ملتان خورد تلہ گنگ سے چالیس کلومیٹر مین روڈ پر تلہ گنگ کا تیسرا بڑا شہر ہے ملتان خورد آبادی کے لحاظ سے کئی دیہاتوں سے بڑا ہے اور یہاں کے لوگ اعوان قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں یہ علاقہ سیاسی اعتبار سے بہت آگے ہے اس گاؤں کے ساتھ بہت بڑے بڑے گاؤں بھی لگتے ہیں جن میں ٹمن، کھوئیاں، شاہ محمد والی، علی حیدر پور، خوشحال گڑھ، کوٹگلہ، پچنند کے علاوہ اور کئی چھوٹی بڑی گوٹھیں شامل ہے۔علاقے کے زیادہ تر لوگ زراعت سے وابستہ ہیں۔یہاں کی مشہور فصلیں گندم، چنے، مونگ پھلی، سرسوں وغیرہ ہیں۔اور یہاں کی ثقافتی سرگرمیوں میں بیل دوڑ بہت مشہور ہے۔