مومل شیخ

پاکستانی اداکارہ

مومل شیخ (اردو: مومل شیخ) (ولادت: 6 اپریل 1986ء) ایک پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر ہیں۔[3][4] 2013ء کی فلم ناچ سے انھوں نے اداکاری میں قدم رکھا۔[5] ڈراموں میں مومل شیخ کے مشہور کام 2008ء میں یہ زندگی ہے اور 2013ء میں مراۃُ العروس ہیں۔ بھارتی فلم ہاپی بھاگ جائے گی سے مومل شیخ نے بالی وڈ میں قدم رکھا۔[6][7] مومل شیخ نے 2018ء کی فلم وجود پروڈیوس کیا جس میں دانش تیمور اور سعیدہ امتیاز مرکزی کردار میں نظر آتے ہیں۔[8][9][10]

مومل شیخ

معلومات شخصیت
پیدائش 6 اپریل 1985ء (39 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی، سندھ، پاکستان
قومیت پاکستانی
شریک حیات محمد نادر[1]
اولاد 2[1]
والدین جاوید شیخ (والد)
زینت منگی (والدہ)[2]
والد جاوید شیخ  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ذاتی زندگی ترمیم

مومل شیخ 6 اپریل 1986ءکو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ مومل شیخ اداکار جاوید شیخ اور زینت منگی کی بیٹی[2] اور شہزاد شیخ کی بہن، بہروز سبزواری کی بھتیجی اور سلیم شیخ اور شہروز سبزواری کی کزن ہیں۔[10] 2012ء میں مومل کی شادی نادر نواز سے ہوئی ہے اور ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ابراہیم ہے۔[11] مومل شیخ نے اپنی بیٹی الیہا نادر نواز کی پیدائش کی خوشخبری سنائی جو 20 اگست 2020ء کو پیدا ہوئی تھی۔[12]

پیشہ وارانہ زندگی ترمیم

مومل شیخ نے جیو ٹی وی پر مراۃُ العروس (آئینہ دلہن کا) جیسے ٹیلی ویژن سیریلز میں کام کیا ہے۔[13] انھوں نے فلم ہاپی بھاگ جائے گی سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔[14][3]

فلمو گرافی ترمیم

فلم ترمیم

نام سال کردار نوٹ
ہاپی بھاگ جائے گی 2016ء زویا بالی وڈ فلم [1]
وجود (فلم) 2018ء پروڈیوسر

ٹیلی ویژن ترمیم

نام سال کردار نوٹ
یہ زندگی ہے 2008ء جلیبی
میرات العروس 2012ء حمنا [13]
مجھے خدا پہ یقین ہے 2013ء عریبا
قدرت 2013ء علینہ
زارا اور مہرونیسا 2016ء
سلسلے 2018ء عبیحہ [15]
میں تم اور وہ
خاص 2019ء
یاریاں 2019ء سعدیہ [16]
دمسا 2019ء - 2020ء سمن
مشق 2020ء مہک

بیرونی روابط ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت "Momal Sheikh: Working in Bollywood is looked upon as a huge achievement in Pakistan"۔ TNN۔ Times Of India۔ August 16, 2016۔ August 21, 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ August 20, 2016 
  2. ^ ا ب پ "The Sheikhs, Sabzwaris and more: How dynasties sustain showbusiness in Pakistan"۔ Express Tribune۔ January 17, 2016۔ June 20, 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ August 20, 2016 
  3. ^ ا ب "Momal Sheikh: Working in Bollywood is looked upon as a huge achievement in Pakistan"۔ TNN۔ Times Of India۔ August 16, 2016۔ August 21, 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ August 20, 2016 
  4. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Momal Sheikh" 
  5. UrduPoint Showbiz - Momal Sheikh - Biography and Profile, News, Movies, Scandals, Videos, Pictures and more
  6. Irfan Ul Haq (2016-01-20)۔ "Dad-daughter duo Javed and Momal Sheikh to share screens in Bollywood rom-com"۔ Images (بزبان انگریزی)۔ 26 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولا‎ئی 2018 
  7. Irfan Ul Haq (2016-07-26)۔ "Momal Sheikh dishes on her Bollywood debut and working with her superstar dad"۔ Images (بزبان انگریزی)۔ 26 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولا‎ئی 2018 
  8. "Momal Sheikh would love to work with Ranveer Singh"۔ www.pakistantoday.com.pk (بزبان انگریزی)۔ 26 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولا‎ئی 2018 
  9. "Actors should use social media to voice opinions on 'sensitive' issues: Momal Sheikh"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2018-02-22۔ 09 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2019 
  10. ^ ا ب "The Sheikhs, Sabzwaris and more: How dynasties sustain showbusiness in Pakistan"۔ Express Tribune۔ January 17, 2016۔ June 20, 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ August 20, 2016 
  11. Web Desk۔ "Momal Sheikh blessed with a baby boy"۔ Aaj News (بزبان انگریزی)۔ 26 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولا‎ئی 2018 
  12. Showbiz Staff (2020-08-31)۔ "Momal Sheikh Blessed with a Baby Girl"۔ MagPakistan (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 فروری 2021 
  13. ^ ا ب "Actresses who started their career in television"۔ Aaj Entertainment۔ August 4, 2016۔ August 27, 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ August 20, 2016 
  14. "Bollywood is warmer and kinder than the Pakistani film industry: Momal Sheikh"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2016-08-17۔ 09 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2019 
  15. Maria Shirazi۔ "Momal Sheikh returns to the all screen with Silsilay" (بزبان انگریزی)۔ 19 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جولا‎ئی 2018 
  16. "Ayeza Khan, Junaid Khan look fabulous in the first teaser of Yaariyaan"۔ Oye Yeah۔ 12 اکتوبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2019 
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔