مہاویر پرساد دویدی
مہاویر پرساد دویدی (انگریزی: Mahavir Prasad Dwivedi) (15 مئی 1864ء-21 دسمبر 1938ء) بھارت کے ہندی زبان کے قلمکار اور مصنف تھے۔ ہندی ادب کے عصر جدید کو چار حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ دوسرا دور دویدی دور کہلاتا ہے جو مہاویر پرساد دویدی سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ دور 1893ء میں شروع ہو کر 1918ء میں ختم ہوتا ہے۔اس سے پہلے کا دور بھرتیندو دور (1868ء-1937ء) اور اس کے بعد کا دور چھایاواد (1918ء-1937ء) ہے۔ آخری دور جو عبوری دور ہے اس کا زمانہ 1937ء تا حال ہے۔[1]
پیدائش | 15 مئی 1864 رائے بریلی ضلع، North-Western Provinces، برطانوی ہند کے صوبے اور علاقے |
---|---|
وفات | 21 دسمبر 1938 | (عمر 74 سال)
پیشہ | Writer, translator |
قومیت | Indian |
دور | Dwivedi Yug (1893–1922) |
حالات زندگی
ترمیممہاویر کی ولادت 5 مئی 1864ء کو کانیوکوج براہمن خاندان میں ہوئی۔ وہ رائے بریلی ضلع اتر پردیش کے رہنے والے تھے۔ ان کے والد سہائے دویدی برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج میں ملازم تھے اور بعد میں ممبئی کے ولبھ سمپرادے کے مندر میں پجاری ہو گئے۔[2] مہاویر نے ابتدائی تعلیم سنسکرت میں گھر پر ہی حاصل کی۔ گاؤں کے اسکول میں اردو اور ہندی زبان کی بھی تعلیم حاصل کی۔ 13 سال کی عمر میں وہ رائے بریلی کے اسکول میں داخل ہو گئے جہاں انھوں نے [فارسی]] اور انگریزی سیکھی۔ اس کے بعد وہ پوروا، فتح پور اور اناو بھی گئے۔[2]
کیرئر
ترمیمانھوں نے 1880ء کی دہائی میں جھانسی میں بھارتی ریلوے میں ملازمت کے دوران میں ادب میں خوب شہرت حاصل کی۔ ساہتیہ سندربھ اور وچار ومرش میں ان کی ادبی تخلیقات اور ترجمے شائع ہوئے۔
تخلیقات
ترمیم- کاویہ منجوشا
- کویتا لاپ
- سوگندھ
- میرے جیون کی یاترا
- ساہتیہ سندربھ
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Hindi Language iloveindia.com، Retrieved 2 جولائی 2011.
- ^ ا ب Sujata S Mody۔ "Dwivedi, Mahavir Prasad"۔ اوکسفرڈ ڈکشنری آف نیشنل بائیوگرافی (آن لائن ایڈیشن)۔ اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ doi:10.1093/ref:odnb/97284 (Subscription or UK public library membership required.)
بیرونی روابط
ترمیم- مہاویر پرساد دویدی انٹرنیٹ آرکائیو پر
- سانچہ:Gbooks-author
- Brief profile at indiavisitinformation.com, Retrieved 2011-07-02.
)(