محمد اکرم طوفانی

پاکستانی اسلامی اسکالر

مولانا محمد اکرم طوفانی (پیدائش; 1930ء – 26 دسمبر 2021ء) ایک پاکستانی اسلامی اسکالر اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی اکابرین میں سے تھے۔[1] آپ نے جامعہ اشرفیہ سے تعلیم حاصل کی تھی۔ وہ سرگودھا کی ایک مقامی مسجد میں خطیب تھے۔ انھوں نے سرگودھا میں خاتم النبیین میڈیکل کمپلیکس اینڈ ہارٹ سینٹر قائم کیا۔ وہ 26 دسمبر 2021ء کو بوجہ عارضہ قلب وفات پاگئے۔

محمد اکرم طوفانی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1930ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 26 دسمبر 2021ء (90–91 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ عالم ،  خطیب   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریک عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت   ویکی ڈیٹا پر (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تعلیم

ترمیم

آپ نے جامعہ اشرفیہ لاہور سے اپنی دینی تعلیم کا آغاز کیا۔ اسی بستی میں کچھ دن بعد مولانا محمد ضیاء القاسمی سے شناسائی ہوئی۔وہ جب بھی اس علاقے میں آتے تو آپ ان کی خدمت میں جاتے۔ اسی دوران آپ نے درس نظامی میں داخلہ لیا اور 1964ء میں آپ نے دورہ حدیث کیا۔ درس نظامی سے فراغت کے بعد سرگودھا تشریف لے گیا اور ایک مقامی مسجد میں خطابت شروع کی۔ جن بزرگوں سے آپ نے فیض حاصل کیا ان میں مولانا احمد علی لاہوری، مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری، مولانا شمس الحق افغانی، مولانا محمد رسول خان ہزاروی، مولانا غلام غوث ہزاروی، مولانا محمد عبداللہ بہلوی اور مولانا خواجہ خان محمد کے نام بہت نمایاں ہیں۔ آپ نے بہت سے بیرون ممالک کا دعوتی و تبلیغی سفر فرما چکے ہیں۔ اور آپ کی کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔[2] 1958ء میں ملتان میں آپ نے مولانا سید عطا اللہ شاہ بخاری کی خدمت کی سعادت حاصل کی۔ حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی سے خط کتابت بھی رہی ۔[1]

خاتم النبیین میڈیکل کمپلیکس اینڈ ہارٹ سینٹر

ترمیم

انھوں نے سرگودھا میں کروڑوں کی لاگت سے مکمل ہونے والا ہسپتال خاتم النبیین میڈیکل کمپلیکس اینڈ ہارٹ سینٹر جن کا شمار پاکستان میں بہترین ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔ جن میں جدید ترین طبی سہولیات اینجو گرافی،اینجو پلاسٹی، ایکوگرافی، وینٹی لیٹر،ای سی جی، ایمبولینس اور آوٹ ڈور کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ اور علاج کا خرچ آدھی قیمت پر کیا جاتا ہے۔۔[3][2]

وفات

ترمیم

26 دسمبر 2021ء کو بوجہ عارضہ قلب وفات پائی۔[4][5]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "روزنامہ دنیا :- پاکستان:-عالمی مجلس ختم نبوت کے مولانا محمد اکرم طوفانی انتقال کر گئے"۔ Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- 
  2. ^ ا ب "مجاہد ختم نبوت مولانا محمد اکرم طوفانی رحمہ اللہ از مولانا محمد الیاس گھمن – Todays Columns – Daily Urdu Columns"۔ todayscolumn.com۔ 09 جون 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2022 
  3. "ختم نبوت کے رہنما مولانا اکرم طوفانی سپرد خاک"۔ روزنامہ جرأت۔ 27 دسمبر، 2021 
  4. "مولانا محمد اکرم طوفانی کی وفات پرمولانا فضل الرحمن کا اظہار افسوس"۔ UrduPoint 
  5. "مولانا اکرم طوفانی کا سانحہ ارتحال انتہائی دکھ کا باعث ہے : سید زرغن شاہ"۔ Nawaiwaqt۔ 29 دسمبر، 2021