منوج مانچو
مانچو منوج کمار ((تیلگو: మంచు మనోజ్ కుమార్)) ایک بھارتی اداکار ہیں، جو تیلگو زبان کی فلموں میں کام کے لیے جانے جاتے ہیں۔ آپ تیلگو اداکار موہن بابو کے بیٹے ہیں جبکہ اداکارہ لکشمی مانچو اور اداکار وشنو مانچو کے بھائی ہیں۔[2] منوج نے 10 سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم میجر چندر کانت (1993ء) میں کام کیا۔ منوج نے اپنے فنی سفر کا آغاز 2004ء کی تیلگو فلم ڈونگا ڈونگڈی سے کیا۔ آپ کو 2010ء کی فلم بنداس میں کام کے لیے نندی خصوصی جوری اعزاز دیا گیا۔
مانچو منوج کمار (تیلگو: మంచు మనోజ్ కుమార్) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | چینائی، تمل ناڈو، بھارت |
20 مئی 1983
رہائش | حیدرآباد، تلنگانہ، بھارت |
شہریت | بھارت |
زوجہ | پرنتھی ریڈی (20 مئی 2015ء تا حال)[1] |
والدین | موہن بابو، نرملا دیوی |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار |
دور فعالیت | 2004ء تا حال |
اعزازات | |
نندی اعزازات |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب گاہ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیممانچو منوج 20 مئی، 1983ء کو اداکار موہن بابو اور مانچو نرملا دیوی کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کی بڑی بہن لکشمی مانچو اداکارہ اور بڑے بھائی وشنو مانچو اداکار ہیں۔ انھوں نے جنوب مشرقی اوکلاہوما ریاست یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔
ذاتی زندگی
ترمیممئی 2015ء میں منوج نے اپنی سہیلی پرنتھی ریڈی سے شادی کر لی۔ پرنتھی نے سی پی اے کا کورس امریکا میں کیا۔ پرنتھی، منوج کی بھابھی ورانیکا کی ہم جماعت تھی۔ منوج ابھی چینائی میں رہتے ہیں۔
فنی سفر
ترمیمچائلڈ آرٹسٹ
ترمیممنوج نے اپنے بچپن میں بہت سی تیلگو فلموں کردار ادا کیے۔ فلم پونیابھومی نا دیسم میں ان کے کردار کو بہت سہرایا گیا۔ اس فلم میں ان کے والد موہن بابو مرکزی کردار میں تھے۔
2004ء تا حال
ترمیمانھوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم ڈونگا ڈونگڈی (2004ء) سے کیا۔ 2005ء میں، وہ فلم شری میں نظر آئے۔ بعد میں فلم راجو بھائی (2007ء) میں نظر آئے۔ ان کی اگلی فلم نینو میکو تیلوسہ۔۔۔؟ تھی۔ اس فلم نے اوسط درجہ کی کمائی کی۔ 2009ء میں، چندر شیکھر ییلٹی کی ہدایت کردہ فلم پریانم میں نظر آئے۔ 2010ء میں ان کی فلم بنداس جاری ہوئی، یہ فلم کافی کامیاب ہوئی۔ 2010ء ہی میں ان کی اگلی فلم ویدم جاری ہوئی، یہ ایک سب ستاروں کی فلم تھی۔ جس میں منوج کے ساتھ اللو ارجن، انوشکا شرما، منوج باجپائی، دکشا سیٹھ، لیکھا واشنگٹن مرکزی کردار میں تھے۔ اس فلم نے باکس آفس پر اچھی کمائی کی اور شائقین کی طرف سے بھی خاصی پزیرائی ملی۔ انھیں ویدم میں اپنے کردار کے لیے کئی اعزاز ملے۔ 2012ء میں ان کی فلمیں مسٹر نوکیا اور اون کودھاتھرا؟ الکا پدھاتھرا؟ جاری ہوئی۔
مارچ 2013ء میں انھوں نے پانچ فلموں کا اعلان کیا۔[3] 2013ء میں ان کی فلم پوٹگڈو جاری ہوئی۔ 2014ء میں انھوں نے پنڈاولو پنڈاولو تھمیڈا اور کرنٹ تھیگا میں کام کیا۔[4] 2016ء میں، فلم شوریا اور اٹیک میں کام کیا۔ 2017ء میں ان کی فلمیں گنٹروڈو اور اوکاڈو مگیلاڈو جاری ہوئیں۔
فلموگرافی
ترمیمنمبر شمار | سال | فلم | کردار | زبان | حواشی |
---|---|---|---|---|---|
1 | 1993ء | میجر چندر کانت | تیلگو | چائلڈ آرٹسٹ | |
2 | 1997ء | اڈاولو انا | تیلگو | چائلڈ آرٹسٹ | |
3 | 1998ء | کھیدیگرو | راجو | تیلگو | چائلڈ آرٹسٹ |
4 | 2004ء | ڈونگا ڈونگڈی | واسو | تیلگو | سینے ما اعزاز برائے بہترین نووارد اداکار، تھرودا تھرودی کا ری میک |
5 | 2005ء | پولیٹکل راؤڈی | خود | تیلگو | خصوصی ظہور |
6 | 2005ء | شری | شری | تیلگو | |
7 | 2007ء | راجو بھائی | راجو بھائی | تیلگو | چتھرم پیسوتھاڈی کا ری میک |
8 | 2008ء | نینو میکو تیلوسہ۔۔۔؟ | ادتیہ | تیلگو | تمل میں ینائی تھریما کے عنوان سے ڈب کی گئی |
9 | 2009ء | پریانم | دھرو | تیلگو | |
10 | 2010ء | بنداس | اجے | تیلگو | نندی خصوصی جوری اعزاز[5] |
11 | 2010ء | ویدم | وویک چکرورتھی | تیلگو | |
12 | 2010ء | جھمنڈی ناڈم | بالو | تیلگو | |
13 | 2012ء | مسٹر نوکیا | نوکیا | تیلگو | |
14 | 2012ء | اون کودھاتھرا؟ الکا پدھاتھرا؟ | منوج | تیلگو | |
15 | 2013ء | پوٹگڈو | گوندو | تیلگو | |
16 | 2014ء | پنڈاولو پنڈاولو تھمیڈا | اجے | تیلگو | |
17 | 2014ء | کرنٹ تھیگا | راجو | تیلگو | |
18 | 2015ء | ڈونگٹا | خود | تیلگو | خصوصی ظہور |
19 | 2016ء | شوریا | شوریا | تیلگو | |
20 | 2016ء | اٹیک | رادھا کرشنا | تیلگو | |
21 | 2017ء | گنٹروڈو | تیلگو | ||
22 | 2017ء | اوکاڈو مگیلاڈو | سوریا | تیلگو |
بیرونی روابط
ترمیم- انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر منوج مانچو
- باضابطہ ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ manchumanoj.com (Error: unknown archive URL)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Manchu Manoj Officially Marriage fixed with Pranitha Reddy."۔ 25cineframes.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2015
- ↑ "Chitchat with Manoj"۔ idlebrain.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2010
- ↑ "Manoj Manchu announces five films"۔ idlebrain.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 جون 2013
- ↑ http://timesofindia.indiatimes.com/entertainment/telugu/movies/news-interviews/Manchu-Manojs-next-titled-Current-Theega/articleshow/35149415.cms
- ↑ "nandi award"۔ cineradham۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2012