مہدی ظہیر

شاعر،موسیقار ، گلوکار، براڈکاسٹر

مہدی ظہیر (پیدائش: 1927ء - وفات: 5 اپریل، 1988ء) پاکستان کے ممتاز شاعر، موسیقار، گلوکار اور براڈکاسٹر تھے جنھوں نے مشہور گیت بندر روڈ سے کیماڑی، مری چلی رے گھوڑا گاڑی اور فیض احمد فیض کی مشہور نظم دشتِ تنہائی کی موسیقی ترتیب دی۔

مہدی ظہیر
معلومات شخصیت
پیدائش 1927ء
لکھنؤ، برطانوی ہندوستان
وفات اپریل 5، 1988(1988-04-05)ء
کراچی، پاکستان
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
پیشہ نغمہ ساز   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت شاعر، موسیقار ، گلوکار، براڈکاسٹر
کارہائے نمایاں
  • بندر روڈ سے کیماڑی، مری چلی رے گھوڑا گاڑی (تحریر و موسیقی)
  • دشتِ تنہائی میں (موسیقی)
  • ہم تابہ ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں (گلوکاری)

حالات زندگی ترمیم

مہدی ظہیر 1927ء کو لکھنؤ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2][3]۔ ان کا اصل نام افتخار مہدی تھا۔ وہ اردو کے ساتھ ساتھ عربی پر بھی مکمل عبور رکھتے تھے جس کا مظہر ان کے پرسوزلحن میں گایا گیا قصیدہ بردہ شریف ہے۔ 1974ء میں جب لاہور میں دوسری اسلامی سربراہ کانفرنس منعقد ہوئی تو اس کا ترانہ ہم تابہ ابدسعی و تغیر کے ولی ہیں گانے کا اعزاز بھی انہی کو حاصل ہوا تھا۔ مہدی ظہیر ایک طویل عرصہ تک ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے۔ احمد رشدی کی وجہ شہرت بننے والا مشہور نغمہ بندر روڈ سے کیماڑی، مری چلی رے گھوڑا گاڑی بھی انہی نے تحریر اور کمپوز کیا تھا، اس کے علاوہ فیض کی مشہورنظم دشتِ تنہائی کی موسیقی بھی انھوں نے ہی ترتیب دی تھی۔ مہدی ظہیر شاعری میں ضوکلیمی تخلص کرتے تھے۔[2]

وفات ترمیم

مہدی ظہیر 5 اپریل، 1988ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔[4][2][1][3]

حوالہ جات ترمیم