مقیاس صلوۃ مناظر اعظم مولانا محمد عمر اچھروی کی مسائل نماز میں اردو تصنیف ہے۔ اس کا پورا نام’’ مقیاس الصلوۃ فی اصلاح اھل الاضلال والغلاۃ‘‘ ہے

تفصیل ترمیم

مناظر اعظم مولانا محمد عمر اچھروی مقیاس صلوۃ کی تحریر کا سبب یہ بیان کرتے ہیں کہ اہلسنت و جماعت نے چند ضروری مسائل نماز پر اصرار کیا ان کو اہلسنت و جماعت کے لیے قرآن و حدیث کی تحقیق سے نماز کے ضروری مسائل واضح کیے جائیں کیونکہ لوگ نماز کے کچھ ضروری مسائل سے ناواقف ہے لہذا لوگوں کے اصرار پر میں نے قلم اٹھایا اور مسائل لکھ ڈالے مولانا محمد عمر اچھروی نے اپنی اس کتاب میں نماز اور نماز سے متعلقہ تمام ادوار پر بحث کیے طہارت اور طہارت سے متعلقہ امور پانچ نمازوں کی فرضیت اوقات اسلام سے متعلق امور باب الجمعہ باب النوافل باب التراویح باب الدعا فضیلت درود شریف ختم قرآن شریف پر بحث کی گئی ہے غرض یہ پوری کتاب نماز کے متعلق اُمور کو سمجھنے میں نہایت رہنما کتاب ہے

کتاب کے مشتملات ترمیم

اس کتاب میں مسائل نماز کے مسائل کے بڑے بڑے موضوعات پر مفصل اور مدلل گفتگو کی گئی ہے یہ 449 صفحات پر مشتمل ہے اور 2002ء میں نویں بار طبع ہوئی[1]

  • باب الجمعہ
  • باب النوافل
  • باب التراویح
  • باب الدعا
  • فضیلت درود شریف
  • ختم قرآن شریف

دیگر تصنیفات ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. مقیاس صلوۃ، ابو عبد الوہاب محمد عمر اچھروی، مکتبہ صدیقیہ اچھرہ لاہور