مقیاس نبوت مناظر اعظم مولانا محمد عمر اچھروی کی اردو تصنیف جو دو جلدوں اور تین حصوں پر مشتمل ہے۔

تفصیل

ترمیم

یہ کتاب تین حصوں اور دو جلدوں میں طبع ہوئی ہے

  • پہلے حصے کا نام مقیاس النبوۃ فی حقیقۃ من عاد الی غیر الابوۃ(424 صفحات)
  • دوسرے حصے کا نام مقیاس النبوۃ فی ثبوت انقطاع النبوۃ(380 صفحات)
  • تیسرے حصہ کا نام مقیاس النبوۃ فی رد مدار النبوۃ(685 صفحات)
  • مقیاس نبوت میں اہلسنت والجماعت کے بریلوی مکتب فکر کی ترجمانی کرتے ہوئے ختم نبوت کے مختلف پہلوؤں خاص طور پر مرزائیوں کے باطل عقائد کا محققانہ اور مدلل رد پیش کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ان کی بعض کتابوں کا جواب پیش کیا گیا جو گمراہ عقائد پھیلاتے رہے ہیں

کتاب کے مشتملات

ترمیم

اس کتاب میں درج ذیل موضوعات پر مفصل اور مدلل گفتگو کی گئی ہے

مقیاس النبوۃ فی حقیقۃ من عاد الی غیر الابوۃ

ترمیم

اس حصہ میں حضرت عیسی کے بغیر باپ کے بیدا ہونے پر بحث کی گئی ہے اس کے علاوہ عفت مریم حیات عیسیٰ،حیات مسیح،مثیل مسیح کی تحقیق،مرزائیوں کے حیات مسیح کے کے عقائد کا ردکیا گیا ہے محمد عمر اچھروی نے اپنی کتاب اب مقیاس نبوت کے پہلے حصے مقیاس النبوۃ فی حقیقۃ من عاد الی غیر الابوۃ کو بیان کیا ہے مناظر اعظم مولانا محمد عمر نے اپنی اس کتاب میں نظر اسباب کے ساتھ ہاتھ مقیاس النبوۃ فی حقیقۃ من عاد الی غیر الابوۃ کے موضوع پر مناظرہ کیا اور دلائل کے ساتھ ان سوالات کے جوابات بھی دیے اور ان دلائل کو قرآن و حدیث کے علاوہ بہت سی کتب تفسیر و شروح احادیث سے سے بیان کیا

مقیاس النبوۃ فی ثبوت انقطاع النبوۃ

ترمیم

دوسری جلد مسئلہ ختم نبوّت پر ہے جس میں ایک مرزائی کے ساتھ مناظرہ کی تفصیل ہے مولانا محمد عمر نے قرآن و حدیث کے علاوہ بھی دیگر کتابوں سے دلائل دے کر ختم نبوت کو ثابت کیا جس میں بہت سی کتابوں کے دلائل شامل ہیںاس حصے میں میں ختم نبوت کا ذکر کیا گیا ہے خاص طور پر پر مرزائی عقائدکا کا رد کیا گیا ہے ختم مہر نبوت کو مرزائیوں کے عقیدے کے مطابق مکمل طور پر رد کیا گیا دجال کی تحقیق پر مفصل بحث کی گئی ہے

مقیاس النبوۃ فی رد مدار النبوۃ

ترمیم

تیسرے حصے میں میں مدار نبوت کیا ہے اور نبوت کے لوازمات کیا ہیں مرزائیوں کی خرافات کا قرآن، حدیث، تاریخ اور مذاہب عالم کی روشنی میں رد کیا گیا ہے [1]

دیگر تصنیفات

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. مقیاس نبوت، ابو عبد الوہاب محمد عمر اچھروی، المقیاس پبلشر دربار مارکیٹ لاہور