تبادلۂ خیال صارف:Drcenjary پر موضوع

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

السلام علیکم اور آپ کو رمضان مبارک۔ اردو ویکیپیڈیا پر میں وسیع المعلومات مضامین لکھنے کی کوشش میں لگا ہوں۔ مگر ماخذ کی عدم وضاحت کی وجہ سے میں کچھ ذہنی الجھنوں کا شکار ہوں۔ ان کی عملی مثالیں کچھ اس طرح ہیں:

  1. راج بہادر گوڑ پر مضمون لکھتے وقت سیاست کے حوالے سے یہ تو پتہ چلا کہ وہ انجمن ترقی اردو کے صدر تھے۔ یہ پتہ نہیں چلا کہ وہ مرکزی صدر تھے یا آندھر پردیش ریاست کے۔
  2. راشد آزر پر مضمون لکھتے وقت پتہ چلا کہ ان کی ماں معصومہ بیگم ایک سیاسی خاتون ہے۔ یہ پتہ نہیں چلا کہ کیا راشد آزر ہی واحد اولاد ہیں۔
  3. اختر الایمان (شاعر) میں دو لڑکیوں کے نام درج ہو سکے۔ مگر دیگر دو اولاد (لڑکے یا لڑکیاں) کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں چلا۔
  4. میراجی کے مضمون میں سنجری صاحب نے اختر الایمان کی سوانح کا نام تو درج کیا مگر حوالہ میرا ہی رہنے دیا۔ چونکہ آپ ہر ترمیم کا بہ غور مطالعہ کرتے رہتے ہیں، اس لیے اگر ان مشکلات کو دور فرمائیں تو میں اپ ممنون رہوں گا۔
Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں)

و علیکم السلام حضوروالا!

۱۔ راج بہادر گوڑ صاحب انجمن ترقی اردو (ہند) دہلی کے ہی صدر تھے۔

۲۔ راشد آزر صاحب کا قیام حیدرآباد ہی میں ہے۔ کوشش کروں گا کہ جان سکوں کہ معاملہ کیا ہے۔

۳۔اختر الایمان کی تین لڑکیوں کے نام بالترتیب شہلا، اسماء، اور رخشندہ ہیں ۔ لڑکے کا نام رامش ہے جو کہ تیسرے نمبر پر ہے۔

۴۔ نیک کام آپ کریں یا میں۔ ایک ہی بات ہے۔

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

عالی جناب، اضافہ معلومات کے لیے شکریہ!! آپ سے گزارش ہے کہ تفصیلات کے اندراج مین factual errors یا غلط فہمیوں کی صورت میں خاص طور پر رہنمائی کریں۔ یہ ضرورت اور بھی شدید ہو سکتی ہے جب ہم ایک سطری یا دو سطری مضامین کی جگہ پر تفصیلی مضامین لکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جی! بہت مناسب۔ ہاں ایک بات اور بنگلور میںCIS کے تحت تین روزہ TT ورک شاپ میں جانے کا اتفاق ہو رہا ہے۔ اس ورک شاپ میں اڑیا کے 3، کنڑ کے تین3،مراٹھی کے2، بنگالی کے2،انگریزی کے 2، اردو کا 1، آسامی کا 1، نیپالی کا 1،تلگو کا 1 ،تامل کا 1، سنسکرت کا 1،پنجابی کے 2, ویکی میڈیا انڈیا چاپڑ کا ایک صارف حصہ لے رہا ہے ۔ورک شاپ 15تا 17 جون2016بنگلور میں منعقد ہو رہی ہے۔چوں کہ آپ وہاں رہ چکے ہیں آپ کی ہدایات اور مشورے میرے لیے معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ رہی بات میری رہنمائی کرنے کی تو یہ کام آپ حضرات، خصوصاً آپ، شعیب صاحب، عبید رضا صاحب اور طاہر صاحب لگاتار اور بخوبی کر ہی رہے ہیں۔ افسوس کہ اچھے صارفین کا ساتھ اردو ویکی کو نہیں مل رہا۔ خصوصاً نثار صاحب اور محبوب عالم صاحب کی کمی سےنقصان ہوا ہے، ہو رہا ہے۔ امید کہ آگے نہیں ہو گا۔ اس کے لیے مندرجہ بالا حضرات سے استدعا ہے سب مل کر کم از کم ایک بار ان دو حضرات سے اپیل کریں کہ وہ واپس آئیں۔ یہاں میری دعا رہے گی کہ انا کے دیوتا کا جادو اپیل کرنے والے حضرات پر نہ چلے۔

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

نثار احمد صاحب اسی مہینے کی 9 اور 10 کو حیدرآباد تشریف لائے تھے۔ وہ چاہتے تھے جس اسپتال میں وہ اپنی جانچ کروا رہے تھے، وہاں میں 9 تاریخ کو 9 بجے صبح ملوں۔ تاہم اچانک میرے دفتر میں انسپکشن ہوا اور یہ ممکن نہ تھا۔ میں نے ان سے شام کا کوئی وقت مانگا اور ان کی اپنی سہولت کی جگہ پوچھی، مگر کوئی جواب نہ ملا۔ جہاں تک CIS کے تحت تین روزہ TT ورک شاپ میں جانے کے اتفاق کی بات ہے، یہ تو خوشی کی بات ہے۔ جب میں وہاں تھا، یہ لوگ ڈسپلن کے پابند تھے، یعنی آپ کو پورے سیشنز شروع سے آخر تک حاضر رہنے پڑیں گے۔ تربیت میں ویکیپیڈیا کے علاوہ متصلہ منصوبہ جات جیسے کہ ویکی ماخذ پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔

"ذہنی الجھنیں" کا جواب دیں