ممتا شرما
ممتا شرما (انگریزی: Mamta Sharma) (ولادت: 7 ستمبر 1980ء)[1] ہندوستانی پس پردہ گلوکارہ ہیں۔ ممتا شرما فلم دبنگ کے گانے منی بدنام ہوئی کے لیے مشہور ہیں۔[2] یہ گانا کافی مقبول تھا جس کی وجہ سے ان کو کئی ایوارڈز اور نامزدگیاں ملی، جن میں فلم فیئر اعزاز برائے بہترین پس پردہ گلوکارہ بھی شامل ہے۔[3]
ممتا شرما | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 7 ستمبر 1980ء (44 سال) گوالیار |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | گلو کارہ |
پیشہ ورانہ زبان | بھوجپوری ، ہندی ، پنجابی ، بنگلہ ، کنڑ زبان ، تمل ، تیلگو |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمممتا شرما مدھیہ پردیش کے گوالیار کے برلا نگر میں پیدا ہوئیں تھیں۔ انھوں نے سینٹ پولس اسکول مورار گوالیار سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ اسکول میں انھوں نے فعال طور پر اسٹیج پر فن کا مظاہرہ کیا۔ بعد میں انھوں نے مختلف خاندانی تقریبات (شادی، برات) میں بھی فن کا مظاہرہ کیا۔
پیشہ وارانہ زندگی
ترمیمبالی وڈ، بنگالی فلموں کے نغمے گانے سے پہلے، ممتا شرما نے بہت سے بھوجپوری البموں کو آواز دی۔[4] ممتا شرما کو میوزک ڈائریکٹر للت پنڈت نے فلم دبنگ میں آئٹم سانگ، منی بدنام ہوئی کے لیے منتخب کیا۔
ایوارڈ
ترمیمفاتح
ترمیم- 18 واں جرنلسٹ نیشنل ایوارڈ ، 2010ء - بہترین نئی فلم گلوکارہ
- 17 ویں سالانہ اسٹار اسکرین ایوارڈ، 2011 ء- کاربن موبائلز موسیقی کا بہترین نیا ٹیلنٹ،[5] بہترین پس پردہ گلوکارہ[6]
نامزدگی
ترمیم- پہلا بگ سٹار انٹرٹینمنٹ ایوارڈ، 2010ء - بہترین پس پردہ گلوکارہ[7]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ BollywoodHungama.com (13 دسمبر 2012)۔ "Musically Yours With 'Munni Badnaam' And 'Fevicol Se' Singer Mamta Sharma" – بذریعہ YouTube
- ↑ "Mamta Sharma's Profile". Retrieved 20 January 2011.
- ↑ "Munni Badnaam hui a big hit"۔ 2012-11-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-01-30
- ↑ "Mamta Sharma Songs". Retrieved 6 Aug. 2015.
- ↑ "Karbonn Mobiles Best New Talent in Music". Retrieved 20 January 2011.
- ↑ "And the Award Goes to...: Best Playback Singer (Female)". Retrieved 20 January 2011.
- ↑ "BIG STAR Entertainment Awards 2010". Retrieved 20 January 2011.