مندرہ سے بھون ریلوے لائن چکوال کو جاتی تھی۔ مندرہ- بھون ریلوے پاکستان میں کئی ریلوے لائنوں میں سے ایک تھی، جسے پاکستان ریلویز چلاتی اور دیکھ بھال کرتی تھی۔

مندرہ–بھون ریلوے
Mandra–Chakwal-Bhaun Railway Line
مجموعی جائزہ
حالتغیر فعال
مقامیضلع راولپنڈی، ضلع چکوال
ٹرمینلمندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن
بھون ریلوے اسٹیشن
سٹیشن9
آپریشن
افتتاح1915ء (1915ء)
بند1993ء
مالکپاکستان ریلویز
آپریٹرپاکستان ریلویز
تکنیکی
لائن کی لمبائی74 کلومیٹر (46 میل)
ٹریک گیج1,676 ملی میٹر (5 فٹ 6 انچ)
روٹ نقشہ
مندرہ-بھون ریلوے
کلومیٹر
0 بھون ریلوے اسٹیشن
11 چکوال ریلوے اسٹیشن
31 ڈھڈیال ریلوے اسٹیشن
40 سید کسراں ریلوے اسٹیشن
52 دولتالہ ریلوے اسٹیشن
61 سکھو ریلوے اسٹیشن
74 مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن
114 راولپنڈی ریلوے اسٹیشن


اسٹیشن ترمیم

  1. مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن
  2. تاراگڑھ
  3. سکھو
  4. دولتالہ
  5. سید کسراں
  6. ڈھڈیال
  7. چک نورنگ
  8. چکوال
  9. بھون

تاریخ ترمیم

یہ لائن مندرہ جنکشن سے شروع ہوتی ہوئی اور سالٹ رینج کے دامن میں چکوال شہر سے تقریباً 12 کلومیٹر (7.5 میل) جنوب میں واقع گاؤں بھون پر ختم ہوتی ہے۔ اس ریلوے لائن کی کل لمبائی 74 کلومیٹر (46 میل) تھی جس میں 8 ریلوے اسٹیشن تھے۔

بھون اور مندرہ کے درمیان ریلوے لائن کی تجویز اصل میں 20ویں صدی کے آغاز پر چکوال کے معدنی امیر علاقے سے مال برداری کے لیے کی گئی تھی۔ 1913ء میں، نارتھ ویسٹرن سٹیٹ ریلوے نے لائن کو تعمیر کرنا شروع کیا۔ 44 کلومیٹر کا مندرہ-ڈھڈیال سیکشن 1 مئی 1915ء کو کھولا گیا، ڈھڈیال-چکوال سیکشن 1 جون 1915ء کو اور چکوال-بھون سیکشن 15 جنوری 1916ء کو کھولا گیا۔[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Mumtaz Alvi (26 April 2017)۔ "Proposal to revive Mandra-Chakwal-Bhoun rail link hailed"۔ thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ ISLAMABAD۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2017