مٹن پلاؤ ایک ایسا پکوان ہے جو شمالی ہندوستان، جنوبی ہندوستانی، پاکستان اور ترکی میں بہت مقبول اور باآسانی دستیاب ہے۔ یہ پکوان چاول میں مٹن کو شامل کرکے بنایا جاتا ہے[1]۔

استعمال ہونے والے چاول اکثرٍ باسمتی یا باسم سے ملتی جلتی قسم کے ہوتے ہیں۔ اگرچہ مٹن پلاؤ بہت سے معاملات میں مٹن بریانی سے مشابہت رکھتا ہے لیکن ان پکوانوں میں فرق موجود ہے جو واضح طور پر مختلف مصالحوں کے استعمال کی وجہ سے ہے۔مٹن پلاؤ عام پلاؤ سے مٹن کے انتخاب کی وجہ سے مختلف ہوتا ہے۔ عمومی پلاؤچاولوں کا پکوان ہوتا ہے جسے یخنی، مصالحہ جات اور دیگر اجزا جیسے سبزیاں یا گوشت شامل کر کے بنایا جاتا ہے جبکہ مٹن پلاؤ میں دیگر تمام اجزا شامل ہو سکتے ہیں مگر مٹن لازمی جزو ہے۔ مٹن پلاؤ کو دوسرے پلاؤ کی طرح ہی پکایا جاتا ہے،  شوربے کو ابال کر ( یخنی) گوشت اور مختلف قسم کے خوشبو دار مصالحوں کا استعمال کرتے ہوئے پکایا جاتا ہے۔ مٹن پلاؤ  چونکہ  پکنے میں 2 گھنٹے  کے قریب وقت لیتا ہے، اس لیے اسے زیادہ دیر تک چاول، گوشت اور مصالحہ جات کو ابالنے اور دیرپا یکجا ذائقہ پیدا کرنے کا موقع ملتا ہے۔ مٹن پلاؤ کو پکنے میں  چکن پلاؤ سے نمایاں طور پر طویل وقت درکار ہوتاہے، چکن پلاؤ کو بنانے میں فقط آدھے  سے پونا گھنٹہ درکار ہوتا ہے۔ کسی بھی پکوان کو اگر ہلکی آنچ پر دھیرج اور طویل دورانیے کے لیے ابالا اور پکایا جائے تو وہ لذیذ مصالحہ جات اور اجزا کے خوب گھل مل جانے سے  بہترین ذائقہ پیدا  کرنے کی کلید ہے، یہی کلیہ مٹن پلاؤ پر بھی صادق آتا ہے۔

ترکیب

ترمیم

ایک درمیانے سائز کے برتن میں مٹن، پانی، الائچی، کالی مرچ، کالی الائچی، سونف، دھنیا، زیرہ، لہسن کے لونگ، میس جائفل پاؤڈر اور نمک ڈالا جاتا ہے۔ ابالا دلا کر ڈھکن سے برتن ڈھانپ دیا جات اہے اور 10 سے 15 منٹ تک دھیمی آنچ پر پکایا جاتا ہے جب تک کہ گوشت نرم نہ ہو جائے۔ پکے ہوئے گوشت کو چھان کر محفوظ کر لیا جاتا ہے۔

گوشت کے لیے ایک برتن میں تیل گرم کرکے اس میں کٹے ہوئے پیاز کو نرم ہونے تک بھونا جاتا ہے۔ ذائقے کے لیے سونف کے لونگ ڈال کر خاکی ہونے تک بھونا جاتاہے۔ پکا ہوا گوشت، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ، لیموں کا رس، کٹی ہوئی ہری مرچ، چھوٹی ہری مرچ، گرم مسالا، دھنیا پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر تھوڑا سا پانی، ضرورت پڑنے پر نمک ملا کر ملایا جاتا ہے اور اسے ایک طرف رکھ دیا جاتا ہے۔ آخر میں یکجائی کے لیے ایک بڑے برتن میں تیل، چاول کی ایک تہ، پکا ہوا گوشت اور تلی ہوئی پیاز ڈالیں اور تہوں کو دہرایا جاتا ہے۔ ہری مرچیں ڈال کر کپڑے سے ڈھانپ کر پھر ڈھکن سے  ڈھانپا جاتا ہے اور 10-15 منٹ تک ابالنے پر مٹن پلاؤ تیار ہو جاتا ہے۔

اجزا

ترمیم

مٹن پلاؤ بنانے کے لیے استعمال ہونے [2] عام اجزاء میں شامل ہیں:

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم
  1. "مٹن پلاؤ ترکیب"۔ فوڈ ٹرائبون۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2022 
  2. Group Pansari (April 20, 2021)۔ "Mutton Curry Recipe"۔ Pansari Group۔ February 11, 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ February 10, 2022