تو pywikipedia نامی folder کو کھنگالیں، اس میں روبہ جات سے جو کام لیے جاتے ہیں ان کے نام سے ہی فائلیں (files) موجود ہوتی ہیں اور یہی مختلف فائلیں مختلف روبہ جات ہیں۔ بین الویکی روابط داخل کرنے کے لیے interwiki کے نام سے ایک فائل موجود ہوگی، اسی طرح زمرہ جات کے لیے category کے نام سے۔ آپ فائل کی تفصیلات دیکھنا چاہتے ہیں یا اس میں کچھ حک واضافہ کرنا چاہتے ہیں تو فائل پر right click کریں اور edit with IDLE منتخب کریں؛ اوپر فائل سے متعلق تفصیلات اور طریقہ استعمال درج ہوگا اور نیچے روبہ کی ترمیز ہوگی۔
کسی بھی فائل (روبہ) کو چلانے کے لیے اس کا نام اور ساتھ میں .py سیاہ دریچہ میں تحریر کریں، مثلاً interwiki.py آسانی کے لیے تصویر ملاحظہ فرمائیں۔ enter دبانے کے بعد آپ جس صفحہ میں بین الویکی روابط داخل کرنا چاہتے ہیں اس کا نام اردو میں ہی تحریر کریں خواہ اردو الفاظ کی بجائے مربع یا غیر مفہوم اشکال نظر آرہی ہوں۔ اس کے بعد enter دبائیں، آپ کا روبہ متحرک ہو گیا۔ اگر ویکیپیڈِیا کے تمام مضامین کو جانچ کر جہاں روابط اب تک نہ داخل ہوئے ہوں ان سب میں روابط بذریعہ روبہ داخل کرنا چاہتے ہیں تو تحریر کریں:

interwiki.py -start -autonomous

اب روبہ تمام صفحات کو جانچ کر ان میں روابط داخل کرے گا۔

خودکار داخل نوشتگی

ترمیم

اگر چاہتے ہیں کہ ہر مرتبہ داخل نوشتہ ہونے (login.py تحریر کرنے) کے وقت روبہ کا پاس ورڈ تحریر نہ کرنا پڑے بلکہ خودکار طور پر داخل نوشتہ ہوجائے تو فائل user-config.py میں درج ذیل ترمیز کا اضافہ کریں:

password_file= 'passfile'

اس کے بعد ایک فائل بنام passfile بنائیں اور اس میں درج ذیل ترمیز درج کریں:

("botname", "botpass")

اس ترمیز میں botname کی جگہ اپنے روبہ کا نام اور botpass کی جگہ روبہ کا پاس ورڈ تحریر کریں، خیال رہے کہ اس فائل کو بغیر کسی توسیع کے save کریں۔ اس کے بعد pywikipedia کے folder میں اس فائل کو منتقل کر دیں۔

عمومی روبہ جات

ترمیم
اسم روبہ اسم فائل تشریح نمونہ
داخل نوشتگی login.py ویکیپیڈیا میں بذریعہ روبہ داخل ہونے کے لیے اسے استعمال کیا جاتا ہے پاس ورڈ لکھنے کے وقت پاس ورڈ ظاہر نہیں ہوتا، تحریر کرنے کے بعد enter دبادیں ویکیپیڈیا میں داخل ہوجائیں گے
روبہ خوش آمدید welcome.py نئے صارفین کو خوش آمدید کہنے کے لیے اسے استعمال کیا جاتا ہے تفصیل کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں
منتقلی زمرہ category.py متعدد صفحات کو ایک زمرہ سے دوسرے زمرہ میں منتقل کرنے کے لیے اس روبہ کو استعمال کیا جاتا ہے
category.py move -from:north -to:south
زمرہ north میں موجود تمام صفحات زمرہ south کے جانب منتقل ہوجائیں گے
منتقلی مضامین move.py یہ روبہ صفحات کو ایک نام سے دوسرے نام کے جانب منتقل کرتا ہے
روبہ تبدیلی replace.py اس روبہ کے ذریعہ ایک لفظ کو دوسرے لفظ سے تبدیل کرسکتے ہیں (اسی روبہ کے ذریعہ املا کی درستی کی جاتی ہے)
replace.py "He" "She"
بین الویکی interwiki.py بین الویکی روابط کا اضافہ، حذف اور درستی وغیرہ اقدامات اس روبہ کے ذریعہ انجام دیے جاتے ہیں رہنما انگریزی میں
commons_link.py commons_link.py یہ روبہ کومنز کے روابط کا اضافہ مضامین میں کرتا ہے
add_text.py add_text.py اس روبہ کے ذریعہ صفحات میں کسی متن کا اضافہ کیا جاسکتا ہے

یادداشتیں

ترمیم

روبہ جات کی ترمیز فعال کرنے کے لیے ایک مفت اور انتہائی مفید سافٹ ویئر بنام ConEmu بھی خط امر (Command Prompt) کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، جس کے ذریعہ متعدد ٹیبز میں بآسانی متعدد ترمیزیں بیک وقت فعال کی جاسکتی ہیں۔ فی الحال یہ صرف ونڈوز کے لیے دستیاب ہے۔

  • اس سافٹ ویئر جو [یہاں سے حاصل کیا سکتا ہے۔
  • نیز شارٹ کٹ بناتے وقت cmd.exe کا شارٹ کٹ C:\Program Files\ConEmu\ConEmu.exe میں یہ راہ فراہم کریں (اگر آپ نے اس سافٹ ویئر کو سی ڈرائیو میں نصب کیا ہو)۔

دریافت کریں

ترمیم

روبہ سے متعلق کسی بھی قسم کے سوال وجواب کے لیے درج ذیل صفحہ پر رجوع کریں:

روبہ:سوالات وجوابات

مزید دیکھیے

ترمیم