ممتاز شانتی

فلمی اداکارہ

ممتاز شانتی (انگریزی: Mumtaz Shanti) (پیدائش: 1926ء - وفات: 19 اکتوبر، 1989ء) بر صغیر پاک و ہند کی معروف فلمی اداکارہ تھیں جو سب سے زیادہ 1940ء کی دہائی میں اپنے کام کے لیے مشہور تھی۔[1]

ممتاز شانتی

معلومات شخصیت
پیدائش 1926ء
ڈنگہ، گجرات صوبہ پنجاب
وفات اکتوبر 19، 1989(1989-10-19)ء
لاہور، پاکستان
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت فلمی اداکاری
کارہائے نمایاں
  • منگتی
  • بسنت
  • قسمت
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی

ترمیم

ممتاز شانتی 1926ء کو ڈنگہ، گجرات صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئیں۔ پنجابی زبان میں بننے والی فلم سوہنی کمھار سے ممتاز شانتی کا فلمی کیرئیر کا آغاز ہوا تاہم ان کو اصل شہرت فلم منگتی سے ملی جو شوری پکچرز نے بنائی تھی۔ بمبئی ٹاکیز کی فلموں بسنت اور قسمت نے ان کو صف اول کی اداکارہ بنا دیا۔ ان کے شوہر ولی بھائی پاکستان کے مشہور فلم ساز تھے جبکہ ان کے برادر نسبتی ناظم پانی پتی پاکستان کے مشہور فلمی نغمہ نگار تھے۔[2]

پیشہ وارانہ زندگی

ترمیم

ممتاز شانتی نے دلیپ کمار کے ساتھ بسنت (1942ء) ، قسمت (1943ء) اور گھر کی عزت (1948ء) جیسی ہٹ فلموں کے ذریعہ 1940 ء کی دہائی اور 1950ء کی دہائی کے اوائل میں بہت مشہور اداکارہ تھیں۔[3][4]

1943 میں جاری ہونے والی فلم قسمت ان کے پیشہ وارانہ زندگی کی سب سے نمایاں تھی۔ اس فلم نے کمائی کے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیے۔[5][6] اس فلم کے سارے نغمے کافی مقبول تھے۔ ان نغموں میں، دھیرے دھیرے آ رے بدل، آج ہمالیہ کی چوٹی سے، اب تیرے سوا کون میرے اور گھر گھر میں دیوالی ہے شامل ہے۔

ذاتی زندگی اور وفات

ترمیم

ممتاز شانتی نے بالی وڈ میں تقسیم ہند سے پہلے کے فلم ڈائریکٹر اور مصنف ولی محمد خان (ولی صاحب) سے شادی کی تھی۔[1] تقسیم ہند کے بعد دونوں 1950ء کی دہائی کے اوائل میں پاکستان چلے گئے تھے۔ ولی صاحب 1977ء میں دل کی ناکامی سے انتقال کر گئے تھے۔ ممتاز شانتی 19 اکتوبر، 1989ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پاگئیں۔[2][1]

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ Mumtaz Shanti - Interview from 1954 on cineplot.com website آرکائیو شدہ 3 جولا‎ئی 2019 بذریعہ وے بیک مشین Published 20 August 2016, Retrieved 3 July 2019
  2. ^ ا ب ص 657، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
  3. Ghar Ki Izzat (1948 film) on hindigeetmala.net website آرکائیو شدہ 7 اگست 2020 بذریعہ وے بیک مشین Retrieved 3 July 2019
  4. Profile of Mumtaz Shanti on cineplot2.com website آرکائیو شدہ 4 جولا‎ئی 2019 بذریعہ وے بیک مشین Retrieved 4 July 2019
  5. Profile of Mumtaz Shanti on cineplot2.com website آرکائیو شدہ 4 جولا‎ئی 2019 بذریعہ وے بیک مشین Retrieved 4 July 2019
  6. Mumtaz Shanti - Interview from 1954 on cineplot.com website آرکائیو شدہ 3 جولا‎ئی 2019 بذریعہ وے بیک مشین Published 20 August 2016, Retrieved 3 July 2019