ضلع مٹیاری
ضلع مٹیاری پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے۔ 4 اپریل 2005ء نے جب سابق وزیر اعلی ارباب غلام رحیم کی حکومت نے ضلع حیدرآباد کو چار حصوں میں تقسیم کیا تو تخلیق پانے والے اضلاع میں یہ ضلع بھی شامل تھا۔ منقسم ضلع حیدرآباد کے بطن سے جنم لینے والے ضلع مٹیاری میں مٹیاری اور ہالا کی تحصیلیں شامل کی گئیں جبکہ سعید آباد کی نئی تحصیل قائم کر کے اسے بھی ضلع مٹیاری کا حصہ بنایا گیا۔
ضلع مٹیاری | |
---|---|
تاریخ تاسیس | 2005 |
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
دار الحکومت | مٹیاری |
تقسیم اعلیٰ | حیدر آباد ڈویژن |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 25°36′N 68°26′E / 25.6°N 68.44°E |
رقبہ | 1417 مربع کلومیٹر |
مزید معلومات | |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 7419157 |
درستی - ترمیم |
ضلع کا کل رقبہ 1417 مربع کلومیٹر ہے، جبکہ اندازہ اس کی آبادی 5 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہے۔
ضلع مٹیاری کی سرحدیں شمال میں ضلع نواب شاہ، جنوب میں ضلع حیدرآباد، مشرق میں ضلع سانگھڑ اور ضلع ٹنڈو الہ یار اور مغرب میں دریائے سندھ سے ملتی ہیں، جس کے پار ضلع جامشورو واقع ہے۔
انتظامی تقسیم
ترمیمانتظامی طور پر ضلع تین تحصیلوں (تعلقوں) میں تقسیم ہے:
جبکہ یہ تین تحصیلیں مزید 19 یونین کونسلوں میں تقسیم ہیں۔
اہمیت
ترمیمسندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے مزار کے باعث اس ضلع کو اہم تاریخی حیثیت حاصل ہے جبکہ ہالا میں مخدوم نوح کی درگاہ اور شاہ عبد اللطیف کی جائے پیدائش ہالا حویلی یہاں کے دیگر تاریخی مقامات ہیں۔
یہ ضلع قومی شاہراہ (این-5) کے ذریعے ملک بھر سے ملا ہوا ہے، جبکہ مرکزی ریلوے لائن بھی اس ضلع سے گزرتی ہے۔
اہم شخصیات
ترمیماس چھوٹے سے ضلع سے متعدد اہم شخصیات ابھر کر سامنے آئی ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں:
- طالب المولیٰ - مکمل نام مخدوم محمد زمان طالب المولیٰ، تمغۂ پاکستان و ہلال امتیاز یافتہ معروف دانشور، شاعر و رہنما
- مخدوم امین فہیم - وفاقی وزیر تجارت (بمطابق 2009ء)
- مخدوم خلیق الزماں - سابق وزیر اعلی سندھ
- حبیب سنائی
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "صفحہ ضلع مٹیاری في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2024ء
- ↑ قومی تعمیر نو بیورو ضلع ناظمین کی فہرست - سندھ