مندو داری
مندو داری (سنسکرت: मंदोदरी) بمعنی ملائم [1] ہندو مت میں ایک دیوی ہیں جنہیں پانچ مقدس دیویوں (پنچ کنیا) میں شمار کیا جاتا ہے۔ رامائن کے مطابق وہ لنکا کے بادشاہ راون کی ملکہ اور بیوی تھیں۔ راماین میں مندوداری کو ایک خوبصورت، مقدس اور مذہبی خاتون کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ مندو داری اسور کے بادشاہ میسور (راماین) اور اپسرا ہیما کی بیٹی تھی۔ راماین کے کچھ متون کے مطابق مندو داری رام کی بیوی سیتا کی بھی ماں تھی جسے راون نے اغوا کر لیا تھا۔ راون کی غلط حرکتوں کے باوجود مندو داری اس ے بہت محبت کرتی ہے اور اسے سیدھے راستے کی تلقین کرتی رہتی ہے۔ مندو داری نے کئی دفعہ راون سے کہا کہ وی سیتا کو رام کے حوالے کر دے۔ گرچہ راون اس کی ایک بھی نہیں سنتا تھا مگر اس کے لیے مندو داری کی محبت لا زوال تھی جسے راماین میں خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
مندو داری | |
---|---|
راون کی مقدس بیوی | |
دیوناگری | मंदोदरी |
سنسکرت نقل حرفی | Mandodarī |
ذاتی معلومات | |
والدین |
راماین کے کئی نسخوں میں مذکور ہے کہ رام کی بندر فوج کے سربراہ نے مندوداری کے ساتھ بد سلوکی کی تھی۔ کچھ کا کہنا ہے کہ انھوں نے راون کی قربانی کا بیکار کر دیا اور بعض کہتے ہیں انھوں نے راون کی زندگی کی آکری محافظ یعنی عفت و عصمت کو تار تار کر دیا۔ ہنومان نے مندوداری کو بیوقوف بنا کر اس جادوئی تیر کا پتا لگا لیا جس کی مدد سے رام نے راون کا قتل کیا تھا۔