مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن

ضلع راولپنڈی میں ایک ریلوے اسٹیشن

مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن تحصیل گوجر خان، ضلع راولپنڈی، پاکستان میں واقع ہے۔[1] یہ اسٹیشن کراچی-پشاور ریلوے لائن پر واقع ہے۔ مندرہ اسٹیشن راولپنڈی سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مندرہ ایک جنکشن ریلوے اسٹیشن ہے یہاں سے ریل گاڑیاں مندرہ–بھون ریلوے کے ذریعے چکوال کو جاتی تھیں۔[2] تقریباً بیس برس قبل اس ریلوے لائن کو اُکھاڑ کر ختم کر دیا گیا تھا۔ مندرہ ریلوے اسٹیشن دو پلیٹ فارموں پر مشتمل ہے۔

مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن
Mandra Jn Railway Station
محل وقوعریلوے روڈ، مندرہ
 پاکستان
متناسقات33°21′53″N 73°14′16″E / 33.3647°N 73.2377°E / 33.3647; 73.2377
مالکپاکستان ریلویز
لائن(لائنیں)
پلیٹ فارم2
ٹریک4
تعمیرات
پارکنگموجود ہے
بائیسکل سہولیاتموجود ہے
معذور رسائیHandicapped/disabled access موجود ہے
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈMNA
کرایہ زونپاکستان ریلویز راولپنڈی ڈویژن
تاریخ
عام رسائی1916
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
گھنگریلہ
بطرف کیماڑی
کراچی-پشاور لائن کلیام اعوان
ٹرمینس مندرہ-بھون ریلوے
(متروک)
تاراگڑھ
بطرف بھون
Map
پاکستان ریلوے نیٹ ورک

مندرہ ریلوے اسٹیشن جو کچھ عرصہ پہلے بہت خوبصورت تھا یہاں دور دراز کے مسافر جب ریل کا سفر کر کے واپس آتے تھے تو ان کی تھکان مندرہ اسٹیشن پر اترتے ہی دور ہو جاتی تھی۔ مگر آہستہ آہستہ اس اسٹیشن پر تمام ریل گاڑیوں کے اسٹاپ ختم کر دیے گئے اور اسٹیشن کی رونقیں مانند پڑ گئیں۔ اب مسافروں کو مندرہ اسٹیشن کی بجائے ریل کا سفر کرنا پڑے تو راولپنڈی یا گو جر خان کا رخ کرنا پڑتا ہے۔[3]

تاریخ

ترمیم

مندرہ ریلوے اسٹیشن کی بنیاد 1916ء میں رکھی گئی۔ مندرہ ایک جنکشن ریلوے اسٹیشن ہے یہاں سے ریل گاڑیاں مندرہ–بھون ریلوے کے ذریعے چکوال کو جاتی تھیں۔ بھون اور مندرہ کے درمیان ریلوے لائن کی تجویز اصل میں 20 ویں صدی کے آغاز پر چکوال کے معدنی امیر علاقے سے مال برداری کے لیے کی گئی تھی۔ 1913ء میں، نارتھ ویسٹرن سٹیٹ ریلوے نے لائن کو تعمیر کرنا شروع کیا۔ 44 کلومیٹر کا مندرہ-ڈھڈیال سیکشن 1 مئی 1915ء کو کھولا گیا، ڈھڈیال-چکوال سیکشن 1 جون 1915ء کو اور چکوال-بھون سیکشن 15 جنوری 1916ء کو کھولا گیا۔[4]

معلومات

ترمیم

موجودہ حالت

ترمیم

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے۔ یہاں گاڑیاں کھڑی کرنے کے لیے ایک وسیع کار پارکنگ کی سہولت موجود ہے۔ دیگر سہولیات بھی میسر ہیں جن میں واٹر کولر، بیت الخلا اور آرام کی جگہیں وغیرہ شامل ہیں۔

محل وقوع

ترمیم

مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن، ریلوے روڈ، مندرہ میں واقع ہے۔ اور یہ اسٹیشن راولپنڈی سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

رابطہ کی معلومات

ترمیم

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن کا کوڈ MNA ہے۔

مندرہ–بھون ریلوے

ترمیم

مندرہ سے بھون ریلوے لائن چکوال کو جاتی ہے۔ اس لائن پر درج ذیل اسٹیشنز ہیں۔

  1. مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن
  2. تاراگڑھ ریلوے اسٹیشن
  3. سکھو ریلوے اسٹیشن
  4. دولتالہ ریلوے اسٹیشن
  5. سید کسراں ریلوے اسٹیشن
  6. ڈھڈیال ریلوے اسٹیشن
  7. چک نورنگ ریلوے اسٹیشن
  8. چکوال ریلوے اسٹیشن
  9. بھون ریلوے اسٹیشن
مندرہ-بھون ریلوے
کلومیٹر
 
0 بھون ریلوے اسٹیشن
 
11 چکوال ریلوے اسٹیشن
 
31 ڈھڈیال ریلوے اسٹیشن
 
40 سید کسراں ریلوے اسٹیشن
 
52 دولتالہ ریلوے اسٹیشن
 
61 سکھو ریلوے اسٹیشن
 
74 مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن
 
114 راولپنڈی ریلوے اسٹیشن

تصاویر

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Mandra Junction Railway Station"۔ pakistani.pk۔ 28 April 2023 
  2. Nabeel Anwar Dhakku (3 May 2015)۔ "100-year-old railway track yearns for revival"۔ Dawn (بزبان انگریزی)۔ Pakistan۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2017 
  3. Atiq (December 25, 2022)۔ "Mandra Junction Railway Station"۔ railwaystations.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2023 
  4. Mumtaz Alvi (26 April 2017)۔ "Proposal to revive Mandra-Chakwal-Bhoun rail link hailed"۔ thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ ISLAMABAD۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2017 

بیرونی روابط

ترمیم