موز تاغ اتا
موز تاغ اتا (Muztagh Ata) دنیا کی چڑھنے میں آسان بلند ترین چوٹی ہے۔ یہ چین کے علاقے سنکیانگ میں کن لن شان کے پہاڑی سلسلے میں شاہراہ ریشم سے تھوڑے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کی بلندی 7546میٹر / 24757 فٹ ہے۔ اس کی آسان ڈھلوان اس پر چڑھنا آسان بنا دیتی ہے۔
موز تاغ اتا Muztagh Ata | |
---|---|
موز تاغ اتا،شاہراہ قراقرم سے | |
بلند ترین مقام | |
بلندی | 7,509 میٹر (24,636 فٹ) |
امتیاز | 2,698 میٹر (8,852 فٹ) [1] |
فہرست پہاڑ | Ultra |
اسما | |
ترجمہ | برفانی پہاڑوں کا باپ (اویغور زبان) |
جغرافیہ | |
مقام | سنکیانگ، چین |
سلسلہ کوہ | قونگور تاغ |
کوہ پیمائی | |
پہلی بار | 1956 by E. A. Beletskiy et al. |
آسان تر راستہ | glacier/snow climb |
نام
ترمیممقامی اویغور زبان میں موز تاغ اتا کا مطلب ہے برفانی پہاڑوں کا باپ۔ اویغور زبان کا تعلق ترک زبانوں سے ہے اور ترک میں باپ کو "اتا" کہتے ہیں جیسے اتاترک یعنی ترکوں کا باپ۔ موز معنی برفانی اور تاغ معنی پہاڑ۔
چڑھائی
ترمیم1894 میں اس پر پہلی بار چڑھنے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوئی۔ 1900، 1904 اور 1947 میں بھی ناکام کوششیں ہوئیں۔ 1956 میں چینی اور روسی کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم نے اسے سر کیا۔ 1980 میں سکی (Ski) کر کے چڑھا اور اترا گيا۔ ایک گروہ نے اس پر سائیکل کے ذریعے بھی چڑھنے کی کوشش کی۔ یہ پہاڑ شوقین کوہ پیماؤں کاسب سے پسنیدہ پہاڑ ہے لیکن یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ 20000 فٹ سے زیادہ بلندی پر موت کا علاقہ (Death Zone) شروع ہو جاتا ہے۔ برف، طوفان، گڑھے، بلندی اور سرد ہوائیں یہ سب مسئلے پیدا کرتی ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ "China II: Sinkiang - Xinjiang". Peaklist.org. Retrieved 2014-05-26.
- ↑ Note: The footnote in this source states: "The frequently cited 7546m elevation should be replaced by the newer 7509m elevation that appears on Chinese maps, and is more compatible with SRTM .""China II: Sinkiang - Xinjiang". Footnote#9. Peaklist.org. Retrieved 2014-05-26.