موزی

چینی فلسفی اور مذہبی مصلح

موزی، مو تزو یا میشیس[3] (حقیقی نام: مو دی، عرصہ حیات: 470 – 391 ق م)[4] سو مکاتب فکر کے دور (ابتدائی متحارب ریاستوں کے دور) کے دوران ایک چینی فلسفی گذرے ہیں۔ موزی نامی کتاب ان کی اور ان کے مریدین کی طرف منسوب ہے۔

موزی
(چینی میں: 墨子 ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 470 ق مء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ریاست لو   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 391 ق مء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ریاست سونگ   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ژؤ سلطنت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تلمیذ خاص چن ہوا لی   ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلسفی ،  رزمی انجینئر ،  انجینئر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان چینی زبان [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل اخلاقیات ،  سماجی فلسفہ ،  سیاسی فلسفہ ،  منطق ،  علمیات   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سوانح

ترمیم

موزی موجودہ تینگژؤ، شانڈونگ میں پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے موزی مت مکتب فکر کی بنیاد رکھی جو کنفیوشس مت اور تاؤ مت کے مخالف تھا۔ ان کا فلسفہ مروجہ رسوم کی بجائے ضبط نفس، مشاہدۂ نفس اور استناد/معتبری پر زور دیتا ہے۔ متحارب ریاستوں کے دور کے دوران موزی مت سرگرم اور ترقی یافتہ اور کئی ریاستوں میں عروج پر تھا تاہم قانون پرست چِن سلطنت کے اقتدار میں آنے کے بعد اس کا زوال آ گیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس دور کے دوران موزی مت کے کئی صحائف تباہ کر دیے گئے، جب چن شی ہوانگ کے حکم پر کتب نذر آتش اور علما کو زندہ درگور کیا گیا تھا۔ جب کنفیوشس مت ہان سلطنت کے دور میں نمایاں مکتب فکر بن گیا تو موزی مت کی اہمیت مزید گھٹ گئی حتیٰ کہ مغربی ہان سلطنت کے درمیانی عہد میں بالکل معدوم ہو گیا۔[5]

موزی تمام تر چینی ثقافت میں کتاب ہزار حرفی (Thousand Character Classic) کی وجہ سے بچوں میں مقبول ہیں، ہزار حرفی صحیفہ میں داستان درج ہے کہ جب انھوں نے خالص سفید ریشم پر رنگ چڑھتے دیکھا تو وہ غمگین ہو گئے، جس نے ان کے درشتی (سادگی، عفت) کے خیال کو غیر مبہم و قابل فہم بنا دیا۔ چینی بولنے والوں کے موجودہ نوجوان شائقین کے لیے اُن کے مکتب فکر کی صورت اور اس کے بانی کو اینی میٹیڈ ٹی وی سلسلے ”دی لیجنڈ آف چِن“ کے ذریعے مقبول کیا گیا تھا۔

ائی (愛) کا تصور چوتھی صدی قبل مسیح میں کنفیوشس کے رین (仁 ، ”کریم النفسی“) کے رد عمل میں چینی فلسفی موزی کا منکشف کیا ہوا ہے۔ موزی نے چینیوں کے خاندان اور قبیلے سے متعلق حد سے زیادہ لگاؤ پر چڑھائی کرنے کو برا سمجھا اور اسے ”آفاقی محبت“ (جیان ائی، 兼愛) کے تصور سے بدلنے کی کوشش کی۔ اس میں انھوں نے کنفیوشس پسندوں سے براہ راست مباحثہ کیا جو یہ یقین رکھتے تھے کہ لوگوں کے لیے خاص معاملات میں خاص افراد کے متعلق متفکر ہونا فطری اور درست ہے۔ اس کے برعکس موزی سمجھتے تھے کہ لوگوں کو بنیادی طور پر سب کے لیے یکساں طور پر متفکر ہونا چاہیے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/028471822 — اخذ شدہ بتاریخ: 11 مئی 2020
  2. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/258293603
  3. Chad Hansen (1992)۔ A Daoist Theory of Chinese Thought: A Philosophical Interpretation۔ Oxford University Press۔ صفحہ: 394۔ ISBN 978-0-19-506729-3۔ There was a fleeting movement to introduce use of Micius for Mozi, whose bones no doubt relaxed when the movement failed. 
  4. Průšek, Jaroslav and Zbigniew Słupski, eds., Dictionary of Oriental Literatures: East Asia (Charles Tuttle, 1978): 119-120.
  5. Chris Fraser (2002)۔ "Mohism"۔ "The Stanford Encyclopedia of Philosophy"